سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام گھر گھر ’نظام بدلو عوامی استقبال مہم‘ جاری ہے۔ جس کا آغاز 3 دسمبر 2012ء صبح 8:30 کیا گیا۔ مرکز کی طرف سے آئے ہوئے 7 نوجوانوں نے منہاج القرآن یوتھ گلبرگ بی کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین میں حصہ لیا۔ ابھی تک یو سی 98 میں کمپین کو مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ یو سی 99، مدینہ کالونی، علی کالونی اور پیر کالونی میں ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے۔ کمپین کا شیڈول کارنر میٹنگز کے شیڈول کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیاہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع بھمبر کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے مختلف تحصیلات میں تشہیری مہم مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے، جس میں لوگوں کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
میزبان چیئرمین پاکستان غربا پارٹی ممتاز حسین نیازی اور ان کے جملہ احباب نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کی بھرپور حمایت اور شرکت کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 3500 مکمل گھروں پر مشتمل ہے، جن کے تمام رہائشی 23 دسمبر کو مینار پاکستان آئیں گے۔
نیشنل فاؤنڈیشن برائے ماحولیاتی تعلیم و تحقیق کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل لاہور میں Divine Religions and Environment کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر انجینیئر ممتاز حسین کے علاوہ مختلف مذاہب کے سکالرز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے تحفظ ماحولیات میں مذاہب عالم کی تعلیمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب انسان کی بہتری پر زور دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے عہدیداران اور کارکان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی اجتماع کے سلسلے میں سیاسی و سماجی، مذہبی اور تاجر برادری سمیت علاقے بھر میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی۔
آستانہ عالیہ اوچ شریف سے حضرت پیر سید نفیس الحسن شاہ 3 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ آپ کی یہ آمد منہاج القرآن علماء کونسل کی خصوصی دعوت پر تھی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں آپ کو پروقار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ پیٹرن آفس میں صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ پیر سید نفیس الحسن شاہ کی ملاقات ہوئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام لاہور کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبہ نے نظام انتخاب میں تبدیلی کیلئے پریس کلب تا ایوان اقبال ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ طلباء موجودہ نظام انتخاب کے خلاف پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ طلباء نے ایوان اقبال اور مقامی ہوٹل کے درمیان سڑک پر لفظ CHANGE لکھ کر قوم کوموجودہ نظام انتخاب کے خلاف مؤثر پیغام دیا۔ تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے آنے پر طلباء نے انتہائی نظم کا مظاہرہ کرتے ہوئے لفظ CHANGE کی حالت میں کھڑے رہتے ہوئے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ ریلی میں تقریباً دو ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کے مہمان خصوصی معروف قانون دان، انوار اختر ایڈووکیٹ (مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک) تھے۔
دسمبر 2012 کے تاریخی عوامی اسقتبال کے سلسلہ میں منہاج القرآن فیروزوالہ کے زیراہتمام یہاں مقامی شادی ہال میں 02 دسمبر 2012 کو ایک باوقار استحکام پاکستان کانفرنس منعقدہوئی۔ اس میں تحریک منہاج یوتھ لیگ، تحریک منہاج ویمن لیگ کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کے علاوہ مقامی علماء کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل سانگلہ ہل کے زیراہتمام ''جاگو سانگلہ ہل مہم '' کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح ملک حق نواز اعوان نائب ناظم TMQ پنجاب نے کیا۔ اس موقع پر امجد علی قادری صدر TMQ تحصیل سانگلہ ہل، میاں محمد ندیم ناظم TMQ، محمد وقاص سینیئر نائب صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل، رضوان حسین اعوان نائب صدر ایم ایس ایم، رانا آصف دستگیر سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم سانگل اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر) ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 02 دسمبر 2012 بروز اتوار کو عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گرد ونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے وفد کی ہالینڈ میں پاکستان کی سفیر فوزیہ ثناء سے مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ فوزیہ ثناء کو ہالینڈ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر شبانہ سرشاد علی نے انہیں خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سانگلہ ہل کے زیراہتمام 23 دسمبر کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ایم ایس ایم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت امجد علی قادری صدر ٹی ایم کیو سانگلہ ہل نے کی۔ سینیئر نائب صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل محمد وقاص نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانگلہ ہل کے ہزاروں طلباء اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے مینار پاکستان جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کا ہفتہ وار اجلاس 2 دسمبر 2012ء کو ہوا۔ یہ میٹنگ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن چوہدری فخر سعید جٹ، الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن، اسلم طاہر سرپرست ساہیوال ڈویژن کے علاوہ تمام ضلعی ناظمین اور تمام تحصیلی باڈی بشمول UC'S کے ناظمین نے بھی اجلاس میں بھرپورشرکت کی۔
امیر پنجاب احمد نواز انجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کا دن ان شاء اللہ پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی طرح ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ قرارداد کا دن اور یہ اس کی تکمیل کا دن ہے۔ انہوں نے تمام تحصیلات کی رپورٹ دیکھنے کے بعد شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر امیر تحریک نے 2 کتابچے ’تاریخ ساز راہنما‘ اور ’پاکستان میں حقیقی تبدیلی‘ بھی متعارف کروائے،
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.