سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ عالمی میلاد کانفرنس کی صدارت قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کرینگے۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے انسانیت کو جمہوریت، مساوات اور اخوت کا درس دیا آپکی زندگی انسانیت کیلئے اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 28 اکتوبر 2018ء کو سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ڈسکہ میں منعقدہ مرکزی پروگرام ’’محفل مزمل‘‘ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مشائخ، علماء اور تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین بھی پروگرام میں شریک تھے۔ دورے میں وزیرآباد، گجرات، ڈسکہ، سمبڑیال اور دیگر جگہوں پر کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے رابطہ سیکرٹری علی حسین قریشی اور مجتبی اسلام کی والدہ ماجد ہ کی دادی جان مرحومہ کی رسم قل پر ایصال ثواب کی محفل 28 اکتوبر 2018 کو منعقد ہوئی۔ مرحومہ کا انتقال دو روز قبل پاکستان میں ہوا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول میں ہر مسلمان اپنے پیارے نبیﷺ کا جشن ولادت دھوم دھام سے مناتا ہے مگر تحریک منہاج القرآن کا جشن میلاد منانے کا انداز جدا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے میلاد کانفرنسز کو عالمی سطح پر جشن میلاد منانے کا ذریعہ بنایا ہے۔ اس سال 8 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں ہونیوالی میلاد مصطفیٰ کانفرنس تاریخی کانفرنس ہو گی۔
منہاج حلقہ درود (خواتین) ناروے کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے اوسلو مرکز میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں خواتین کی میلادالنبیﷺ کی خصوصی محفلِ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میلاد النبیﷺ اور منہاج القرآن کا پیغام بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ پروگرام میں اوسلو اور گردونواح سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز آگسٹن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ اور بین المذاہب رواداری کی تعلیم دیتا ہے، سہیل رضا نے کہا کہ یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کا توہین رسالت کو آزادی اظہار رائے کے منافی قرار دینا خوش آئند ہے، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 70 حافظ آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میلاد النبی اور استقبال ربیع الاول کا ایجنڈا شامل تھا۔ اجلاس کی صدارت امیر تحریک ملک محمد سلطان نے کی۔ اجلاس میں تحریک کے دیگر عہدیدار بھی شامل ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد پی پی 70 کے زیراہتمام عظیم الشان ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت سے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ درس قرآن میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، سید محمود الحسن اور ریاست چدہڑ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں امیر تحریک ملک محمد سلطان نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس امیر تحریک یونس القادری اور ناظم علامہ جان محمد بروھی نے بلایا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قاری حافظ منیر مگسی نے تلاوت کی۔ نعت مقبول علامہ جان محمد بروھی نے پڑھی۔ اجلاس میں تنظیمی فیصلہ جات کیے گیے، جس میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو مزید فعال کرنے کے لیے رکنیت سازی کے عمل کو تیز کیے جانے پر زور دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سالگرہ کے موقع پر منہاج ٹی وی کی نئی ویب سائٹ www.minhaj.tv کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے ہاتھ سے منہاج ٹی وی کی نئی ویب سائٹ لانچ کی۔ تقریب میں منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن بابا، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد ثناء اللہ کیساتھ منہاج ٹی وی اور MIB کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں کوآرڈینیشن کونسل لاہور کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس مشترکہ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی، اجلاس میں لاہور کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران کو اہم اہداف دئیے گئے، اجلاس میں استقبال ربیع الاول اور 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
آغوش کے زیراہتمام خصوصی تقریب 25 اکتوبر 2018ء کو آغوش کمپلیکس ٹاون شپ میں منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق، سردار فتح اللہ خان، میڈم رومانہ مبشر، کرنل (ر) مبشر، عمران ظفر بٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو انتہا پسندی سے پاک کرنا اور یکساں نصاب تعلیم دینا معاشی بحران پر قابو پانے سے بڑا چیلنج ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے زیراہتمام جنوبی پنجاب میں پہلی مرتبہ 10 روزہ عرفان القرآن کورس کا افتتاح کر دیا گیا۔ کورس کی افتتاحی تقریب شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، علامہ محمد سعید رضا بغدادی اور علامہ محمود مسعود قادری نے کورس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے ڈیکلیریشن پیش کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی فلاح ہی امن کی راہ ہے۔ شرکائے کانفرنس اور بین الاقوامی سکالرز نے اسے ''سماجی ذمہ داریوں میں مذاہب عالم کے کردار'' کی دو روزہ کانفرنس کا سلوگن اور لب لباب قرار دیا اور اسکی متفقہ طور پر منظور دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے موبائل کلینک اینڈ لیب وین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو صحت عامہ کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں، غریب مریض کو ہسپتال داخل ہوتے وقت علاج نہیں ادویات کی پرچی ملتی ہے، علاج دور کی بات غریب آدمی علاج کی تشخیص کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداروں نے جدید موبائل کلینک اینڈ لیب کے ماڈل منصوبے کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کر کے ایک بڑی انسانی خدمت انجام دی ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.