سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن شاہ کوٹ کے زیراہتمام 23 دسمبر (یوم آغاز انقلاب) کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی اور یوم آغاز انقلاب کی خوشی میں کیک کاٹا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 137 ویں یوم ولادت کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قائد کے پاکستان کے باسی کرپٹ اور استحصالی نظام کے باعث چند خاندانوں کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑنے کا عہد کرنا ہو گا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لئے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلئے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پیج (FB/TahirulQadri) پر فینز کی تعداد ایک ملین ہونے پر ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے تمام صارفین و رضاکاران سوشل میڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی لیڈروں میں سب سے زیادہ جس شخصیت کو سوشل میڈیا پہ ڈسکس کیا جا رہا ہے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صوبائی انفارمیشن سیکرٹری عبدالستار چوہان، میرپور خاص کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ریاض احمد، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو سید زاہد علی شاہ، صدر پاکستان عوامی تحریک کھپرو مشتاق احمد قائم خانی اور جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی ناظم دعوت علامہ سعیدالحسن طاہر نے بطور معلم فرائض سرانجام دیے۔
ہیپی کرسمس کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد شاہ نے کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان مال روڈ لاہور میں بشپ عرفان جمیل، ریورنڈ شاہد معراج اور ریورنڈ قیصر ندیم جوزف سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ رابرٹ سبسٹین شاہ سے بھی ملاقات کی اور تمام مسیحی برادری کو نظامت بین المذاہب اور شیخ الاسلام کی جانب سے مبارکباد دی۔ نیز نولکھا پیریسٹیرئن چرچ میں ریورنڈ ڈاکٹر مجید سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہر سال 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رضی اللہ عنہ کا یوم پیدائش جوش و خروش سے تو ضرور مناتے ہیں مگر یہ بات بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ بابائے قوم کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ کیونکہ نا اہل حکمران اور سیاستدان اسے بھلانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم قائد کے نظریات کی طرف لوٹ آئیں۔ ہم من حیث القوم وطن عزیز میں سماجی انصاف کے حصول، رواداری کے فروغ، مذہبی عقائد و نظریات کو جبر سے مسلط کرنے کی غلط روش سے اجتناب کریں۔
مورخہ 25 دسمبر 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے اشتراک سے ٹوکیو کی مشہور ومعروف مسجد ٹوکیو جامعی کے خوبصورت ہال میں بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم پیدائش جوش وخروش اور عقیدت احترام سے منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت پریس کلب کے صدر چودھری شاہد رضا نے کی
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی رانا محمد ادریس، ناظم TMQ فیصل آباد میاں کاشف محمود، حاجی محمد امین القادری، رانا غضنفر علی، صدر PAT رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری PAT میاں عبدالقادر، پروفیسر غلام مرتضی، عارف صدیقی، علامہ منیر شہباز، خالد محمود رندھاوا، فیاض القادری، میاں امجد قادری نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے فائنل ایئر کے طلبہ نے شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت محترم پروفیسر محمد صادق قریشی (وائس پرنسپل تربیت) نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عاطف بشیر نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں معروف ثناء خواں سید عبد الرؤف شاہ بخاری (پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز دنیا پور برانچ) اور رضوان ولایت نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
مورخہ 24 دسمبر 2013 کو چیف کوارڈینیٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے منہا ج القرآن انٹرنیشنل برلن کی طرف سے منعقدہ منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی نشست میں شرکت کی۔ایگزیکٹوکمیٹی کے اراکین اور یوتھ لیگ کے عہدیداران نے معزز مہمانوں کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی (گڑھاموڑ) کے زیراہتمام ایک خصوصی تربیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جنرل سیکرٹری محمد اقبال شاہ نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ طالب حسین نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد شہزا دنے حاصل کی۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ رضوان مقبول، تحصیل صدر MYL وہاڑی راؤ الطاف، سیکرٹری فنانس MYL وہاڑی عبداللہ قادری، صدر MYL مہر سجاد حسین لدھڑ، نائب صدر رانا عامر شہزاد، ناظم محمد عثمان، کوآرڈینٹر وہاڑی سوشل میڈیا عبدالخالق بھٹی اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن قصور رادھا کشن کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر حاجی رفیق نجم اور محمد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان کو ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلے میں خصوصی ہدایات دیں۔
تحریک منہاج القرآن مردان کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت مشتاق علی خان سہروردی نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد علی شاہ قادری نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر پیر ارشد علوی قادری نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن مردان ڈویژن کے امیر پروفیسر محمد بخت زمان، ناظم ڈاکٹر طارق محمود، ضلع مردان کے صدر حاجی شکیل جان، ناظم خلیل الرحمن، ضلع صوابی کے صدر ڈاکٹر عنایت اللہ نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 23 دسمبر 2013 کو نیو جرسی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز کردیا گیا۔ یہ تقرب منھاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں منعقد کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 22 دسمبر 2013 بروز اتوار کو ہفتہ وار مجلس علم وذکر منعقد ہوئی، جس میں گرد ونواح سے رفقا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز مجتبیٰ ہاشمی کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا جبکہ بارگاہِ رسالت مآب میں ہدیہ نعت سکندرخان مہید چوہدری اور سعید چوہدری نے پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.