سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے 29 مارچ 2016 کو سانحہ گلشن پارک لاہور میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں، اور عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے ضلعی صدر شاہد سلیم، غلام محمد قادری، آصف عزیز، رانا کرامت علی اور عمران خان نے سانحہ گلشن پارک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِاہتمام بعد نمازِمغرب تحریک منہاج القرآن جہلم کے دفتر جادہ میں ’ماہانہ شب بیداری‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تلاوت و نعت کی بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان ’بندے کا اللہ تعالیٰ سے تعلق ذکر‘ چلایا گیا۔ محسن ہاشمی نے ذکر و دُعا کروائی۔
تحریک منہاج القران کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم کی صدارت میں 25 مارچ 2016 کو گوجرہ کی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ کی تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منہاج القران تحصیل گوجرہ کے ناظم رانا مجاہد حسین، نائب صدر عظیم قادری اور ناظم دعوت مدثر غفار سمیت تنظیمی عہدیداران اور ذمہ داران شریک تھے۔
پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے زیراہتمام 23 مارچ 2016 کو یوم پاکستان کے موقع پر آسٹرین دارالحکومت ویانا کے مقامی بلدیہ ہال میں ’صدائے امن پاکستان‘ کے عنوان سے فکرانگیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سفارت خانہ پاکستان کے نمائندگان سمیت نمائندہ اسلامی تنظیمات کے سربراہان، ممبرانِ پارلیمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
مارچ 2016ء کو یومِ پاکستان کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ واہ کینٹ اینڈ ٹیکسلا کے زیرِاہتمام ٹیکسلا کے مقامی شادی ہال میں عظیم الشان ’تعمیرِ پاکستان طلبہ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمشن عمر ریاض عباسی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، منہاج القرآن انٹرنیشنل یو اے ای کے مرکزی صدر فخر زمان عادلسمیت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ قائد آباد، خوشاب، میانوالی، بھکر، پپلاں، لاوا، عیسیٰ خیل، تلہ گنگ اور دریاخان گئے جہاں انہوں نے ضرب امن ورکشاپس میں شرکت کی۔ اس موقع پر منصور قاسم اعوان نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں فروغِ امن اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے علمی اور عملی جہاد میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئی دہلی میں منعقدہ چار روزہ عالمی صوفی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دو حقیقتیں ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہ سمجھیں، 4 جنگیں بھی لڑ لیں بالاخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے، دونوں ملکوں کا اصل دشمن داعش ہے، پائیدار امن، ترقی اور استحکام کیلئے بجٹ غربت کی آگ بجھانے پر خرچ کیا جائے، علاقائی تنازعات حل اور دہشتگرد گروپوں کا سیاسی استعمال بند ہونا چاہیے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خوشاب کی یونین کونسل كٹہہ سگہرال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ كٹہہ سگہرال کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضرب امن ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ منصور قاسم اعوان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ربع صدی سے امتِ مسلمہ بالعموم اور وطن عزیز بالخصوص تنگ نظری، انتہاء پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خوشاب کی تحصیل نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ نوشہرہ کے نئے ذمہ داران کا اعلان کیا اور ضرب امن تربیتی ورکشاپ میں شریک ہوئے۔ ضربِ امن ورکشاپ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منصور قاسم اعوان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نظریاتی اور فکری سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے نوجوانوں کی ایک فوج ترتیب دینا چاہتے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے شمالی پنجاب کے تنظیمی دورہ کے دوران سرگودھا پہنچے جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع سرگودھا کے کوآرڈینیٹر امجد ڈار اور صدر محسن شاہ سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے عہدیداران شریک تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دریا خان کے اسیرانِ انقلاب نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی آفس دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کو برپا کرنے کی خاطر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے سعوبتیں برداشت کیں
ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائر استغاثہ کے حوالے سے جسٹس خواجہ ظفر اقبال کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو 2014 ء میں تحریک سے خوفزدہ حکومت نے پاکستان آنے سے روکنے کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خونی آپریشن کیا اور کارکنوں کو شہید اور 85 سے زائد کو زخمی کر دیا، انہوں نے کہا کہ جہاں تک تجاوزات ہٹانے کے آپریشن کی فرضی کہانی کا تعلق ہے تو یہ حفاظتی بیریئر عدالت کے حکم اور پولیس کی نگرانی میں لگائے گئے تھے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 14 مارچ 2016 کو اجمیر شریف میں حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، اجمیر شریف پہنچنے پر دربار کے خادم سلمان چشتی نے سینکڑوں زائرین کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کیا، مزار پر ان کی دستار بندی کی گئی اور انہیں روایتی تحائف دئیے گئے، ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنے درمیان دیکھ کر سینکڑوں زائرین نے ’’جیوے جیوے طاہر جیوے‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ان سے مصافحہ کرتے رہے۔
منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نومنتخب صدر چوھدری محمد اعظم کی خوشدامن کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبو، پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے صدر منیر احمد وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اصغر شمسی، مسجد قباء پیرس کے سابق صدر چوھدری افضل کھونن اور حاجی مزمل حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیدارا، رفقاء اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انڈیا تنظیم کے عہدیداروں اورکارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے ہی لاؤنج سے باہر نکلے تو عہدیداروں ،کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی آمد پر فلک شگاف نعرے لگائے اور انہیں والہانہ انداز میں خوش آمدیدکہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.