سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 30 ستمبر 2012ء کو کویت میں تعینات انڈیا کے سفیرستیش مہتا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ ( صدر MPICکویت) اور سیکرٹری محمد حنیف قریشی شریک تھے۔
شیخ الاسلام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان توہین آمیز فلم کے خلاف عالمی عدالت انصاف جائے، پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے وکیل کے طورپر کیس لڑنے کے لئے تیار ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے توہین آمیز فلم کو دنیا کے اربوں امن پسندوں کے خلاف گہری سازش اور دنیا کے امن کے لئے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر باراک حسین اوبامہ، سیکرٹری جنرل UN بان کی مون، سیکرٹری جنرل OIC احسان اوگلو سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے سربراہان کو تفصیلی خط بھیج دیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بریشیا میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے مورخہ 29 ستمبر 2012 کو ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اِحترامِ مذاہب کے حوالے سے UN ،OIC سمیت پوری دنیا کے ممالک کے سربراہان کو تاریخی مراسلہ لکھا ہے، جس میں انہوں نے باور کرایا ہے کہ کسی بھی مذہب کی ذواتِ مقدسہ کے خلاف توہین آمیز اقدامات سے نہ صرف اَمن عالم تباہ ہوگا بلکہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو بھی شدید دھچکا پہنچے گا۔
گزشتہ روز مرکزی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز (عرفان القرآن) کے نگران سینئر نائب ناظم تربیت محمد شریف کمالوی کی ایم فل کی تکمیل پر ان کے اعزاز میں منہاج ٹریننگ اکیڈمی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم تربیت محترم غلام مرتضیٰ علوی، محترم بشیر خان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی، محترم پروفیسر محمد اشرف ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، محترم عبدالستار منہاجین (ڈائریکٹر MIB)، محترم منہاج الدین، محترم احمد فاروق حیدر، محترم حافظ عبدالماجد، محترم قاری محمد اسمعیل، محترم عباس نقشبندی، محترم بشیر جان، محترم محمد وسیم، محترم محمد ظہیر اور دیگر قائدین اور احباب نے شرکت کی۔
مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس توہین آمیز فلم کی سنگین ترین الفاظ میں مذمت کی اور او۔آئی۔سی سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر اس کے خلاف موثر اقدام اُٹھائے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔
مورخہ 20 ستمبر 2012ء عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی تیاریوں کے لئے تمام PP حلقات کی ناظمات کو ٹیلی فونک Motivational پیغام دیا گیا اور ریلی کی دعوت کو گھر گھر پہچانے کی تلقین کی گئی۔ افرادی قوت کے اہداف کی حصولی کا لائحہ عمل بھی بتایا گیا۔ مورخہ 21 ستمبر کچھ PP حلقہ جات میں جا کر عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی ضرورت واہمیت پر بریفنگ دی گئی۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل نے مورخہ 28 ستمبر 2012ء کو یونان کا تنظیمی دورہ کیا۔ ایئر پورٹ پر رانا محمد وقار خان، حاجی محمد شفیق اعوان، علامہ شہباز احمد صدیقی، عامر علی قادری، مرزا امجد جان اور جاوید اقبال اعوان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن شورکوٹ کینٹ کے زیراہتمام مورخہ 28 ستمبر 2012 کو عظیم الشان عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریلی کا انتظام وانصرام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن کی تنظیمات کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کی مورخہ 28 ستمبر 2102ء کو منعقد ہونے والی ہفتہ وار شب بیداری میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ضیافت کا اہتما م کیا۔
اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بنائی گئی فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمنہاج القرآن ویمن لیگ (حیدرآباد، انڈیا) کے زیر اہتمام مورخہ 26 ستمبر 2012ء کو مہاراجہ فنکشن ہال بیرون فتح دروازہ میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ توہین آمیز فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے اور باقاعدہ اپنا کیس پیش کرے۔ اگر حکومت پاکستان ایسا کرتی ہے تو عالمی قوانین، انسانی حقوق کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق وہ حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی قوم اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر پیش ہونے اور باقاعدہ مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) نے ہسپانوی میگزین (ایل خو اے بیس) کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے ناظم نوید احمد اندلسی کی طرف سے پریس کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق سپین کے میگزین کی طرف سے گستاخانہ خاکوں (کارٹون) کی اشاعت سے سپین میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو کہ سپینش فوجداری قانون (پینل کوڈ) کی خلاف ورزی ہے۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کا شاندار عظمتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ سرکلر روڈ کی فضائیں عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانوں سے گو نج ا ٹھیں، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر گستاخانِ رسول کے خلاف تحریریں اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے نعرے درج تھے۔
گزشتہ روز منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیرِاہتمام گستانہ فلم کے خلاف نہایت منظم اور پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے طلبہ سمیت علاقے بھر سے لوگوں نے شرکت کی، اور آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی سچی محبت کا اظہار کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.