سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مینار پاکستان میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے لاکھوں مرد وخواتین شرکت کریں گے جبکہ ملک بھر کے 250 شہروں میں ہونے والے میلاد کے اجتماعات میں ویڈیو لنک کے ذریعے سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس اس لحاظ سے انفرادیت کی حامل ہوگی کہ امسال صرف اہل لاہور اس میں شرکت کریں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی بڑے بڑے میلاد اجتماعات ہوں گے۔
علامہ احمد رضا نقشبندی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں آمدِ مصطفی حبیبِ کبریا محسنِ انسانیت اور آمنہ کے لعل حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت قرار دے کر اللہ تبارک وتعالیٰ نے دنیا پر احسان عظیم کہہ کر واضع طو ر پر پیغام دے دیا ہے کہ یہ میرا رسول میرا حبیب بہت ہی خاص ہستی ہے کیونکہ عام انسانوں میں پیدا فرما کر بھی عام انسانوں سے زیادہ بلکہ بے پناہ رفعت اور بلندیوں کا مالک ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے مورخہ 9 تا 12 جنوری 2014ء کراچی کا دورہ کیا، دورے میں سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان امجد حسین جٹ ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے اس تنظیمی دورے میں انہوں نے لانڈھی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، جہاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و وابستگان اور طلبہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 11 جنوری 2014 کوربیع الاول کے سلسلہ میں لمرک سٹی المصطفیٰ اسلامک سنٹر میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز روحان آغا نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد نعمان، بابر خان اور شیراز احمد نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
مورخہ 11 جنوری بروز ہفتہ بعد از نماز عصر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں سالانہ محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے عشاقان مصطفی اور ثناخوان مصطفی نے بھرپور شرکت کی۔ منہاج القرآن یونان کے تمام ذیلی مراکز نے بھی خصوصی شرکت کی، اس عظیم الشان محفل نعت کے سارے انتظامات ہر سال کی طرح امسال بھی حاجی محمد جاوید اقبال (ناظم لائبریری مرکز منہاج القرآن ریندی) اینڈ برادرز نے بخوبی سر انجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام 11 جنوری بروز ہفتہ پہلی سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد عظیم الشان انداز میں کیاگیا۔ کانفرنس میں ناروے کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال کے سلسلہ میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیانِ شہر اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کر کے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا۔ ریلی آفس تحریک منہاج القرآن تا شاندار چوک جہلم شہر تک نکالی گئی۔ اس موقع پر اہلیانِ شہر کی طرف سے گل پاشی کی گئی اور شرکاء میں فروٹ تقسیم کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر پروفیسر سلیم احمد چوہدری (صدرPAT ضلع جہلم) نے خطاب کیا جس میں قائدِ انقلاب کا پیغامِ انقلاب دیا اور میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اختتام پر قاضی نصیر احمد نقشبندی (ضلعی نگرانTMQ) جہلم نے ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
ماہ ربیع الاول میں آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دنیا اسلام کی طرح جامعۃ الازہر مصر میں بھی منہاجینز کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔محفل کا اہتمام الازہر يونيورسٹی کے مرکزی ہاسٹل کی جامع مسجد میں کیاگیا۔ پروگرام کی سرپرستی حافظ محمد شاھد اور محمد علی نےکی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ و مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان میلاد مارچ میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کیا کہ آقا ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد کرتے ہیں اب ہم اس پاک دھرتی پر مصطفوی انقلاب کی سحر طلوع کر کے دم لیں گے۔ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب بیدار ہو گئے ہیں اب باطل نظام کے دن گنے جا چکے، ملک میں رائج کرپٹ، ظالمانہ اور غریب کش نطام کو سمندر برد کر دیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ کے صاحبزادے سید شفیق شاہ، نائب سرپرست چوہدری عبد الغفار سنبل، ضلعی امیر راؤ محمد اسحاق خان، صدر رانا اشرف علی خان، ناظم ملک محمد اسلم حماد، پاکستان عوامی تحریک لودہراں کے صدر ظفر آفتاب بھٹی اور دیگر عہدیداران نے کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کلاس فائنل ایئر کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال میں پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محترم صابر حسین نقشبندی نے کی۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عاطف بشیر نے حاصل کی، جبکہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں طلعت زاہدی نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ ریلی کالج آف شریعہ سے ہوتی ہوئی انٹرنیشنل خالد مارکیٹ تک پہنچی۔
لودہراں( )ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دنیا میں جہالت کا خاتمہ ہوا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے محروموں کی محرومی کا خاتمہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے تحریک منہاج القرآن کے سالانہ مشعل بردار جلوس میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوان نسل میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کر دی ہے۔ اس سال بنگلور انڈیا میں وہ کروڑوں فرزندان توحید سے سرزمین ہند میں مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں کے ترانے سنائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے مشعل بردار جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی مشعل بردار جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوا اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے روشن مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں اور شرکاء درود سلام کا ورد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے آمد رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے سلسلہ میں ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن نے شرکت کی۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی تحریک منہاج القرآن تحصیل اوکاڑہ کے زیراہتمام 7واں سالانہ مشعل بردار جلوس 4 جنوری بروز ہفتہ نکالا گیا۔ جلوس کا آغاز ہارنیاں والا چوک سے ہوا، جلوس کی صدارت محمد حفیظ قادری ضلعی امیر، خالد محمود قادری تحصیل صدر اوکاڑہ نے کی، جبکہ جلوس میں دیگر تنظیمات جس میں سنی تحریک، ATI، میلاد کمیٹی نے شرکت کی۔ تلاوت کی سعادت قاری عظمت نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام 5 جنوری 2014ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان میلاد مارچ نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ میلاد مارچ کا باقاعدہ آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد پلے گراؤنڈ پاکپتن شریف سے ہوا اور پورا شہر آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں، حضور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دل جگمگائے، مرحبا یا مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.