تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ (C) کے زیراہتمام پیغامِ شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کی دوسری نشست
سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ اور جملہ فورمز کے زیراہتمام جاری تین روزہ "پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس" کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ ثناء اللہ ربانی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
انہوں نے "عظمتِ شہادت امام حسین علیہ السلام" کے موضوع پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی ظلم، باطل اور جبر کے خلاف ابدی تحریک ہے جو ہر دور کے مظلوموں کو حوصلہ اور امید عطا کرتی ہے۔
دوسری نشست میں کارکنان، علمائے کرام، فورمز کے عہدیداران، نوجوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ