سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور المواخات اسلامک مائیکرو فنانس کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بیروزگاروں میں ’’سائیکلو وین‘‘ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سائیکلو وین حاصل کرنے والوں اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنا اور مجبوروں، مزدوروں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہی ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام ریجوایمیلیا گالتیری (Gualtieri) کی تنظیم سازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر افضال سیال نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری نثار احمد جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مرزا امتیاز نے حاصل کی۔
ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے انقلاب مارچ و دھرنے میں شامل شرکاء اور اسیرانِ انقلاب کی جدو جہد پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری جدوجہد ان شاءاللہ انقلاب کا سورج طلوع ہونے تک جاری رہے گی، ہم قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہر کال پر دل و جان نچھاور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے
اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل فلورنس کی تنظیم سازی
تاج محل ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر چوہدری لیاقت علی بھولا کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیا کے ڈائریکٹر سید غلام مصطفیٰ مشہدی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں بریشیا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چوہدری لیاقت علی بھولا نے سید غلام مصطفیٰ کو بریشیا آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے موجودہ حالات کے تناظر میں بین المذاہب رواداری کے فروغ پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی اور علاقائی کی سطح پر باہمی روابط کو تشکیل دینے اور مسلم مسیح اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کیتھولک کیتھیڈرل چرچ لاہور میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے آئندہ سال کو مسیح مسلم دوستی کا سال قرار دینے پر روز دیا۔
مورخہ 7 اپریل 2015ء الطاہر ہاؤس سالمیہ سٹی، کویت میں حاجی عبد الرشید صاحب صدر سوسائٹی کی سربراہی میں شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب سنا گیا اور نئ مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد اور اظہار کیا گیا۔ کنونشن میں کویت سے ورکرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ فحاحیل سٹی سے حاجی شفیق نقشبندی، حاجی عبد الروف بھٹی اور حافظ محمد نواز نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کوٹ عبدالمالک کے زیراہتمام مورخہ 7 اپریل 2015ء کو ورکرزکنونشن کا اہتمام کیا گیا جس سے بذریعہ ویڈیو لنک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا، اعلان کے مطابق ڈاکٹر رحیق عباسی مرکزی صدر، خرم نواز گنڈاپورسیکرٹری جنرل، شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات، قاضی فیض سیکرٹری اطلاعات، ساجد بھٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن فرح ناز ویمن ونگ کی مرکزی صدر، عرفان یوسف ایم ایس ایم کے مرکزی صدرمنتخب ہوئے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی پی پی 11 کے زیراہتمام مورخہ 7 اپریل 2015ء کو ورکرزکنونشن کا اہتمام کیا گیا جس سے بذریعہ ویڈیو لنک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا، اعلان کے مطابق ڈاکٹر رحیق عباسی مرکزی صدر، خرم نواز گنڈاپورسیکرٹری جنرل، شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات، قاضی فیض سیکرٹری اطلاعات، ساجد بھٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن فرح ناز ویمن ونگ کی مرکزی صدر، عرفان یوسف ایم ایس ایم کے مرکزی صدرمنتخب ہوئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک پر عوامی تحریک کے آل پاکستان ورکرز کنونشن سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے مرکزی قیادت کے انتخاب کیلئے یونین کونسل کے کارکنان کو ووٹ کے استعمال کا حق دیا۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور ودیگر کو انکے انتخاب پر مبارک دی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے انقلاب کیلئے لازوال قربانیاں دیں، مجھے اپنے کارکنوں کی قربانیوں پر فخر ہے
بارسلونا (سپین) منہاج یورپین کونسل کی تنظیم نو کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس 6 سے 8 مارچ تک سپین کے شہر بارسلونہ میں منعقد ہوا، جس میں تمام منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹیو ممبرز شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوسرے دن منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے مختلف ممالک کے صدور اور سیکرٹری جنرلز کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجازاحمد وڑائچ نے کی، جبکہ خصوصی طور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی این ای سی کے ممبران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل خواجہ ڈونگ (کوریا) کے زیراہتمام مورخہ 6 اپریل 2015ء کو آمنہ مسجد میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اشفاق احمد قادری، حسن بھائی اور قربان علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور نامی نیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے صوبائی اور مرکزی سطح پر الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ چکوال سمیت پنجاب بھر میں صوبائی سطح کیلئے اور پاکستان بھر میں مرکزی سطح کیلئے پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چکوال میں حاجی عبدالغفور شیخ، محمد سلیم اور توقیر اعوان ایڈووکیٹ کو الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے زیرانتظام دیزیو میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بریشیا، دیزیو اور نوارا سے رفقاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ عبدالستار سراج (ڈنمارک) تھے جبکہ خصوصی شرکت صدر منہاج یوتھ لیگ چن نصیب اور جنرل سیکرٹری عمر مرزا نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافط محمد ارشد نے حاصل کی جبکہ اویس برادران نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے وفد نے حاجی عبدالرشید کی سربراہی میں مسجد شعبان سالمیہ سٹی کویت میں مجلس وحدۃالمسلمین کویت کے زیراہتمام مجلس ایصال ثواب میں شرکت کی اور چیئرمین مسلم کانگرس نارتھ امريكا غلام حر شبیری سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان نے امت مسلمہ کے اتحاد و محبت کیلئے اب تک کویت میں کی گئی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی باہمی مشاورت اور اتحاد سے کام کرنے پہ زور دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.