سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سب ڈویژن عباس پور کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول عباس پور میں تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ظفراقبال طاہر ناظم ذونل تنظیمات آزاد کشمیر مہمان خصوصی تھے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صدر قاری محمد فاروق خان قادری، ناظم حافظ آفتاب احمد قادری نے بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام 16 فروری 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، کرپٹ نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کیلئے سوشل میڈیا پر شب و روز رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی کارکردگی اور قائد ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت سابقہ ناظمہ تنظیمات لاہور محترمہ ساجدہ رفیق نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ محترمہ سفینہ شاہین، ناظمہ محترمہ حافظہ سرفراز اور محترمہ ساجدہ رفیق نے خصوصی خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچایا۔
ایرانی امبیسی اسلام آباد کے زیراہتمام سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایران کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کی دعوت پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں تحریک کے وفد نے شرکت کی۔ وفد میں سہیل احمد رضا انچارج ایران ڈیسک منہاج القرآن انٹرنیشنل بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور نے ایرانی سفیر کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور مختلف قومی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میلاد النبی (ص) کانفرنس
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان (ریندی) میں 15 فروری 2014 بعد از نماز مغرب ایک عظیم الشان گیارہویں شریف کی محفل اور حضور پیر سیدنا طاہر علاوالدین القادری البغدادی کے عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا جس میں عقیدت مندوں اور گرد ونواح سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
منھاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 15 فروری 2015 کو بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا اغاذ تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری سیف النبی نے حاصل کی۔ بعد ازاں سلسلہ نعت خوانی کا آغاز کیا گیا، نعت خواں حضرات نے اپنے اپنے مخصوص انداذ میں نعتیں اور منقبت غوث اعظم پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ نعت خواں حضرات میں محمد سوید بھائی،محمد اقبال بھائی، شوکت شیخ،عزیر احمد، منظور الٰہی، محمد اصغر چوہدری اور محمد ارشد کے نام شامل ہیں۔
منہاج القرآں انٹرنیشنل جاپان کے قائمقام صدر اور جنرل سیکرٹری اصغر علی بھنڈر اپنے نجی اور تنظیمی دورہ پاکستان کے بعد مورخہ 15 فروری 2014 کو واپس جاپان پہنچ گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران علامہ محمد شکیل ثانی، حافظ محمد یعقوب بٹ، مہر محمد اکرم اور عبدالحفیظ نے معزز مہمان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اصغرعلی بھنڈر نے اپنے استقبال کے لئے آنے والے جملہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورہ کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 7 فروری 2014 کو حلقہ درود کی محفل منعقد کی گئی۔ نماز کے بعد شرکاء حلقہ بنا کر بیٹھ گئے اور ڈائریکٹر منھاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ھم سب مل کر حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھیں گے جس کا دورانیہ50 منٹ ہو گا۔
منہاج القرآن دی ہیگ میں ہفتہ وار مجلسِ علم سے علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے سورۃ الفِیل کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ قریش کے سردار حضرت عبدالمطلب کے دور میں جب یمن کے بادشاہ ابراہہ کو خبر ملی کہ ہر سال مخصوص ایام میں یمن اور گردونواح سے بے شمار لوگ مکہ جاکر کچی اینٹوں سے بنے ہوئے گھر کا طواف کرتے ہیں تو اس بادشاہ کے دل میں حسد کی آگ بھڑک اٹھی تو اس نے یمن کے شہر صنعاء میں سنگ مرمر کے قیمتی پتھروں سے ایک کلیسا کی تعمیر کروائی اور لوگوں کو مکہ جانے کی بجائے، اس کلیسا میں آنے کی دعوت دیتا رہا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سبز انقلاب ہر پاکستانی کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ہر فرد کو پر امن جدوجہد میں ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بننا ہو گا۔ مذاکرات کا عمل قوم سے مذاق اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر "مذاکرات" کا پول کھل جائے گا اور معمولات "جیسے تھے" والی پوزیشن پر ہوں گے۔ نام نہاد سیاسی قیادت طالبان طالبان کے کھیل کی گرد میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی ہے اور میڈیا کے ذریعے قوم کو مذاکرات کے تماشے میں الجھا دیا گیا ہے۔ حقیقت میں یہ فراڈ اور ڈرامہ ہے اور اسکی آڑ میں نجکاری کے نام پر قومی اداروں کو لوٹ سیل پر لگا دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام پہلا فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں ہیپا ٹائٹس "C" (کالا یر قان) کے علاج و تشخیص کے لئے بالخصوص اور دیگر امراض کے لئے بالعموم بڑی تعداد میں خواتین اپنے علاج کے لیے کیمپ میں آئیں۔ کیمپ کو منعقد کرانے میں منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کی ناظمہ مسز ریحانہ جاوید نے کلیدی کردار ادا کیا۔ کیمپ کے لئے گھر گھر جا کر Funding کرنا، دعوتیں دینا، اشتہار لگوانا، Al Karachi Civil Hospit سے ڈاکٹر بطول کو Arrange کرنا، ان ساری Efforts کا سہرا ناظمہ لیاری ٹاؤن کے سر جاتا ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام 11 فروری 2014 کو سالانہ عرس حضور غوث الاعظم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد زبیر القادری نے کہا کہ آج دنیا کے معاشی حالات تیزی سے زوال پذیر ہورہے ہیں اور غربت میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے انسانیت پریشانی میں مبتلا ہے ایسے حالات میں ہمارے پیارے کریم آقا اور اللہ کے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ واالہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو حضور غوث الاعظم کی زندگی میں باآسانی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام جامع مسجد المصطفیٰ ابارکی کین میں عظیم الشان شان غوث الاعظم کانفرنس بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف منعقد کی گئی جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی کے گریجوایٹ محمد ارشد کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ محمد ارشد نے شعبہ اسلامک سٹڈیز میں "دنیاوی عذاب کے قرآنی اصول" کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ فائنل مقالہ کے بعد انہیں یونیورسٹی کی طرف سے باقاعدہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.