سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 1 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیراہتمام "آؤ پاکستان بچائیں" تیزی سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں یہ تشہیری اور آگاہی کمپین ملک بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلہ میں فیڈرل ایریا اسلام آبادمیں منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 1 کی طرف سے بذریعہ پروجیکٹر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یکم دسمبر 2012 کو ضیاء مسجد نیو شکریال کے مقام پرایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
مورخہ 2 دسمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 12,13,14 کی کارنر میٹنگز یونین کونسل 4 1 کے دفتر میں ہوئیں۔ جن میں تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن فخر سعید جٹ اور تحصیل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن محمد عقیل شہباز کے علاوہ UC 13,14 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔
مورخہ یکم دسمبر 2012 بروز ہفتہ تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 4 کی کارنر میٹنگ یونین کونسل 4 کے دفتر میں ہوئی جسمیں صدر تحصیل پاکپتن تحریک منہاج القرآن شیخ محمد اشرف حیدری، ناظم تحصیل پاکپتن تحریک منہاج القرآن فخر سعید جٹ، نائب ناظم محمد عقیل شہباز اور ناظم مالیات وحید شہزاد بھٹہ تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے علاوہ UC 4 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔
ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں الہ آباد ٹھینگ موڑ کے نواحی گاؤں موضع رسول پور پوہلیکے میں تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں رسول پور پوہلیکے میں بابا ولی محمد دربار کی درگاہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب منہاج القرآن پنجاب اشتیاق حنیف مغل مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 کا یوم تاسیس چاہ سلطان راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 کے عہدیداران نے شرکت کی۔ عہدیداران میں صدر محمد عثمان، جنرل سیکرٹری محمد نعمان، سیکرٹری فنانس محمد اویس، سیکرٹری دعوت مبشر خان، سیکرٹری ممبر شپ محمد رضوان اور سیکرٹری ویلفئیر محمد سجاد شامل تھے۔
مینار پاکستان لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال میں شرکت کرنے کی غرض سے اسلام آباد سے لاہور کا پیدل سفر کرنے والے غلام حیدربٹ کا پیدل کارواں گوجر خان پہنچ گیا۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم میڈیا کے مطابق پیدل کارواں دوپہر 2 بجے گوجر خان پہنچا، جہاں منہاج القرآن گوجرخان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ زندہ دلان گوجرخان نے انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔
وادی سون، ضلع خوشاب کی عظیم روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھوڑہ سید ضمیر حیدر گیلانی نے اپنے مریدین کے ساتھ تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور تمام مریدین کو 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے علی الاعلان یہ بات بھی کہی کہ میرے مریدین میں سے اگر کوئی شخص تحریک منہاج القرآن کی مخالفت کرتا ہے تو وہ میرا مرید ہی نہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں جمہوریت کے معنی اور مفہوم کو بگاڑ کے رکھ دیا گیا ہے، پاکستان میں جمہوریت اس کی اصل روح کے مطابق نافذ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت 25 ممالک ایسے ہیں جہاں پر جمہوریت کا پھل عوام کو مل رہا ہے، جبکہ دنیا کے 53 ممالک میں ناقص جمہوری نظام قائم ہے، جہاں پر انتخابات کو جمہوریت کہا جاتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ان 78 ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، پاکستان جمہوری لحاظ سے سب سے کم درجے پر فائز ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو اس ظالمانہ نظام کا خاتمہ کر کے ایسا نظام رائج کرنا ہوگا، جس سے غریب کو روزگار، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات بآسانی میسر آ سکیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 4 یونین کونسلز میں 25 کارنر میٹنگز کی جا چکی ہیں۔ جن میں بریفنگ کے فرائض صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی طیب خاں رند اور سینئر نائب صدر نذر نور نے ادا کئے، جبکہ دیگر انتظامات میں اجمل کیانی، زاہد بشیر اور مقرب سلطان نے ادا کئے۔
امیر تحریک منہاج القرآن آزاد جموں وکشمیر سید ابرار سرور شاہ نے 23 دسمبر کو استقبال قائد کے حوالے سے مظفر آباد ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے تنظیمات کو مزید متحرک کیا اور ان کے کام کا جائزہ لیا۔ اس اہم دورہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد جموں وکشمیر حافظ احسان الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور اس کے تمام فورمز کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے مختلف تحصیلات میں تشہیری مہم مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، رکشہ ڈیزائن، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے، جس میں لوگوں کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
مختلف اداروں میں منعقدہ سیمینارز اور کارنر میٹنگز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غیور عوام اور طلبہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، مشکل ترین حالات میں زندگی بسر کرنے کے باوجود امید لئے بیٹھے ہیں کہ ان شاء اللہ ہم اس نظام کو نیست و نابود کردیں گے، جس نے بلوچستان کو مایوسیوں اور اندھیرے کے سوا کچھ نہیں دیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام انتخاب کے ہوتے ہوئے آئندہ پچاس الیکشن بھی ملک میں تبدیلی نہ لا سکیں گے۔ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں عوام کا تاریخی اجتماع ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے کوئی مخالفت نہیں ہے کیونکہ انکا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں قوم کو سیاست نہیں ریاست بچانے کا ایجنڈا اور ایک نیا لائحہ عمل دیں گے۔ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کی دعوتی مہم زوو و شور سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کے حوالے سے سیالکوٹ فیکٹری ایریا میں دعوتی مہم کا انعقادکیا گیا۔ جس میں صدر ایم ایس ایم تنویر حسین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعوتی مہم میں سیکٹر 5 کے تحریک منہاج القرآن کے ناظم غالب علی مغل اور سابق ناظم تحریک منہاج القرآن یو سی ماڈل ٹاؤن شاہد حسین نے بھرپور حصہ لیا۔
مورخہ 03 دسمبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ''ریاست بچاؤ'' ریلی نکالی گئی۔ جس میں طلباء نے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے اور سارے راستے، سیاست نہیں ریاست بچاؤ، انقلاب انقلاب مصطفوی انقلاب، 23 دسمبر آیا قلندر، جیوے جیوے طاہر جیوے، ویلکم ویلکم طاہر القادری ویلکم کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں ڈگری کالج لودہراں، گوگڑاں، کامرس کالج اور مقامی کالجز سے طلباء نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.