سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام 6 اکتوبر 2013 کو تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد لطیف مدنی کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن ساہیوال ڈویژن نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت قاری علم الدین قادری نے حاصل کی، جبکہ عامر وقاص طاہر نے نقابت اورسابقہ تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کی ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر بروز اتوار تحصیل آفس تحریک منہاج القرآن پاکپتن منہاج زچہ بچہ ہسپتال میں ہوا جس میں تحصیل پاکپتن، تحصیل عارفوالہ اور تحصیل نور پور کے ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کے ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیلی ٹارگٹس کے حصول کے حوالہ سے تمام فورمز کے تحصیلی صدور و ناظمین نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری نے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس ہر پندرہ دن بعد تمام تحصیلات میں باری باری ہوا کر ے گا تا کہ ایک کروڑ نمازی اکٹھا کرنے کے ٹارگٹ کو جلد از جلد حاصل کیا جا سکے۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام 29 ستمبر بروز اتوار تحصیل کوآرڈنیشن کونسل کا ابتدائی اجلاس ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن محمد عقیل شہباز (ایڈووکیٹ) کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں تحصیلی کوآرڈنیشن کونسل کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی زونل کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن جناب عبدالطیف مدنی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا مشترکہ اجلاس منہاج زچہ بچہ ہسپتال میں ہوا جس میں تحصیل پاکپتن، تحصیل عارفوالہ اور تحصیل نور پور کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیلی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ الحاج رانا منظور علی کو سرپرست منتخب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری کاشف بشیر نے حاصل کی، جبکہ قاری عبدالقیوم غوری، پروفیسر نعمان مصطفوی، الحاج ملک سلیم قادری اور ملک اسلم حماد نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔ اس موقع پر ملک غلام نازک آرائیں، راؤ محمد اسحق، چودھری عبدالغفار، علامہ نصیر بابر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک سلطان آرائیں کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین شہر اور کارکنان تحریک نے شرکت کی۔
یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایم ایس ایم کے جملہ قائدین، سابقین، کارکنان اور وابستگان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم تحریک کا ہر اول دستہ اور قائد انقلاب کی فکر کی وارث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم نے اپنے 19 سالہ سفر میں طلبہ کے اندر عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کیلئے جس لگن کے ساتھ کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم کے نائب صدر رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر عاصم بشیر، ضلعی کوآرڈینیٹرمدثر الرحمن، جہلم سے حنیف مصطفوی، معین افضل سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے اپنے کالجز اور یونیورسٹیز سے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مظفر آباد کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم مظفر آباد کے صدر انصر بشیر لون نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر عاصم بشیر، ضلعی کوآرڈینیٹرمدثر الرحمن، جہلم سے حنیف مصطفوی، معین افضل سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے اپنے کالجز اور یونیورسٹیز سے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
صطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں ڈویژنل کوآرڈنینٹر کاسف فیاض چیمہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پلندری کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انصارالحق سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم کشمیر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
گزشتہ روز جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد راولپنڈی ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری(چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) جب گلیانہ موڑ گوجرخان پہنچے تو کارکنان منہاج القرآن نے جی ٹی روڈ پر ان کا والہانہ استقبال فلک شگاف نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے کیا۔ اس موقع پر موٹرسائیکل سواروں نے گلیانہ موڑ سے گوجرخان چوک تک استقبالیہ ریلی نکالی۔
ڈاکؔٹر حسن محی الدین قادری نے چکوال میں بیداری شعور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے تیاری کرنا آپ کا جبکہ آواز دینا قائد کا کام ہے۔ شاہ رخ اور شاہ زیب جب تک برابر کے شہری نہیں بن جاتے تبدیلی تب تک نہیں آئے گی، اس فرسودہ نظام سے تبدیلی کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے نظام کو بدلنا ہو گا، ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انتخابات سے قبل کے جو حقائق بیان کیے تھے آج وہ من و عن صحیح ثابت ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب میں کہا کہ جہلم جانبازوں کا شہر ہے، میں جب لانگ مارچ کے دن یہاں سے گزرا تھا تب بھی لوگوں کے ہجوم واستقبال کو دیکھ کر بہت خوش ہوا تھا اور آج کھچا کھچ بھرا ہوا پنڈال دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا ہے۔ آپ نے کہا کہ قائد نے دو کروڑ نمازی مانگے ہیں ووٹرز نہیں، کیونکہ ووٹر بک سکتے ہیں نمازی بک نہیں سکتے۔
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی جس نے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے، ایسے حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور کے تحت غریبوں، بیواؤں اور یتیموں میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی۔ راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے تقریب کا انعقاد کیا، جس میں امیر تحریک پشاور ڈویژن غلام شبیر گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرہ میں فیصل آباد ڈویژن کے کوآرڈینیٹر رانا نثار شہزاد سے تحریک کے مقامی دفتر میں گوجر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سٹی ٹاپ ہوٹل کے مالک میاں نذیر احمد، زمیندار ہوٹل کے مالک ماجد رضا، زیگو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے مالک عقیل عباس، عوامی ہوٹل کے مالک محمد جمیل، انصاری ہوٹل کے مالک شمس الحق و دیگر ہوٹل مالکان شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.