سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ہری پور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سکائی لائٹ مارکی میں منعقدہ عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید نے حضور نبی کریم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کو ’’عظیم‘‘ قرار دیا اور فرمایا: بے شک آپ خلقِ عظیم کے اعلیٰ درجے پر فائز ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ترناوا خان پور میں ’’منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز‘‘ کے تعمیراتی منصوبے کا سنگِ بنیاد اپنے دستِ مبارک سے رکھا اور کامیابی و تکمیل کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سورج گلی ہری پور میں سابق امیر تحریک ضلع ہری پور حاجی عبد الرحمن مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ہری پور یونیورسٹی میں اسلامک لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب، انہوں نے سیمینار کے انعقاد پر ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور رجسٹرار محمد ریاض سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ہری پور یونیورسٹی پہنچے، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن، رجسٹرار محمد ریاض، اسسٹنٹ پروفیسر شیراز احمد، ہیڈ اسسٹنٹ پرووسٹ ثاقب اعوان، شہزاد احمد اور دیگر سٹاف ممبران نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون محمد جاوید القادری کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو کوٹ نجیب اللہ انٹرچینج ہری پور آمد پر ہزارہ زون کے قائدین و کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
ڈویلپمنٹ کونسل کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور بزرگ رہنما حاجی غلام غوث کی نمازِ جنازہ فتح گڑھ لاہور میں پڑھائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی تحریک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ علم ذات کی نفی کرنے اور سب کچھ قربان کر دینے کے جذبہ سے حاصل ہوتا ہے، علم لاوارث نہیں، حلم، صبر، شکر، تقویٰ و قناعت، خوش اخلاقی علم کا خاندان ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بزم غلامانِ غوث الوری پشاور کے وفد نے 28 ستمبر کو ملاقات کی، ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، محمد طیب ضیاء اورنگزیب رضا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (EPD) کے زیر اہتمام 10روزہ "سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ‘‘ آن لائن کورس کا آغاز ہو گیاہے۔ نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا ہےکہ اس کورس کا مقصد نئی نسل کو سیرت النبی ﷺ سے جوڑنا اور عملی زندگی میں اخلاقِ مصطفوی ﷺ کو پروان چڑھانا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے جامع المنہاج میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے مرحوم کے بھائی عاصم ندیم، صاحبزادے احمد بلال اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت آصف ندیم مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور حضور علیہ السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم قضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آصف ندیم انتہائی خوش اخلاق خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں خطبہ جمعۃ المبارک کے موقع پر خُلقِ مصطفی ﷺ کے موضوع پر پُراثر خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.