سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی پُرشکوہ عمارت منارۃ السلام کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس کا افتتاح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر قائم گوشہء درود آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہت بڑی کرم نوازی ہے، جس کی عمارت کا آج افتتاح ہو رہا ہے۔ گوشہء درود حرمین شریفین کے بعد روئے زمین پر وہ واحد مقام ہے جہاں چوبیس گھنٹے سال کے 365 دن ہر لمحہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک محمد اسلم حماد نے شرکاء عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تحریک منہاج القرآن کے وہ عظیم کارکنان آج یہاں آئے ہوئے ہیں جنہوں نے قائدِ انقلاب کی ہر پکار پر لبیک کہا خواہ وہ 23 دسمبر کے عظیم الشان جلسہ کا موقع ہو، 14 جنوری کے یاد گار لانگ مارچ کی جما دینے والی سردی کے لمحات ہوں یا 11 مئی کو باطل نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت ہو لودہراں کے کارکنان اپنے قائد کے ہمراہ استقامت اور ولولہ کا پہاڑ بن کر اپنے قائد کے مطالبات کے لئے ڈٹے رہے، اس عظیم کاوش پر میرا دل چاہتا ہے کہ اپنے ان ساتھیوں کا ماتھا چوموں‘۔
منہاجیئنز کوآرڈنیشن کونسل کا تنظیمی اجلاس شیخ الاسلام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر 21 اگست کو منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے منہاج یونیورسٹی کے فاضلین، مرکزی اور ضلعی کوآرڈنیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شیخ الاسلام نے متفقہ مشاورت سے غیر معینہ مدت کے لیے رانا محمد ادریس قادری کو منہاجیئنز کا صدر مقرر کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ طالبان کے دوست کبھی بھی سزاؤں پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔ جن کی مدد سے الیکشن جیتا گیا انکے خلاف کون کارروائی کرے گا ؟پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کے مفاد میں بڑی سے بڑی طاقت کو NO کہنے کی جرات رکھتا ہو۔ مگر ملک کے مفاد میں جرات مندانہ قدم وہی اٹھا سکتا ہے جو سوائے اللہ کے کسی سے نہ ڈرتا ہو، کرپٹ آدمی کبھی جرات مندانہ قدم نہیں اٹھا سکتا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام 20 اگست کو پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلہ میں ساؤتھ آل لاکورنیو میں میری کے تعاون سے مینا بازار لگایا گیا۔ علاقائی میئر بازار کا وزٹ کرتے ہوئے کھانے پینے، جیولری، گارمنٹس اور میک اپ کے سٹالوں کو بہت پسند کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور کیسٹس کے سٹال میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔
وطن عزیز میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے ملک کے اکثر علاقے شدید سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزار ہا لوگ اپنی املاک سے محروم ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
فیصل آباد: میٹرک میں 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے محنتی اور مستحق طلبہ جو فرسٹ ایئر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد نے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے جس کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 67ویں یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نظریاتی قومیں صرف دفاع کیلئے نہیں بلکہ اپنی فکر کے عالمگیر فروغ کیلئے جیا کرتی ہیں۔ آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے۔ آج خوشی کے ساتھ ساتھ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خود احتسابی کے رویوں کو پروان چڑھانے پر بھی محنت کرنا ہو گی۔
امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے تمام قائدین کو عید مبارک کہا اور ان کے جذبوں کو سراہا جن کی بدولت وہ اتنی بارش میں بھی تشریف لائے۔ انہوں نے کہا: یہ صرف ہمارے قائد کی تربیت کا اثر ہے کہ ہمارے جذبوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آ سکتی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر محمد انعام الحق کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں نودا شہر کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ہانڈی میں مورخہ 15 اگست 2103 کو ایک شاندارگرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی صحافی، انجینئر، ڈاکٹر، بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنشینل جاپان کے مرکز جامع مسجد المصطفیٰ میں 26 رمضان المبارک مورخہ 03 اگست 2013 عظیم الشان محفل ختم قرآن اور شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جسمیں جاپان بھر سے احباب نے شرکت فرمائی۔ پاکستان سے تشریف لائے مہمان قاری اللہ بخش نقشبدی (امام ادارہ منہاج القرآن لاہور) نے نماز تروایح میں ختم قرآن کیا جبکہ حافظ ذوالقرنین نے سماعت کی۔
مورخہ 14 اگست بروز بدھ شام 5 بجے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ریندی میں منھاج پیس اینڈ انٹی گریشن اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے ایک عظیم الشان جشن آزادی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل وطن نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی جن میں تمام سیاسی، سماجی، صحافی، وینس ٹی وی کی ٹیم، تکبیر ٹی وی کی ٹیم اور مذہبی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی۔
مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر عید کے دن ملاقات کی۔ انہوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے شیخ الاسلام کو عید کی مبارکباد دی۔ وفد میں سکھ راہنما سردار بش سنگھ (چیئرمین بابا گرونانک جی ویلفیئر سوسائٹی)، سردار رنجیت سنگھ، سردار پنڈت بھگت لال، ہندو راہنما، مسیحی راہنما فادر پاسکل پولوس، بہائی فیتھ کے راہنما یوسف بجنوری شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23واں سالانہ شہراعتکاف 8 اگست 2013ء کو چاند نظر آنے پر مکمل ہوگیا ہے۔ فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوئوں کی بستی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتامی دعا کرائی، اس موقع پر ہرآنکھ پرنم تھی۔ شہر اعتکاف میں معتکفین نے اپنے ایمانی جوش وجذبہ سے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایمان افروز دروس تصوف سنے۔ معتکفین کی تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔
شیخ الاسلام نے معتکفین و معتکفات سے "خواتین اور بیویوں کے حقوق" پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر عورت کے حقوق بھی مرد کے برابر ہیں۔ عورت کے ساتھ مودت، محبت اور ادب سے پیش نہ آنا غیر اسلامی عمل ہے۔ ہمارے معاشرے کا عالم یہ ہے کہ مرد، عورت کے حقوق کو سرے سے مانتا ہی نہیں۔ بلکہ دیہاتوں میں تو یہ غلط رواج ہے کہ مرد، عورت کو اپنی جوتی سمجھتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.