سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے پاکستان کو عظیم اور خوشحال ملک بنانے کیلئے تواتر کیساتھ 3 نصیحتیں کی تھیں (1) اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور یقین محکم پیدا کریں (2) عظیم ترین پیغمبر اسلام نے جو راہ متعین کی اس سے نہ ہٹیں (3) عوام کو تعلیم یافتہ اور منظم بنائیں اور بانی پاکستان کا ایمان تھا کہ ان رہنما اصولوں پر چل کر پاکستان اقوام عالم میں ایک عظیم ملک کا مقام حاصل کر سکتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام الہدایہ کیمپ 2018 کوپن ہیگن میں شروع ہو گیا، افتتاحی روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ کیمپ میں ڈنمارک سمیت یورپ بھر سے شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈنمارک میں تین روزہ الھدایہ کیمپ 12 اگست تک جاری رہے گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران 9 اگست کو سویڈن مالمو میں انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شام کے معروف اسلامی سکالر شیخ تاج الدین مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ سویڈن، مالمو سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفــان القـرآن 5 اگــست 2018ء کو منعقد ہوا۔ درس عرفان القرآن کا یہ پروگرام شھزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء نقیب الاشراف قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاوءالدین القادری الگیلانی البغدادی کے سالانہ یوم وصال کے عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست نقیب الاشراف شہزاد غوث الوریٰ سیدنا طاہر علاءالدین القادری البغدادی الگیلانی کے یوم وصال پر 27 واں سالانہ مبارک عرس 6 اگست 2018ء کو دربار غوثیہ ٹاون شپ لاہور میں ہوا۔ عرس تقریبات کا آغاز شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضور پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی نے کیا۔ اس موقع پر مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا، چارد چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورہ آسٹریلیا میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا کے زیراہتمام منعقدہ درس عرفان القرآن میں آپ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا اور وکٹوریا کے قائدین و کارکنان نے لیکچر میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ اگست کا پروگرام 4 اگست کو منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، گوشہ درود کے مربی سید مشرف شاہ، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور دیگر مرکزی قائدین بھی مجلس میں شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے دورہ یورپ میں 5 اگست 2018ء کو سویڈن اسٹاک ہوم میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں سویڈن کے منسٹر نے خصوصی شرکت کی۔ چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان فقط وہ شخص ہے کہ جس کے ہاتھوں سے لوگوں کی جان محفوظ ہو اور اس کی زبان سے لوگوں کی عزت محفوظ ہو۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین الگیلانی القادری کے سالانہ عرس کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام ’’اصلاح معاشرہ، ترویج امن اور صوفیاء کا کردار‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ صوفیائے کرام کی زندگیاں خدمت انسانیت کیلئے وقف تھیں، امن، رواداری اور اعتدال پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کاطرز عمل آج بھی نسخہ اکسیر ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرینکفرٹ جرمنی میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور ایمان کی اساس اچھے اخلاق پر ہے۔ پروگرام میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مورخہ 28 جولائی 2018ء بروز ہفتہ منہاجیئنز ایجوکیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کا آغاز قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ اجلاس کی میزبانی کالج آ ف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاجیئنز آفس نے کی۔ ڈاکٹر خان محمد ملک نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی کارکردگی کے حوالے تفیصلاً گفتگو کی۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے شریعہ کالج میں منہاجیئنز کے کردار اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر شفاقت علی الازھری نے نصاب کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفس کی خواہشات سے بچو یہ انسان کو برباد کر دیتی ہیں، نفس کی خواہشات کو کچلنے والا مجاہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخاوت کو اللہ پاک بہت پسند فرماتا ہے اور کنجوسی کو بہت ہی ناپسند کرتا ہے۔ سخاوت کا عمل انسان کے افعال حسنہ اور صفات حمیدہ میں سے ایک انتہائی پسندیدہ عمل ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریا، ویانا میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ پروگرام میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، ویانا سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکلیف کو خوشدلی سے قبول کرنا حسن خلق ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورہ یورپ میں اٹلی سے آسٹریا پہنچ گئے۔ ویانا ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے آپ کو پھول پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی کے دوران مؤرخہ 22 جولائی 2018ء کو اریزو اٹلی میں ’’اسلام میں انسانیت کی تکریم اور انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا، اس کانفرنس میں ایک اٹالین نوجوان بھی شریک تھا، اس نے سٹیج پر آ کر دوبارہ کلمہ پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر شیخ الاسلام نے اٹالین نوجوان کو کلمہ پڑھایا اور انہیں سینے سے لگایا، اس روح پرور منظر پر تادیر ہال اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.