سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 21 فروری 2016 کو کولکتہ کے نواحی شہر خردہ میں محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محفل میں تلاوت و نعت اور اہلِ بیت اطہار کے مناقب پیش کیے گئے۔ محفل کے اختتام پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی رکنیت حاصل کی۔
منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیوجرسی میں 21 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامک سینٹر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج نور اسلامک سینٹر کنیکٹیکٹ کے ڈائریکٹر علامہ سعید الحسن طاہر نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام کانگریس ہال میں قائد ڈے اور ’’عالمی سفیر امن‘‘ کے نام سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف فورمز کے عہدیداران و کارکنان، لوکل باڈیز کے نمائندوں سمیت پاکستانی و اٹالین کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ اٹلی میں اپنی نوعیت کا پہلا تھا۔
فروری 2016 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر امپیریل میرج ہال میں قائد ڈے کی تقریب بعنوان سفیر امن کانفرنس منعقد کی گی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ محمد اسلم بسرا نے کی جبکہ مہمان خصوصی انجینیئر محمد رفیق نجم تھے۔اس موقع پر شیخ الاسلام کی علمی، تحقیقی، سیاسی، فلاحی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نارتھ آف انگلینڈ کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تنظیمی دورہ جات کے دوران وہ شیفلڈ، رادھرم، نیلسن، بلیک برن، ایکرنگٹن، بریڈ فورڈ، ہیلی فیکس، ہڈرزفیلڈ اور برنلے میں گئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام 20 فروری 2016 کو ڈھوک منور، یونین کونسل گھرمالہ میں 13 ویں سالانہ محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ محفل کی صدارت آستانہ عالیہ شکریلہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محبوب حسین شاہ نے کی۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے ناظم محمد اکرم بھٹی سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام مورخہ 20 فروری 2016ء کو منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی شرکت کی جبکہ محمد مختار بلوچ (بلوچی قبائلی رہنما)، حیدر خان اچکزئی (صوبائی صدر مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن بلوچستان) سمیت تحریک کے رفقاء اور وابستگان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں قائد ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائد ڈے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام کی علمی، تحقیقی، سیاسی، فلاحی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیر اہتمام 19 فروری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر عبدالستار چوہان صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سندھ نے خطاب کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی میں 19 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز کارپی کے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد اویس نے کیا۔ تلاوت کے بعد درودوسلام کا ورد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پیر محل کی طرف سے مورخہ 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پیر محل سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر تحریک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رجانہ سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کی طرف سے مورخہ 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کمالیہ سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گڑھا موڑ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اقبال شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے افکار پہ چلنا ہوگا اور انشاء اللہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کا سویرا طلو ع ہو گا۔
وادی سون: تکبیر چوک نوشہرہ میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ پر پروگرام کا انعقاد کیا جس میں علاقہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں۔ تقریب میں غلام جیلانی خان منہاجین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری بطور مجدد رواں صدی کے موضوع پر خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.