سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے تقریباً 500 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 7 اکتوبر 2012 بروز اتوار نور محل شادی ہال فیروز پور روڈ پر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
محترمہ راضیہ نوید نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی عدالت انصاف میں گستاخانہ فلم کے خلاف عالم اسلام کی کسی بھی حکومت کی طرف سے مقدمہ درج کرانے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی سربراہوں کو احتجاجی خط لکھنے اور عالمی عدالت انصاف میں خود بطور وکیل پیش ہونے کی پیشکش کر کے امت مسلمہ کے حقیقی لیڈر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔
پاکستان کنگفو توا فیڈریشن (Pakistan Kungfu To'a Federation) کے زیراہتمام مورخہ 07 اکتوبر 2012 کو پانچویں انٹرنیشنل اوپن مارشل آرٹس چیمپین شپ، گورنمنٹ زمیندارا کالج گجرات، پاکستان میں منعقد ہوئی۔ جس میں تاجکستان، ایران، افغانستان اور پاکستان کی چار ٹیموں نے حصہ لیا
منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن کی جانب سے 7 اکتوبر 2012ء بروز اتوار 2 بجے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ہے، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کی سرپرستی ملک احمد خان اعوان صدر تحریک منہاج القرآن کینٹ ٹاؤن، ملک صفدر ناظم کینٹ ٹاؤن لاہور نے کی۔
تقریب میں نائب امیر تحریک و وائس پرنسپل تربیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز علامہ محمد صادق قریشی، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تربیت غلام مرتضی علوی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر چوہدری محمد اشرف، سنیئر نائب ناظم محمد شریف کمالوی، مرکزی معلم محمد عبدالماجد، مرکزی معلم علامہ عمران علی قادری اور دربار غوثیہ کے دیرینہ خادم ملک حبیب اللہ قادری نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز بدھ کو فرنچ لڑکی نے اپنی رضا مندی سے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل،گارج لے گونس فرانس) کے ہاتھوں پر کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی۔
مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے یوم تاسیس کے موقع پر "امید نو طلبہ کنونشن" تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 6 اکتوبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے اس کنونشن کا اہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور نے کیا تھا۔
تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل شالیمار ٹاؤن نے مورخہ 6 اکتوبر 2012 بروز ہفتہ اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد تالاب والی باغبانپورہ لاہور میں عظیم الشان عظمت مصطفی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام "عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔ کانفر نس میں گردِ و نواح کے علاقہ سے رفقاء اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پشاور نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کو MSM کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں کہ سفر انقلاب میں ہم سب ہراول دستے کے طور پر سامنے آئیں گے اور ہمارا جینا مرنا مصطفوی مشن کیلئے ہو گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی، جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ نے تمام شرکاء کو MSM کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں بلند و بالا جذبات کے ساتھ مصطفوی سٹوڈنٹس سسٹرز کی عہدیداران اور کارکنان نے مل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور سب کو مبارک باد دی۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 06 اکتوبر 2012ء کو بعد نماز عصر ذیلی مرکز الف سینا میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا محمد وقار خان (صدرMQIیونان) نے کی
تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی، جن میں امیر تحریک کراچی حاجی اقبال میمن، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی لطافت محمود قادری، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راؤ طیب، سیکرٹری دعوت راؤ کامران محمود اور دیگر احباب شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.