سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان کی آزادی کی تحریک میں جن چند علماء و مشائخ نے بابائے قوم محمد علی جناح کا ساتھ دیا ان میں علی پور سیداں نارووال کے پیر جماعت علی شاہ صاحب کا نام سب سے نمایاں ہے ان کی اولاد اور انکی خانقاہ کے گدی نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سکنڈے نیویا کے ایک ہفتے کے دورے کے دوران جب ڈنمارک تشریف لائے تو منہاج القرآن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر صاحب سے ملاقات کی
پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، کرپشن اور لا قانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریلی ناصر باغ تا اسمبلی ہال ہو گی جس سے ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ ریلی میں 40 سے زیادہ مزدور، کسان، طلبہ، تاجر، سماجی اور سیاسی جماعتوں سمیت عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شریک ہے۔ نوجوان، خواتین، بچے، بوڑھے اور تمام ریلی کے شرکاء آئین کے آرٹیکل 38 کا نفاذ چاہتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف تنگ آ چکے ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ مال روڈ پر انسانوں کے سمندر کا کوئی سرا دکھائی نہ دینا دلیل ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پسے ہوئے عوام کو ڈاکٹر طاہر القادری کی شکل میں حقیقی لیڈر مل چکا ہے اب آمریت زدہ حکمرانوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی جس میں لاکھوں مرد و خواتین شریک تھے سے انار کلی چوک میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ سرزمین لاہور کے غیور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ اس دھرتی کے بیٹے، بیٹیاں انقلاب کی صبح تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی، انتخابی اور اشرافیہ کی آمریت مسلط ہے، جمہوریت کا وجود نہیں البتہ مجبوریت کا نظام مسلط ہے جو عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہاہے۔ آئین کے آرٹیکل 38 کا انقلاب لائیں گے جسکے بعد عوام کی حکومت عوام میں سے عوام کیلئے بنے گی۔ 65سال سے مثبت تبدیلی کا راستہ روکنے والے اب عوامی سیلاب میں بہنے والے ہیں۔ لاہور کے غیور عوام نے کرپشن اور مہنگائی کی آگ میں جلانے والے مقتدر طبقے کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ لاکھوں افراد کا ٹھاٹیں مارتا عوامی سمندر پاکستان عوامی تحریک کی آواز انقلاب پر اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نہ انتہا پسندی چاہتے ہیں نہ ملا ازم، لوگ گھروں میں بیٹھ کر کڑھنے اورجلنے کی بجائے کرپٹ نظام کے خلاف باہر نکلیں، 24 گھنٹوں میں انقلاب آ جائے گا۔ لاہور میں مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی کیطرف گامزن ہونے کا وقت آگیا ہے، حکمران عوام کو حقوق دیں ورنہ عوام ان سے اقتدار واپس لے لیں گے۔
تحریک منہاج القرآن سنٹر کارپی اٹلی پر سسٹرز لیگ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت انم عارف نے حاصل کی۔ اجلاس میں علاقے کی کثیر تعداد میں سسٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عائشہ علی بھاگت نے اجلاس کے اغراض ومقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہر دور میں معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اور قومی وسائل پر ایک ہی خاندان کے چند افراد قابض ہیں جو قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے اپنی تجوریاں بھرنا چاہتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کو ایک آزاد کمیشن تشکیل دے کراس کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھناؤنی کرپشن، بیروزگاری اور مایوس کن طرز حکمرانی کے خلاف قوم کو بیدار کر رہے ہیں۔ میرا راستہ پر امن انقلاب ہے۔ اقتدار عوام کو منتقل کریں گے خواہ جام شہادت نوش کرنا پڑے۔
تحریک منہاج القرآن فرینکفرٹ میں منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی تقریب 25 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس میگا پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس منصوبے کو اس لیے لانچ کیا ہے تاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی تعلیم دینے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھانے والے مدرسوں کے آگے ایک بندھ باندھا جا سکے۔
مورخہ 25 دسمبر 2013ء بروز بدھ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منہم وڈوویژنل کوآرڈنیٹر رائے منظور احمد کھرل کی زیر قیادت استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل بھر سے طلباء نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نارووال کی مقامی تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے 7 روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباَ 3600 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب میں منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیر اہتمام تحصیل عارفوالہ میں مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ عبدالطیف مدنی کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈوویژن وامیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری خصوصی طور پرعارفوالہ تشریف لائے۔ ٹریننگ کیمپ کے موقع پر کوآرڈنیٹر ویمن لیگ محمد جاوید عوامی، تحصیل عارفوالہ کے صدر رشید رضا، تحصیل ناظم عارفوالہ قمر شہزاد وتحصیل کے تمام عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر کے مرد وخواتین ورکرز نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام 15/SP میں کیا گیا جہاں یونین کونسل نمبر 12, 13, 14 تحصیل پاکپتن کے ورکرز کی مصطفوی کارکنان کی تیاری کے حوالہ سے ٹریننگ کی گئی۔
مورخہ 20 دسمبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 29 دسمبر کی ریلی میں شرکت کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلی عہدیداران کے علاوہ MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء لیگ کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
جہلم (جہلم اپڈیٹس ڈاٹ کام، چوہدری عابد محمود سے) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر معین افضل نے پریس کلب کے باہر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں گے تو انقلاب کی راہ ہموار ہو جائے گی تب ظالمانہ اور استحصالی نظام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زمیں بوس ہو جائے گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما قاسم مرزا نے کہا ہے کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کے باسی کرپٹ اور استحصالی نظام کے باعث چند خاندانوں کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑکر میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لئے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلئے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف اپنے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.