سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 15 مئی 2017 کو امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم سید ندیم احمد ہاشمی اور ڈویژنل ناظم سکھر محمد اسحاق سمیجو نے ناظم منہاج القرآن یونین کونسل سیاندنو ملک کریم بخش کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور دعاۓ مغفرت کی۔
مورخہ 15 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب چودھری بشارت جسپال نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مکمل انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔
مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیف اللہ خان بھنگر کی قیادت میں صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع/ تحصیلات جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو، لاڑکانہ، سیہون شریف، حیدرآباد سمیت 12 مقامات پر SAY No To Terrorism دستخطی کیمپس لگائے گئے، جسے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور عوام نے خوب سراہا۔ ضربِ امن دستخطی مہم میں ہزاروں افراد نے دستخط بھی کیے۔
تحریک منہاج القرآن فرانس کے روح راوں پیرس کی معروف شخصیت صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و سابق صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ حاجی محمد اسلم چودھری انفیکشن کے باعث شدید علیل ہو گئے۔ انفیکشن کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی طور پر پیرس کے ہسپتال Bicha میں داخل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کی بر وقت تشخیص کے باعث اب حاجی محمد اسلم چوھدری کی حالت تسلی بخش ہے۔
مؤرخہ 13 مئی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام گیارہویں شریف کی عظیم الشان روحانی محفل منعقد ہوئی، جس سے ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی علامہ محمد نواز ہزاروی نے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں حضور غوث الوریٰ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان بیان کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شب برأت کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل، مشکلات اور بے سکونی کی بڑی وجہ حضور نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹنا ہے، جہاں آقائے دو جہاں سے محبت ہو گی وہاں امن، برکت اور راحت ہو گی، اللہ کو راضی کرنے کیلئے امت مسلمہ اپنے گناہوں پر نادم ہواور صدق دل سے توبہ کرے اور دلوں کو اللہ کے رسول ﷺ کی محبت سے آباد کرے۔ شب برأت کی بابرکت محفل میں تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن مرکز (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 11 مئی 2017 کو شب برات کی محفل منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی، نقابت کے فرائض مرزا امتیاز احمد نے ادا کئے۔ اشفاق صاحب ،احمدعلی، اور محمد عثمان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
مؤرخہ 11 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن یونین کونسل ڈیرہ جنڈ بستی بنگلہ، لودھراں کے زیرِاہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شبِّ برات عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں معززین علاقہ، مذہبی و سیاسی شخصیات اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حبیب قادری اور دیگر ثناء خوان مصطفی ﷺ نے نہایت خوبصورت انداز میں محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد رضا میں شب برات کے حوالے سے محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد ریاض نقشبندی اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت عبدالکریم، ذاکر رفیق، طاہر چودھری اور ظاہر چودھری نے حاصل کی۔ امیر تحریک علامہ محمد رفیق علی شاہ نے نعت اور شب برات کے موضوع پر خطاب کیا۔
کشتہ عشق رسول ﷺ سے بھرپور شخصیت ۔۔شیخ الحدیث معراج الاسلام رحمۃ اللہ علیہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ورکرز کا کنونشن 05 مئی 2017 کو ہوا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کارکنان، رفقاء و وابستگان سے اظہار خیال کیا۔ کنونشن کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیرس کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف کے 80 سے زائد افراد کا 4 روزہ سالانہ ٹور مؤرخہ 3 مئی بروز بدھ شام 9 بجے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن محترم رانا فیاض احمد کی سربراہی میں مرکزی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوا۔ قافلہ 4 مئی بروز جمعرات صبح 4 بجے درگئی پہنچا جہاں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قافلہ بٹ خیلہ، چکدرہ، مینگورہ سے ہوتے ہوئے وادی مرغزار کے مرکزی مقام وائٹ پیلس صبح 9 بجے پہنچا۔ شرکاء نے کچھ دیر آرام کیا، ناشتہ کرنے کے بعد اس پرفضا اور خوبصورت مقام پر سب نے جی بھر کر فوٹو گرافی کی اور سیلفیاں بنائیں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 03 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم رانا رب نوازانجم، غلام محمدقادری، حافظ محمودالحسن، آصف عزیز، رانا کرامت، سہیل مقصود، زاہد اقبال اور میاں ارسلان قادری شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے یونانی زبان میں ترجمہ کی تقریبِ رُونمائی مؤرخہ 2 مئی 2017 کو ایتھنز، یونان کے علاقہ نیکیا کے معروف دیموس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 22 اپریل 2017 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، پروگرام کا وقت 8 بجے سے لے کر 10 بجے تک کا تھا۔ محفل کا آغاز حافظ نعمان سرور نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول درود و سلام کی صورت میں نچھاور کیے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.