سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جنوبی افریقہ کے تنظیمی و دعوتی دورہ پر ہیں۔ انہوں نے 23 اپریل 2017 کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کیپ ٹاؤن کے مشہور ریڈیو چینل وائس آف کیپ ریڈیو (Voice of Cape Radio) پر پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام 23 اپریل 2017 کو منہاج اسلامک سینٹر میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار احمد قادری نے کہا کہ نماز معراج کا تحفہ ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کو اپنے پاس آمد پر دیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی و دعوتی دورہ کے دوران ساؤتھ افریقہ میں سیاسی و مذہبی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ساؤتھ افریقہ کے مشہور و معروف سیاست دان، سابق پریمیئر ویسٹرن کیپ اور امریکہ میں ساؤتھ افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول سے کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی۔ علاوہ ازیں نعت کونسل ساؤتھ افریقہ کے چیئرمین محمود خادم سے بھی ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 19 اپریل 2017 کو جوہانسبرگ میں جشن غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر شانِ اولیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانارب نوازانجم نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان پر بدعنوان عناصر مسلط ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان دن بدن سیاسی، معاشی، اخلاقی اعتبار سے انحطاط کا شکار ہے۔ آج اقبال کا پاکستان خطرات میں گھرا ہے۔ قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ فکر اقبال اور پاکستان کی حقیقی قیادت سے رہنمائی لیکر ملک کو گرداب سے نکالنے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور عوام میں حقیقی لیڈرشپ کا شعور پیدا کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام صوفی حبیبہ گرینڈ مسجد Ryland میں 22 اپریل 2017ء کو ’’شان اولیا کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔ منہاج القران انٹیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس میں خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی، حضور داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ اور حضور بابا فرید گنج شکر کے مقام پر روشنی ڈالی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے اپنے حالیہ دورہ ساؤتھ افریقہ کے دوران 22اپریل کو کیپ ٹاؤن کے تاریخی و تفریحی مقام ٹیبل ماؤنٹین کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر یہاں محفل ِ درودوسلام کا انعقاد بھی کیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری 21 اپریل 2017ء کو تین صوبوں Gauteng, Mpumalanga اور The Free State کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد دورہ ساؤتھ افریقہ کے دوسرے مرحلہ میں جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔ جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر ایگزیکٹیو ممبران اور کارکنان نے چیئرمین سپریم کونسل کو الوداع کیا۔
کیپ ٹاؤن رےلینڈ کے غوثیہ ہال میں 21 اپریل 2017 کو چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے جنوبی افریقہ کے علماء و مشائخ، تاجر برادری اور لوکل کمیونٹی کے وفود نے ملاقاتیں کی۔ کیپ ٹاؤن کے پریمیئر وزیراعلیٰ ابراہیم رسول نے ہال میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا استقبال کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 21 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن کی مرکزی مسجد ’القدس‘ میں ’جہاد کی حقیقت‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ سامعین میں مسجد القدس کے ٹرسٹیز، منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ نے 20 اپریل کو ویلکم سٹی ھال فری اسٹیٹ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفرِ معراج سارے کا سارا سفرِ محبت ہے۔ رات محبوبوں کی ملاقات کے لئے خاص ہوتی ہے، جب دنیا سو جاتی تو محب اور محبوب مل بیٹھ کر راز و نیاز کرتے ہیں۔ شب معراج اللہ رب العزت اپنے محبوب کی دلجوئی کے لیے تنہائی اور رات کے سناٹے میں ہم کلام ہوئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام گوشہ درود برائے خواتین کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 19 اپریل 2017 کو منعقد ہوئی جس کی صدارت مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے کی۔ تقریب میں محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ درۃ الزہرہ نے خصوصی شرکت کی۔ مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے تقریب کی شرکاء سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کی مشن کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ورکرز کی تربیت کے حوالے سے ان کو چند ضروری نصیحتیں کیں، اس کے ساتھ گوشہ درود کے نظم و ضبط کے حوالے سے رہنمائی، ہدایات اور درود پاک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جوہانسبرگ میں حضرت خالد شاہ چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے مزار پر چادر چڑھائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 18 اپریل 2017 کو صوبہ Mpumalanga کے شہر Bushbuckridge کے مریم کمیونٹی ہال میں عظیم الشان ’شان و ادبِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 17 اپریل 2017 کو جوہانسبرگ میں عظیم الشان ’امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے حدیث جبرئیل کی روشنی میں ادب و تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جبرئیل علیہ السلام نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو بارگاہ نبوت کے آداب سکھائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.