سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر حسب روایت 19 فروری کو شاہجہاں منہاج ماڈل سکول علی پور چٹھہ میں قائد ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، ہر کلاس نے اپنی کلاس روم کو ڈیکوریٹ کیا اور کیک کا بھی انتظام کیا۔ ماہ فروری میں سپیشل مہم کے ساتھ درود پاک (اڑسٹھ لاکھ) پڑھا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب مؤرخہ 23 فروری 2019ء کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری مہمان خصوصی تھے۔ علامہ عبدالقدیر قادری، صاحبزادہ الحاج محمد طاہر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے علاوہ طلباء دارالعلوم فریدیہ قادریہ بھی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں "محفل سماع" کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان چوہدری عرفان یوسف اور صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان مظہر محمود علوی کے ساتھ ساتھ سابق مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ بلال مصطفوی، سید فراز ہاشمی سوشل میڈیا ہیڈ ایم ایس ایم پاکستان، محمد یونس نوشاہی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب اور دیگر مقامی قائدین نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے کی تقریب 20 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ معروف کالم نگار و صحافی عامر خاکوانی مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی ساری زندگی علم سے جڑی ہوئی ہے۔ شیخ الاسلام کی علمی زندگی کا نچوڑ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر محفلِ نعت اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 19 فروری 2019ء کو یہ خصوصی تقریب ڈنمارک کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفلِ نعت و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ عالم اسلام کے نامور قراء قاری سید صداقت علی اور قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید کی۔ پاکستان کے نامور ثناء خوان الحاج اختر حسین قریشی، محمد افضل نوشاہی، شہباز قمر آفریدی، شہزاد حنیف مدنی اور شہزاد برادران نے نعتِیہ کلام پیش کیے۔
مؤرخہ 19 فروری 2019 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کی صوبائی، شہری اور علاقائی تنظیمات نے الگ الگ اپنےعلاقوں میں قائد ڈے کی تقریبات کا اہتمام کیا جس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی اور اہمیت وافادیت پر تقاریر کی گئیں اور اسی سلسلہ میں اسلامک و کمینونٹی سنٹر ڈربن ساؤتھ افریقہ میں قائد ڈے کی تقریب بڑے تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بانی و بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ پر منہاج یونیورسٹی میں خصوصی تقریب ’’فاونڈرز ڈے‘‘ منعقد ہوئی۔ تقریب میں قومی کرکٹر اظہر علی مہمان خصوصی تھے۔ اظہر علی اور دیگر مہمانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا اتحاد سے طاقت اور طاقت سے منزل حاصل ہوتی ہے، طاقت وہ جوہر ہے جو انسان کو اس کی منزل کے قریب لے جاتی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تاریخ ساز کتاب 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی سندھ اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ہوئی جسکی صدارت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ ایم کیو ایم کے رہنماء اسلم مجاہد، رضا باقری، کلپنہ دیوی، قاضی زاہد حسین، پروفیسر خیال آفاقی، بشپ خادم بھٹو، شیخ صلاح الدین، پیر آغا فضل الرحمان مجددی، علامہ اعجاز مصطفی، مظہر محمود علوی، نعیم انصاری سمیت سیاسی، سماجی، علمی، ادبی شخصیات، اہل قلم، کالم نگار، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت علماء کرام، اسکالرز، یوتھ تنظیمات کے قائدین، مینارٹی اور ویمن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 16 فروری 2019 کی شب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک اللہ کا کلام ہے اور اس میں ا نسانیت کو درپیش جملہ مسائل کا حل ہے۔ اسلام امن، اعتدال، رواداری، برداشت اور محبت کا دین ہے۔ قرآن پاک کا اخلاص سے مطالعہ کرنے والا شخص گمراہ ہو سکتا ہے نہ وہ انتہاپسند ہو سکتا ہے۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، کالج آف شریعہ سیشن 2005 کے فاضل محمد ذکریا سیٹھی لاہور میں انتقال کر گئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی عمر 37 سال تھی، وہ گزشتہ دو ماہ سے ہیپٹائٹس کے عارضہ میں مبتلا تھے اور جانبر نہ ہو سکے۔ ذکریا سیٹھی کا انتقال مغلپورہ لاہور میں ہوا۔ مغلپورہ لاہور میں ان کی نماز جنازہ 15 فروری کو ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، علماء کونسل کے ناظم میر آصف اکبر قادری، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر محمد نعیم گھمن، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کے لیے ایک ماہ دورہ یورپ پر روانہ ہو گئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ کا آغاز سپین سے ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں 16 جنوری کو بارسلونا میں عہدیداروں کے تنظیمی و تربیتی نشست میں خطاب کیا۔ اس سے پہلے جب وہ بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکول آف ماس کمیونیکشن کے زیراہتمام ’’رول آف میڈیا ان ڈیزاسٹر کرائسز‘‘ کے موضوع پر سیمینار 15 فروری 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں سینئر صحافی، دانشور، کالم نویس مجیب الرحمن شامی، سلمان عابد، سہیل ریاض راجہ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا اور ماس کمیونیکیشن کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیم روبینہ نے خطاب کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دیپارلپور مییں ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری ہر قسم کی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے دین کی خدمت کا کام کررہے ہیں، قرآن کا پیغام اور تعلیمات لاتفرقو ہے، تفرقہ بازی نے ترقی اور بہتری کے عمل کی راہیں مسدود کر دیں اور بحیثیت قوم ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ قرآن ہمارے درمیان اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا ذریعہ ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.