سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ’’امید پاکستان طلبہ کنونشن‘‘ کا 31 اکتوبر کو انعقاد کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM، رضی طاہر مرکزی نائب صدر MSM، ثمر عباس ڈویژنل کوآرڈینیٹر MSM، خواجہ احسن ضلعی صدر MSM بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پروگرام کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع گھوٹکی (سندھ) کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو الفتح ریسٹورنٹ ڈہرکی میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منعم نے خصوصی شرکت کی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر محمد اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن B نے 25 اکتوبر کو بشپ آف رائیونڈ لاہور ڈائیسز بشپ ڈاکٹر سیموئل رابرٹ عزرایا سے چرچ آف پاکستان رائیونڈ ڈائسز وارث روڈ میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سینٹس آل چرچ پشاور میں ہونے والے دھماکہ اور معصوم مسیحی افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
تحریک منہاج القرآن عباس پور (آزاد کشمیر) کے زیراہتمام بمقام بیڑی گلی زیارت پر آٹھواں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد منشاء خان خطیب جامع مسجد ٹانڈہ گھمیر نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیل ناظم حافظ محمد آفتاب قادری نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں لاہور سے علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری گزشتہ روز برمنگھم میں منہاج القرآن برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جس سے لارڈ نذیر احمد، پیر سید زاہد حسین شاہ رضوی، علامہ صاحبزادہ احمد نثار بیگ، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مفتی عبد الرسول منصور، ظہور احمد نیازی، محمد خالد، ڈاکٹر زاہد اقبال، اعجاز چوہدری، حاجی محمد ریاض، علامہ اشفاق عالم قادری، ابو احمد آدم الشیرازی، حافظ عبد القادر نوشاہی، علامہ نیاز احمد صدیقی، صاحبزادہ لخت الحسنین نے بھی خطاب کیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ نکلنے کے لئے تیار ہوں۔ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی اور استحصالی نظام کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اس وقت پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بن کر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سفیر یورپ الحاج حافظ نذیر احمد قادری نے گزشتہ روز چوہدری ارشد جاوید وڑائچ سینئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن گجرات کی خصوصی دعوت پر گجرات تشریف لائے۔ اس دوران انہوں نے منہاج القرآن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ سٹی ہیڈ کوارٹر کا وزٹ بھی کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انقلاب کیلئے جماعت قائم کرنے کیلئے دو کروڑ ووٹرز کو نہیں نمازیوں کو کال دی ہے جواستقامت کے ساتھ اُس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک سیاست کے شیطان بھاگ نہیں جاتے۔ طلباء اور کارکن دوکروڑ نمازیوں کیلئے صفیں بچھاتے جائیں جلد ہی اقامت کہی جائے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دین اسلام کے پیغام امن کو صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں امن و سلامتی کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کینڈا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2013 کو جامع مسجد المصطفیٰ میی ساما کینڈا میں عظیم الشان عشق مصطفی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ٹورنٹو اور دیگرمقامات سے آئی خواتین نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام اسلامک سنٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس کا رقبہ 13 کنال پر مشتمل ہے جسے 100 کنال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ 6 کنال رقبے پر ایک بلڈنگ تیار ہو چکی ہے جو کہ بیسمنٹ کے علاوہ 4 منزل پر مشتمل ہے۔ ساتھ میں ایک خوبصورت مسجد بھی تیار ہے۔ ادارے کا سنگ بنیاد جولائی 2010 میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشل ڈاکٹر رحیق عباسی نے رکھا تھا۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ علم کی شمع سے دنیا کے اندھیروں کو دور کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام اعلیٰ تعلیم کارکردگی کے بغیر ناممکن ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان اس وقت جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ داری اب تک کی برسراقتدار سیاسی قیادت پر ہے۔ جس نے عوام کو وہ علمی ماحول فراہم نہیں کیا جس میں ہماری نسلیں پروان چڑھ کر اپنے ملک اور قوم کے مستقبل کو روشن بنا سکتیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کمیونٹی سنٹر G-9 میں طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، نائب صدر رضی طاہر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد قاسم مرزا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک عمر ریاض عباسی، صدر ایم ایس ایم اسلام آباد سعید خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں کامرہ، اٹک، واہ کینٹ اور راولپنڈی کے عہدیداران بھی شریک تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد 24 اکتوبر کو اسلامک سنٹر لودھراں میں ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ مہمان خصوصی سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منعم، سید وقاص بخاری کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ملتان ڈویژن، عمر فاروق ضلعی کوآرڈینیٹر لودھراں، صدر ایم ایس ایم لودھراں محمد امیر علی شریک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.