سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ماتلی () منہاج یوتھ لیگ ماتلی ضلع بدین کے زیراہتمام محرم الحرام کوپیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیاگیاجس سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کے شاگرد رشید مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن علامہ سعیدالحسن طاہر نے انتہائی خوبصورتی سے امام عالی مقام علیہ السلام کی عظیم وبے مثال قربانی کا مقصد وفکرِحسین علیہ السلام کوسامعین کے سامنے بیان کیاجسے تمام مکاتب فکر کے افراد بالخصوص نوجوانوں نے بہت سراہا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مظفرآباد کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس اور پیغام طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعدازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن مردان کے زیراہتمام پروفیسر محمد بخت زمان کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد جنیداللہ نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمدعلی شاہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے سربراہ خالد درانی اور علامہ پیر سجاد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
«حسن محیالدین القادری» رئیس شورای عالی مؤسسه بینالمللی «منهاج القرآن» پاکستان، با تقدیر از نقش برجسته امام خمینی(ره) و رهبر معظم انقلاب در خنثی کردن توطئههای ۳۵ ساله دشمنان، عشق به اهل بیت(ع) را عامل ظهور ایران به عنوان یک قدرت برتر در عرصه جهانی دانست.
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا دوسرا پروگرام جامع اویسہ رضویہ نوکھر قدیم فاروق آباد میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حیدرآباد () منہاج یوتھ لیگ تحصیل لطیف آباد کا ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ناظم محمد شہزاد قریشی، صدر منہاج یوتھ لیگ حیدرآباد سید مبشر شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفوی کارکن سازی مہم اور مصطفوی انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور چند اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے کا ایک پروگرام 11 نومبر کو صابری چوک میں منعقد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے گئے۔ واضح رہے کہ پروگرامز کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ویلبی مرکز پر شہادت امام حسین کانفرنس کے عنوان سے مورخہ 20 نومبر 2013 کو پروگرام منعقد ہوا جس میں متعدد کتب کے مصنف، نامور شاعر او ر مقرر انوار المصطفٰی ہمدمی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جانب سے 20 نومبر 2013 کو پیرس کے نواح شمپینی سرمارین رائیل پرنس ریسٹورنٹ میں فرانس کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے پلیٹ فارم سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور نے اپنے دس روزہ دورہ میں یونان بھر میں منہاج القرآن کے مختلف ذیلی مراکز میں خطابات کئے۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم سسٹرز لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام 12 نومبر کو پیغام امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا بعد ازاں حضرت امام حیسن علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر رابعہ انور ناظمہ تربیت کراچی ڈویژن، مس انیلہ ناظمہ دعوت کراچی ڈویژن، ریحانہ جاوید ناظمہ لیاری ٹاؤن کراچی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے اسلامک سنٹر میں مورخہ 19 نومبر 2013 کو پاکستانی کمیونٹی کے رفقاء چودھری منور حسین ( بیوال گوجر خان) محمد بخش(سرگودھا) اور سہیل میر(لاہور) کی والدہ کی نماز جنازہ اجتماعی طور پر ادا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت گوہر علی قادری نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں راؤ سجاد قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر منیر، صدر TMQ وہاڑی چوہدری اقبال یوسف، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وقار عظیم لودھی، صدر ایم ایس ایم میاں ثاقب اکرم کے علاوہ مرد وخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام سنگم میرج ہال گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فہم دین سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام 10 محرم الحرام صبح 10 بجے گوجرخان چوک میں مولائے کائنات علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے خانوادے کی عظیم قربانی اور سیدالشہداء امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی یاد میں’’دودھ کی سبیل بیاد شہدائے کربلا‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ختم پاک اور خصوصی دُعا کیساتھ سبیل کا آغاز کیاگیا جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.