سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمن اور سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے مستغیث جواد حامد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ قل خوانی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی اور دعا کرائی۔ چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرأن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد ان کے فیملی ممبران، مرکزی سیکرٹریٹ کی نظامتوں کے سربراہان، مرکزی سٹاف اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ محترمہ 7 دسمبر 2018 کو انتقال کر گئیں، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار، علماء و مشائخ، سجادگان، اسکالرز، قانون دان، دانشور، کالم نگار، محقین و مصفنفین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹیکساس امریکہ کے امام علامہ حافظ سعید الحسن طاہر کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ وادی سون سیکسر میں ادا کی جائے گی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 3 دسمبر 2018 ایوان اقبال لاہور میں ہو گی۔ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت سینئر سیاستدان، علماء مشائخ، صحافی اور تمام مکتب فکر کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ تقریب کا آغاز 12 بجے دن ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عشق فروغ مصطفی ﷺ کانفرنس مکہ میرج ہال چکوال میں 28 نومبر 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں قاضی محمد احسن صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب اور ملک محمد ارسلان مصطفوی نائب صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ایم ایس ایم کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف کالجز کے سٹوڈنٹس اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن 2018ء منہاج یونیورسٹی لاہور ٹاون شپ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیرمین بورڈ آف گورنرز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ کانووکیشن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مہمان خصوصی تھے۔ حجۃ الاسلام چانسلر آف رضوی اسلامک سائنس یونیورسٹی ایران ڈاکٹر سید محمد حسن وحدتی شبیری، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز (MUL) ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی کانووکیشن میں خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور اس کے لئے تمام وسائل مہیا کرے گی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام و عشاقان مصطفیٰ نے قافلوں کیساتھ جوق دو جوق شرکت کی جبکہ ہزاروں خواتین بھی کانفرنس میں شریک ہوئیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مسجد کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین خان خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر محمد اسلم غوری، ڈاکٹر شاہد سرویا، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) محمد اقبال، نور اللہ صدیقی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس 2018ء میں شرکت کرنے والی غیر ملکی مہمان شخصیات، تحریک منہاج القران کے مرکزی قائدین اور عہدیداروں کے اعزاز میں میلاد ڈنر (ضیافتِ میلاد) کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ماڈل ٹاون میں رہائش گاہ کے باہر پارک میں منعقد ہوا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد مصطفیٰ کانفرنس میسی ساگا کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کینیڈا کے قائدین، کارکنان اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت اور محفل نعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور اور شیخ عبداللہ راجہ نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید میاں عمر صدیق کے بڑے بھائی میاں احمد صدیق کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا عبرتناک انجام دنیا دیکھے گی، سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کی رسوائی ابھی ابتداء ہے، بے گناہوں کا خون بہانے والے اس دنیا میں بھی سزا بھگتیں گے اور آخرت میں بھی ان قاتلوں سے بہائے جانے والے معصوم خون کے قطرے قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
حکومت پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل رحمۃ للعالمین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق سمیت ممبران اسمبلی، سینٹرز، کابینہ اراکین، حکومتی وزراء و شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے علماء و مشائخ، محققین، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور عالمی اسکالرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی کی اور خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان پر ہونے والی 35ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل ہو گئے، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رات 1 بجے خطاب کریں گے، عالمی میلاد کانفرنس میں تمام مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، وفود شرکت کریں گے۔ الیکٹرانک میڈیا کیلئے الگ چبوترہ بنایا گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کوریج کیلئے تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تقریب کی کوریج کرینگے جس کیلئے ایک خصوصی میڈیا سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.