سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن انجینئر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آنیوالے حالیہ سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ بارشوں اور دریائوں میں طغیانی کے باعث بہت سے علاقے زیر آب آ گئے ہیں، مکانات تباہ اور کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔ سینکڑوںقیمتی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب شعبہ عرفان الہدایہ کے اشتراک سے آن لائن فہم القرآن کورس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا دورانیہ 15 روز پر مشتمل تھا۔ اس کورس کا بنیادی مقصد قرآن مجید سے رجوع، اس کے فہم و تجوید کی تعلیم اور عملی زندگی میں اس کے پیغام کو نافذ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس میں رفقاء و اراکینِ تحریک کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.