سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 26ویں یوم تاسیس کو دنیا بھر میں تحریکی وانقلابی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو یوم تاسیس کی خصوصی مبارکباد پیش کی اور دعا کی۔ 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جس میں دختر شیخ الاسلام محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ سکینہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل سکرٹریٹ راولپنڈی میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ نشست کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور میلاد النبی کے مہینے کی مناسبت سے نعت خوانی بھی کی گئی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کی یہ نشست مرکزی نائب صدر رضی طاہر کی زیرِسرپرستی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر بلال یونس چیمہ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس ساغر نے خصوصی شرکت کی۔
مولود کمیٹی جاپان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 05 جنوری 2014 کو جامع مسجد البلال یوکی میں عظیم الشان سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن اباراکی کین سے قافلہ حافظ محمد یعقوب کی قیادت میں روانہ ہوا۔ قافلے میں رانا محمد اکرم، عظیم بٹ، ثاقب الرحمن، حبیب الرحمن، ملک فیصل قادری، محمد سلیم شیرواور علامہ محمد شکیل ثانی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 05 جنوری 2014 کو خوبصورت شہر برکسن میں عظیم الشان میلاد مارچ اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن انسیٹیوٹ ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 04 جنوری 2014 کو ایک تقریب منعقدہوئی جس میں موجودہ حالات میں امت مسلمہ کا کردار پر خصوصی ڈسکشن ہوئی اور استاد تسنیم صادق القادری نے خصوصی لیکچر دیا جسے سننے کے لئے دور ونزدیک سے منہاج القرآن کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعاون سے مورخہ 04 جنوری 2014ء کو جامع مسجد المصطفیٰ ضیافت میلاد کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔
مورخہ 29 دسمبر 2014 مرکز منہاج القرآن لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق اباراکی کین کی نو منتخب تنظیم اور رفقاء کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے قائمقام صدر محمد سلیم خان نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 04 جنوری 2014 کوربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا اور ہر سال کی طرح شرکاء میں سے کسی ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پہاڑپور کے زیراہتمام مورخہ 22 دسمبر2013ء کو عوامی میٹنگ کی گئی جس میں خصوصی شرکت ایم ایس ایم سنٹرل کیبنٹ کے ممبر حافظ ثمر عباس نے کی جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ڈیرہ اسماعیل خان جلال الدین لودھی، صدر ایم ایس ایم پہاڑ پور اقبال ساحر، نائب صدر محمد یعقوب و دیگر ذمہ داران ووابستگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے نے محرم الحرام میں ناروے بھر میں جہاں شھادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مختلف کانفرنسز کا انعقاد کیا وہاں منہاج القرآ ن انٹرنیشنل اوسلو ناروے میں خواتین کے لئے اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس کوئینز آف کربلا کانفرنس کا انعقاد کر کے نئی مثال قائم کر دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تین روزہ دعوتی وتربیتی دورہ کے لیے 14 دسمبر 2013 کو ناروے پہنچے۔ گارڈمون انٹرنیشنل ایئرپورٹ اوسلو پر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے اصغر، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے علامہ محمد اقبال فانی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے دیگر فورمز کے عہدیداران نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نئے عیسوی سال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم سال نو کے آغاز کرپٹ اور استحصالی نظام کو سمندر برد کرنے کا عہد کر کے عملی جدوجہد سے سال 2014 کو انقلاب کا سال بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال غیر آئینی طریقے سے جو نام نہاد جمہوری حکومت تشکیل دی گئی ہے اس نے سات ماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور لوٹ مار کا ایسا بازار گرم کیا ہے کہ جس کی مثال گذشتہ 66سالوں میں نہیں ملتی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آشٹن اور مسلم یوتھ لیگ برطانیہ کے زیراہتمام تین روزہ روحانی تربیتی کیمپ کا اختتام ہو گیا ہے، جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے لیکچرز، علمی ورکشاپس اور نعت و ذکر کے ساتھ ساتھ قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ عرب امارات کے پروفیسر نثار احمد سلیمانی نے ’’محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمۃ اللعالمین اور خواتین کے حقوق‘‘ پر لیکچر دیا
مؤرخہ31 دسمبر 2013ء انٹرفیتھ ہیپی نیو ایئر 2014ء اور کرسمس کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب URI پاکستان اور پیس سنٹر لاہور کے زیر اہتمام پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر جیمز چنن، یوئیل بھٹی، ثبینہ رفعت کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا اور صدر پیس اینڈ اینٹی گریشن اٹلی محمد اشرف کھوکھر نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرچ بشپ لاہور، کیتھولک چرچ آرچ بشپ رابرٹ سبسطین شا تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 31 دسمبر 2013 بروز منگل تیسری سالانہ محفل شب التجاء انتہائی ادب احترام سے منائی گئی، شب التجاء کی اس خوبصورت روحانی و نورانی اور وجدانی محفل پاک میں خصوصی شرکت پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان علامہ سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.