سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
الج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے زیراہتمام کل پاکستان چار روزہ بین الکلیاتی مقابلوں کا آغاز 19 مارچ 2018ء کو ہوا۔ ان مقابلوں میں پاکستان بھر کی جامعات اور کالجز کے طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ یہ مقابلے بانی و سر پرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ تقریبات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرآت میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر آغائی علی اکبر رضائی فرد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم انسان کی انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی تک رہنمائی عطا کرتا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس ’’Hazrat Muhammad (PBUH) As a Role Model For Business World‘‘ مؤرخہ 15 مارچ 2018 کو پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں صدر تحریک منہاج القرآن اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور بھی شریک ہوئے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے سکھ مذمب کے نانک شاہی کیلنڈر کے 550ویں سال کی ابتداء کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کے 550ویں سال کی ابتداء اور سکھ مذہب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر سکھ میرج ایکٹ (Punjab Anand Karaj Bill 2017) کی منظوری پر پوری سکھ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام پی پی 157 مناواں لاہور میں سفیر امن کانفرنس و محفل سماع 11 مارچ کی شب منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ سفیر امن کانفرنس میں رفیق نجم، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، حاجی فرخ، اشتیاق حنیف مغل اور منصور اعوان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے لیڈر لاقانونیت کو فروغ دیں اس قوم کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمر بھر نوجوانوں کو تعلیم دی، ادب اور امن سکھایا، پوری زندگی کردار سازی پر صرف کی، امت مسلمہ کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف متبادل بیانیہ اور امن نصاب دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ خاتون جنت’’سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرا علیھا السلام کانفرنس‘‘ 11 مارچ 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ’’سیدہ کائنات کانفرنس‘‘ سے عائشہ نذیر قادری، خانم سیدہ موسوی، فرح ناز، محترمہ نگہت اسرار، محترمہ شاہدہ ناصر، شازیہ قاسم، دُر ثمین، فرح ناز، افنان بابر ، ڈاکٹر شاہدہ مغل، ڈاکٹر نوشابہ حمید ، شازیہ قاسم ، شاہدہ ناصر، زینب ارشد، عائشہ قادری، ام حبیبہ اسماعیل اور ثمرین یاسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے اہلبیت میں سے سب سے زیادہ محبت سیدہ کائنات علیھا السلام سے کرتے تھے۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ مؤرخہ 4 مارچ 2018 کو منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں سہارا فارلائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرارالحق، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک اور اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ’’شب دعا‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام ’’عالمی سفیر امن سیمینار‘‘ 24 فروری 2018ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ مخدوم پیر زوارالحسن چشتی نے سیمینار کی صدارت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختمِ نبوت کے قانون میں تبدیلی کے اصل ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو آئندہ بھی عقیدہ ختم نبوت پر ناپاک حملے ہوتے رہیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 24 اور 25 فروری 2018ء کو جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں آپ نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس، سفیر امن سیمینار سمیت دیگر تنظیمی پروگراموں میں شرکت کی۔ یہاں آپ نے تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے مقامی قائدین کیساتھ کارکنان سے بھی ملے۔ جکھڑ امام شریف میں پیر سید باقر شاہ بخاری کے ختم چہلم کے بڑے اجتماع میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری دو روزہ تنظیمی دورہ پر ملتان پہنچ گئے، انہوں نے مقامی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی دعوے دار کسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور اسکے فیصلوں کا مذاق اڑائے۔ اللہ کے بعد انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سپریم کورٹ 21 کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ اگر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نہیں ماننے تو پھر وہ کونسا فورم باقی رہ جاتا ہے جس کے فیصلے مانے جائیں گے؟
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے منایا گیا، قائد ڈے تقریب کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر زاہد سراج، نائب صدر کامران رشید، قائدین و کارکنان سمیت جیو نیوز کے سینئر رپورٹر بدر منیر چودھری بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات کے سلسلے میں سیمینار بعنوان ’’Dr Qadri Round the Globe‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ عمر اعوان جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور اور محمد نواز قادری سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور بھی انکے ہمراہ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر مرکزی تقریبات میں آرفن ہوم آغوش کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، عالمی شہرت یافتہ نقیب تسلیم صابری، معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی، کرنل (ر) محمد مبشر، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، فرح ناز، شاہد لطیف، عمران بٹ، محمد عامر، رانا محمد فاروق اور ادارہ آغوش کے اساتذہ اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ پروگرام تلاوت و نعت اور محفل سماع پر مشتمل تھا۔ محفل سماع میں معروف قوال فیض علی فیضی نے قوالی پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے فاؤنڈر، چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔ بورڈ آف گورنرز کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے تقریب کی صدارت کی۔ پروگرام میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد اسلم غوری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، کرنل (ر) محمد مبشر، کرنل (ر) محمد احمد، یونیورسٹی کے لیکچررز، پروفیسرز نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.