سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سالانہ کرسمس سیمینار مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی میں منعقد ہوا۔ جس میں وزارت مذہبی امور کے جنرل سیکریٹری یورگو کالانجی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں پاکستانی تنظیمات کی سرکردہ شخصیات، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، منہاج القرآن کی ذیلی تنظیمات کے صدور و ناظمین اور گریک کمیونیٹیز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا اعلیٰ سطحی وفد علامہ شکیل احمد ثانی (ڈائیریکٹر جاپان) اور حافظ محمد یعقوب مغل کی قیادت میں مورخہ 22 دسمبر 2013 کو یاشیو جامع مسجد غوثیہ پہنچا۔ وفد میں حافظ محمد ایوب، محمد فیصل ملک، حبیب الرحمن،ثاقب الرحمن، چودھری شاہد رضا،محمد حامد،عظیم بٹ اور دیگر ساتھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ تحصیل سمبڑیال کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، نائب ناظم دعوت علامہ ظہیر احمد نقشبندی اور تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں ساجد محمود بھٹی اور علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کارکنان کو ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلہ میں خصوصی ہدایات دیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری کے خلاف 29 دسمبر کو احتجاجی ریلی نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران 6 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکے، بدامنی قتل و غارت عروج پر ہے۔ 29 دسمبر کی احتجاجی ریلی کا مقصود آرٹیکل 38 کا نفاذ ہے۔ 15 قومی ادارے فروخت کرنے سے قبل ہی 110 ارب روپے کی کک بیکس وصول کر لی گئیں ہیں۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 38 میں ہر پاکستانی شہری کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کا ذکر ہے۔ روٹی، کپڑا، مکان ہر شخص کا یکساں حق ہے۔ علاج معالجے کی سہولت، تعلیم ہر شخص کے بنیادی حقوق ہیں لیکن حکومت آئین کے آرٹیکل 38 پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ نظام کی تبدیلی کی جو موثر آواز ڈاکٹر طاہر القادری نے بلند کی ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ وکلاء تبدیلی کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔
انٹرنیشنل گاسپل مشن اور سیون سٹار ٹی وی کے زیراہتمام لاہور میں ہیپی کرسمس کے پروگرام میں چیئرمین ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا اور رابرٹ فدا کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر رہنماؤں میں ڈاکٹر جیمز چنن(ڈائریکٹر پیس سنٹر)، علامہ عبدالخبیر آزاد(خطیب بادشاہی مسجد لاہور)، علامہ زبیر احمد ظہیر(ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان)، ہندو رہنما پنڈت بھگت لال (بالمیک مندر نیلا گنبد لاہور)، یوئیل بھٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں بچوں نےامن کے گیت گائے اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے۔ تمام مہمانوں نے پیپی کرسمس کیک بھی کاٹا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدترین مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی اور کرپشن کا خاتمہ انقلاب سے ممکن ہے جس کے لیے امید کی واحد کرن ڈاکٹر طاہر القادری ہیں۔ وقت قریب ہے قائدانقلاب کی آمد اور ظالم حکمرانوں کی رخصت ہوگی۔ 29 دسمبر کو لاہور میں مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور بے روزگاری کے خلاف تاریخ ساز ریلی ہوگی۔ قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ اور فاطمہ جناح رحمۃ اللہ علیہا کے بنائے ہوئے پاکستان کو بچانے کیلئے رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
نئے سلیبس کے تحت بچوں کا تعلیمی سال پورا ہونے کے بعد دسمبر 2013 میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں طلباء وطالبات کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، اس بہترین پرفارمنس کی دوسری وجہ اسلامی دنیا کی معروف دینی درسگاہ الازہر یونیورسٹی سے آنے والے نوجوان منہاجین سکالر، حافط محمد ادریس کی شبانہ روز محنت ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈھلہ تحصیل پہاڑپور کے زیراہتمام مورخہ 16 دسمبر 2013ء کو عوامی میٹنگ کی گئی جس میں خصوصی شرکت ایم ایس ایم کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے کی۔ جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ڈیرہ اسماعیل خان جلال الدین لودھی، صدر ایم ایس ایم پہاڑ پور اقبال ساحر، نائب صدر محمد یعقوب ودیگر ذمہ داران ووابستگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان لیگ آف امریکہ کی جانب سے نیویارک میں ہونے والی پروقار تقریب کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو قائد اعظم ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملا ازم اور ٹیرارزم دونوں ہی قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویژن کے خلاف ہیں، ان کا خاتمہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹیکسلا، واہ کینٹ اور حسن ابدال میں مقامی تنظیمات کے تعاون سے مستحق افراد میں مفت کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی، صدر ٹیکسلا PP7 سیف اللہ، ناظم واہ کینٹ کے حاجی لیاقت، ناظم دعوت پروفیسر عبدالرحیم اور چوہدری صداقت نے شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کا وزٹ کیا۔ وفد میں علامہ حافظ اقبال اعظم الازھری (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ)، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر شبیراعوان، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس قاضی ہارون، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم مالیات حاجی سلیم گھمن، صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس چوہدری ظہیر عباس گجر، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس نعیم چوہدری اور سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری اشرف شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام نئے دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور تحریک منہا ج القرآن گوجرہ کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری قمر عباس، ملک اسلم حماد، راؤ اسحاق اور چوہدری عبد الغفار کے ساتھ ساتھ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کنونشن سے علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ھاشمی کی زیر صدارت صوبائی تنظیمی اجلاس اور تربیتی کیمپ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے بطور معلم فرائض سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صوبہ بھر سے تمام فورمز کے عہدیداران نے شر کت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.