سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل کھوائی چنگ سنٹر میں مورخہ 13 نومبر2013 کو عظیم الشان سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں صدر ہانگ کانگ سکندر باچہ، سیکرٹری جنرل منہاج ایشیئن کونسل امجد نیازکے علاوہ کثیرتعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی
لودہراں ( ) محمدیت کی تکمیل حسینیت سے ہی ہے۔ حسین علیہ السلام کا محمد سے رشتہ نام کا، پیغام کا، ذات کا اور صفات کا ہے۔ غار حرا سے کربلا تک اسلام محمد سے پہچانا جاتا تھا۔ مگر کربلا سے قیامت تک دین اسلام کی پہچان حسین علیہ السلام ہیں۔ قربانی حسین نے انسانیت کو وہ عظمت بخشی کہ جس پر ہر انسان نازاں ہے۔ قرآن نے قتل حسین کو ذبح عظیم قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتما م ماہانہ درس عرفان القرآن کی سلسلہ وار نشست میں پیغام حسین کے عنوان پر خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دین اسلام کے پانچ مذاہب حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی اور فقہ جعفریہ کا اس پر مکمل اتفاق ہے کہ اسلامی ریاست کے خلاف خروج کر کے مسلح جدوجہد کرنا غیر اسلامی عمل ہے۔ تمام فقہی مذاہب کے مطابق ایسا عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ باغیوں کو کچلنادینی حکم کے عین مطابق ہے۔
شہید مشاہدہ حق سے سرفراز ہوتا ہے۔ اسی لیے اسے وصال حق نصیب ہوتا ہے۔ فلسفہ موت و حیات سمجھے بغیر مقصد تخلیق کائنات سمجھ نہیں آسکتا۔ ذات حقیقی نے وجود مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام مخلوقات سے پہلے تخلیق فرمایا اور موت و حیات کو بعد میں پیدا کیا۔ انسان جب تک ظاہری زندگی میں تعلیمات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا نہیں ہوتا اسے حیات ابدی نصیب نہیں ہوسکتی۔
مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید نے تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کئی مسائل سے دوچار ہے اور ایک کڑے اور آزمائشی دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستانی قوم کو تشکیک وابہام میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف وہ مختلف گروہوں میں تقسیم ہو گئی ہے بلکہ صالح قیادت کی پہچان بھی نہیں ہے، ہر گزرنے والے دن کے ساتھ پاکستانی قوم مسائل کی دلدل میں پھنستی چلی جا رہی ہے اور کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں، ہر شخص مسائل کی جزئیات پر بحث مباحثہ کر رہا ہے، مگرمسائل کی جڑ کو پکڑنے پر آمادہ نہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سفر انقلاب زندگی عام سفروں جیسا کبھی نہ تھا نہ ہوگا اور نہ ہو سکتا ہے۔ یہ کاروان انقلاب عام کارواں جیسا ہے نہ اسکی منزل عام منزل جیسی ہے۔ انقلاب کے اس سفر کا نقطہ آ غاز ہو چکا اب یہ نقطہ انتہا تک ضرور پہنچے گا۔ سمجھدار لوگ وہی ہوتے ہیں جو اچھی طرح اور پوری تیاری کے ساتھ چلتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہونے والی ہے۔ ان شاء اللہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان اگلی صفوں میں ہونگے اور سلام پھیرنے تک ہر نوجوان استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑا ہو گا۔
تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا تیسرا پروگرام 10 اپریل کو صاحب میرج ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے ’’اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فلسفہ شہادت امام حسین پر روشنی ڈالی اور اہلبیت کے مصائب بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کسی مسند یا دولت کے حصول کے لئے نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان تفریق کا فیصلہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج حق کا نام بلند ہے اور باطل (یزید) لعین ہے۔
مورخہ 10 نومبر 2013 کو منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا سپین کے زیرِ اہتمام سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرد و نواح سے بھی خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن سسٹرز لیگ اور منہاج القرآن چلڈرن لیگ نے اپنے خوبصورت انداز میں جگر گوشہٌ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت کی صورت میں عشق حسینی کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا دوسرا پروگرام 9 نومبر کو صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے علاوہ علاقے کی معروف و مشہور سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔
علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس صدی کے مجدد ہیں۔ انہیں دنیا اسلام کا حقیقی وکیل تسلیم کرتی ہے۔ وہ مذہبی اور مسلکی تنگ نظری کے خلاف پوری دنیا میں بھر پور آواز بلند کر رہے ہیں۔ان کی دینی اور ملی خدمات نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی راہ ہموار کر دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی مشاورتی کونسل کا اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ منہاج القرآن آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلات کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹر نیشنل نے کی جبکہ جموں و کشمیر عوامی تحریک کو آرڈینیشن کونسل کے سربراہ سردار اعجاز احمد سدؤزئی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر کے صدر انصر بشیر ایڈووکیٹ نے اجلاس میں خصو صی شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاو ت قرآن پاک سے محمد عرفان صدیقی نے کیا۔
ڈاکٹر دانش صاحب اللہ جل مجدہ کی مدد و نصرت سے میں نے اس قوم کو جو کچھ بتایا وہ حق اور سچ ہے اور اس statement کے سچے ہونے کے شواہد قوم کے سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں یعنی 22 اکتوبر کو جان کیری کے ساتھ پاکستانی Prime Minister کی ملاقات تھی اور ڈرون اٹیکس کے جاری رہنے پر اتفاق کیا تھا اور آپ نے دیکھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان کے بقول نام نہاد مذاکرات کے عمل کے شروع ہوتے ہی یہ اللہ بہتر جانے کہ شروع ہوا تھا، نہیں ہوا تھا، شروع ہونے والا تھا، نہیں ہونے والا تھا مگر گورنمنٹ کے بقول ڈرون اٹیک ہوا اور حکیم اللہ محسود مارا گیا، تو میری statement کو تو شہادت میسر آئی اور پھر امریکہ کے وائٹ ہاؤس اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کا statement آیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ہم سے کوئی باضابطہ احتجاج بھی نہیں کیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راشد محمد باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی، جبکہ محمد سلیم بٹ چیئرمین MDF ضلع سیالکوٹ نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء اور عہدیدران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام ایک کروڑ نمازیوں کے سلسلہ میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم کراچی لطافت اختر، نائب ناظم ڈسٹرکٹ ساؤتھ لیاری ٹاؤن محمد نواب، کوآرڈینیٹر لیاری ٹاؤن ایاز محمود بھی شریک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.