سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سوئی ڈیرہ بگٹی کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں علاقے بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے اسم محمد صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے پوسٹرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 21 ستمبر 2012ء کو امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (کویت) کے ناظم علامہ محمد شاہد طفیل ڈار اور ڈاکٹر نثار اکبر نے مورخہ 21 ستمبر 2012 ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے مشترکہ میٹنگ کویت کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی اور کویت کی تنظیم نو کے حوالہ سے حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی کے ساتھ منعقد ہونے والی ٹیلی فونک میٹنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔
توہین آمیز فلم کے خلاف تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ ریلی نے چوک شہیداں میں پہنچ کر عظیم الشان جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر کشمیر محمد ظفر اقبال طاہر نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس واقع سے دیڑھ ارب مسلمانوں کے قلب و روح مجروح ہوئے ہیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 نے دوسری تنطیموں کے ساتھ مل کر یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 21 ستمبر کو عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی۔ جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کر کے اپنے آقاحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنے عشق و محبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزادکشمیر کے زہراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن گجرات، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن راجن پور، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔
تحریک منہاج القرآن غنڈی کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھاگووال کلاں کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھاگووال کلاں کے عہدیداران سمیت اہل علاقہ نے بھی شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔
تحریک منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام مورخہ 21 ستمبر 2012 کو توہین آمیز فلم کے خلاف عباس پور میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کامونکی کے زیراہتمام مورخہ 21 دسمبر 2012 کو توہین آمیز فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مصطفوی سٹوڈنٹس کے طلبہ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے اس موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہجیرہ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مصطفوی سٹوڈنٹس کے طلبہ اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے اس ریلی میں شرکت کی۔
گستاخانہ فلم کے خلاف منہاج القرآن یوتھ لیگ سرائے عالمگیر کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے عہدیداران نے کی۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور سرائے عالمگیر کے غیور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
21 ستمبر انٹرنیشنل ڈے آف پیس کے موقع پر لاہور میں ڈومینکن پیس سنٹر میں United Religions Initiative کے ڈائریکٹر فادر جیمز چنن نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت بشپ سبسطین شا ایڈمنسٹریٹر کیتھولک چرچ آف لاہور نےکی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.