سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
10 فروری 2014ء بروز سوموار منہاج القرآن یورپ کے عہدیداران پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی مرکزی لائبریری کا معلوماتی دورہ کیا، وفد میں منہاج یورپین کونسل کے نائب صدر محمد اشرف کھوکھر، سیکرٹری میڈیا نوید احمد اندلسی منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے صدر میاں عمران الحق، سیکرٹری جنرل طارق جاوید اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر ظل حسن قادری شامل تھے۔
10 فروری 2014 بروز پیر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر میاں عمران الحق نے کوپن ہیگن، ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج سے ملاقات کی، اس موقع پر صوفی محمد اشرف کھوکھر(نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی( سیکرٹری میڈیا منہاج یورپین کونسل) اور طارق جاوید (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن، جرمنی) بھی موجود تھے۔
سفیرِ منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کے جدِ امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لڑی سے تمام عظیم انسان اور اللہ عزوجل کے محبان جن کو اللہ نے نورِ محمدی منتقل کرنے کے لیئے منتخب فرمایا تھا وہ تمام افراد صاحبِ ایمان تھے اور ایک مسلمان کے لئے ان کے ایمان پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پاکستان کے معروف کالم نگاراوریا مقبول جان مورخہ 09 فروری 2014 کو جاپان کا وزٹ کیا۔جاپان پریس کلب کے صدر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طر ف سے اوریا مقبول جان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جاپان بھر کی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے مرکزی راہنماؤں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان کے زیراہتمام 9 فروری 2014ء بروز اتوار کو رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنا شامل تھا۔
مؤرخہ 06 فروری 2014ء (جہلم) منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام یوتھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شعیب طاہر مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان نے کی۔ میزبان زین العابدین ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ ضلع جہلم کے علاوہ ضلع بھر کی تحصیلات سے تحصیلی اور یونین کونسل عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
ہر سال کی طرح امسال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی (ڈنمارک) نے عاشقان مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دلوں کی سیرابی کے لئے ایک فقید المثال محفل نعت کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی۔ اس سالانہ محفل نعت میں خصوصی شرکت کے لئے دو بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں، سید خالد حسین شاہ کراچی پاکستان سے اور قاری عبدالقادر نوشاہی مانچسٹر انگلینڈ سے تشریف لائے جبکہ نقابت کے لئے شعیب ریاض اوڈنسے سے تشریف لائے۔ آیات بینات کی تلاوت کا شرف منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر مدرس قاری محمد ندیم اختر کے حصے میں آیا۔
منہاج یورپین کونسل کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس آج ( 8 فروری) کو سویڈن کے شہر مالمو میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران جمعہ کے روز کوپن ہیگن (ڈنمارک) پہنچے جہاں مقامی تنظیم کے عہدیداران نے اُن کا استقبال کیا، میٹنگ کے ایجنڈا کو حتمی شکل دینے اور رات ڈنمارک میں قیام کے بعد ہفتہ کی صبح مالمو (سویڈن) روانہ ہونگے۔
پاکستان عوامی تحریک گڑھا موڑ ضلع وہاڑی کے زیراہتمام 8 فروری 2014ء کو رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 60 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنا شامل تھا۔
مورخہ 8 فروری منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقا د کیا، جس میں نظامت کے فرائض مسرت ظہور یوتھ کی صدر نے انجام دئیے۔ قرآت کی سعادت محترمہ حافظہ مبشرہ ظہیر نے حاصل کی، حمد باری تعالیٰ فرحت قادری نے پیش کی، عقیدت کے پھول سلمیٰ، حنا اور عظمیٰ نے نچھاور کئے۔
منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس 8 فروری 2014ء بروز ہفتہ سویڈن کے شہر مالمو میں منعقد ہوا جس میں چوہدری اعجاز احمد وڑائچ،محمد بلال اوپل، علامہ حسن میر قادری، علامہ نور احمد نور، علامہ عبدالستار سراج، محمد نعیم رضا، چن نصیب قادری، نوید احمد اندلسی، عمر مرزا اور سمیرا فیصل نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کے لئے کوپن ہیگن ڈنمارک سے تمام عہدیداران علی الصبح مالمو پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے امیر علامہ حسن اعوان اور منہاج یوتھ لیگ مالمو (سویڈن) کے نوجوانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میڈیا کو مذاکرات کی طرف لگا دیا گیا تاکہ اس کے پس پردہ نجکاری کے نام پر جاری لوٹ مار کو کوریج نہ مل سکے۔ طالبان طالبان کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تاکہ قوم کمیٹیوں کے معاملات میں الجھ جائے، پس پردہ نجکاری کی لوٹ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں نجکاری ہمیشہ ان اداروں کی ہوتی ہے جو نقصان میں جا رہے ہوں اور ریاست بھی اس کے نقصان کو ثابت کر دے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 06 فروری 2014 کومدثر آغا کی رہائش گاہ پر پانچویں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کی خاص شخصیات نے شرکت کی۔
پاسٹر روکی جانسن اور ریورنڈ مرقس فدا کی دعوت پر سینٹ کرائسٹ چرچ لاہور میں گاسپل مشن کے زیراہتمام انٹرفیتھ پیس سیمینار میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے علامہ صاحبزادہ افتخار الحسن انچارج گوشہ درود، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، سعید اختر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف مذاہب بالخصوص مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پاسٹر روکی نے سہیل احمد رضا کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔
05 فروری 2014 کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا جس میں جاپان بھر کی سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیمات کے سربراہان نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی بھی اپنے وفد کے ہمراہ جن میں حافظ محمد یعقوب، محمد رفیع، سکندر علی پسیہ اور چودھری شاہد رضا شامل تھے نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.