سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سے ملاقات کی۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمدقادری، میاں امجدقادری، خالدرفیق ایڈووکیٹ، جعفرحسین گجر، بوٹا گجر، اعجاز احمد ترہانہ، میاں ذوالفقار اور صدیق قادری شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن شاہ رکن عالم ٹاؤن کے زیرِاہتمام کوٹ عباس شہید میں 13 اپریل 2016ء کو تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے ناظم ممتاز نون، صدر شاہ رکن عالم ٹاؤن راؤ عظمت علی اور حافظ غلام محی الدین سمیت تحریک منہاج القرآن شاہ رکنِ عالم ٹاؤن کے کارکنان شریک تھے۔
مورخہ 11 اپریل 2016ء تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ضرب علم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ اسلامی معاشرہ عدل و انصاف، برداشت اور انسانی حقوق کے احترام کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا، کرپشن، معاشی استحصال، قتل و غارت گری، ناانصافی اور انتہا پسندی کافرانہ نظام کی پہچان ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ممتاز آباد ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 11 اپریل 2016ء کو رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں، ان کے پیچھے ایک فکری تاریخ ہے جس کا جاننا بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے عظیم الشان ورکر کنونشن کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کو مبارکباد پیش کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے جملہ فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’محبت و موددت اور اطاعت‘ کے عنوان سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت تقاضاکرتی ہے کہ کبھی بھی محبوب کا در نہ چھوڑا جائے اور جو محبوب کہے اس کو مان لیا جائے۔
فریدِملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے متصل درسگاہ دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج پر تقسیمِ انعامات کی تقریب منقد کی گئی، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالقادر نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنے قیام کے اولین دن سے ہی فراہمئ تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 9 اپریل 2016ء کو ڈارلنگ ہابر (سڈنی) کے نووٹیل ہوٹل میں منعقدہ بین الاقوامی حلال کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ’کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی ذمہ داریاں اور اسلام‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حلال انڈسٹری کے ماہرین و ایکسپورٹرز شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا شرقی کے ناظم حکیم خورشید اسلم کے صاحبزادگان کے عقیقہ مسنونہ کے موقع پر 28 فروری 2016ء کو منہاج القرآن ماڈل سکول منہاج ٹاؤن 49 ٹیل سرگودھا میں ’ گھر کی خوشیاں مصطفوی مشن کے نام‘ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداران اور کارکنان سمیت حکیم خورشید اسلم کے اعزاء شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل چکنمبر 7 نے 27 مارچ 2016 کو ’ضربِ امن کانفرنس‘ کا اہتمام کیا، جس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان کا آپریشن ضرب عضب اور تحریک منہاج القرآن کی ضربِ علم و امن مہم ملک میں حقیقی امن قائم کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں قوم کے آنے والے کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔
مورخہ 04 اپریل 2016ء کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ضلی آفس فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداران کا اجلاس بلایا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی جبکہ کہ اجلاس میں بابر چوہدری، میاں کاشف محمود، رانا رب نوازانجم، بدر رمیض، رانا وحیدشہزاد، رانا ناصر اور مدثر فاروق بھی موجودتھے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 25 مسلم، مسیحی اور ہندو جوڑوں کی شادی ہوئی۔ ہر بچی کوڈیڑھ لاکھ روپے تک ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز کا سامان دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی رہنما انصار برنی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ ’مجلسِ ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم‘ کا انعقاد مورخہ 2 اپریل 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوا، جس میں قائدین تحریک منہاج القرآن، سٹاف ممبران، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے اساتذہ و طلبہ سمیت عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی65 فیصل آباد کے زیرِاہتمام اقبال ٹاؤن میں میلادِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد احمد سعیدی اور تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے امیر علامہ عزیزالحسن اعوان، علامہ ریاض احمدکھرل، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، زبیب مسعود شاہ اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ محمد یونس، محمد یوسف، محمد سلیمان اور محمد عثمان کی والدہ محترمہ اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک اور مرکزی قائدین نے محمد یونس اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ ربُ العزت کے حضور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک محمد یونس و برادران کو اس دُکھ بھری مشکل گھڑی میں صبر عطا فرمائے۔
گلشن اقبال پارک دہشتگردی کے سانحہ خلاف زخمی اور جاں بحق ہونے والے بچوں، خواتین و دیگر افراد کی یاد میں پارک کے اندر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پریسبٹیرین چرچ آف پاکستان کے ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل اور ڈائریکٹرانٹرفیتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کی۔ سہیل احمد رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بلا رنگ و نسل اورمذہب سب کو نشانہ بنا رہے ہیں، انسانیت کے ان دشمنوں کی کوئی شہریت نہیں، یہ کرائے کے قاتل پیسے کیلئے بے گناہ انسانی خون بہا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہر سانحہ کے بعد پاکستا ن کے شہریوں کا دہشتگردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہو جاتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.