سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکز منہاج القرآن ریندی (یونان) میں اور تمام ذیلی مراکز میں ماہ رمضان کا پورا مہینہ افطاری کا اہتمام ہوا جس میں مخیر حضرات نے بھر پور حصہ ڈالا۔ہر سوموار کو گوشہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود شریف کا ورد کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیر اہتمام عید الفطرکا عظیم الشان اجتماع پالا بریشیا میں منعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس نے سرانجام دیئے۔ اس کے بعد نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
عید الفطر کے موقع پر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہزاروں پاکستانیوں نے نماز عید ادا کی جو کہ اوسپتالیت کی تاریخ میں کسی پاکستانی دینی پلیٹ فارم کی طرف سے منعقدہ پہلا اجتماع تھا۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتما م مورخہ 19 اگست 2012ء بروز اتوار عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتما م مورخہ 18 اگست 2012ء بروز ہفتہ افطاریوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے رمضان المبارک کے تیس دن افطاریوں میں ادارہ کے ساتھ تعاون کیا تھا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کی بات ہو تو نابینا لوگوں کی باتوں میں نہ آیا کریں، کیونکہ اس نے تو وہ سورج دیکھا ہی نہیں۔ بہرے کو آواز ہی نہیں سنائی دے گی تو وہ کیا سنے گا۔ جس کی حس ذائقہ نہیں، تو وہ کیا لذت اور حلاوت محسوس کرے گا۔ بس یہ لوگ بھی انوار و تجلیات سے محروم ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ17اگست 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ ناگویا میں عظیم الشان شہادت مولائے کائنات کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ،جاپان) نے کی۔
صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سلوک و تصوف کے سلسلہ میں موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ کو بطور موضوع منتخب کیا۔ آپ نے کہا کہ موسیٰ علیہ السلام اور یوشع بن نون کا سفر طریقت سلوک و تصوف کا ایک باب ہے، جس میں سالک کے لیے پوری تعلیمات موجود ہیں۔ جس مقام پر کوئی مردہ شے زندہ ہو جائے تو سمجھ لو کہ وہاں خضری صحبت زندہ ہو گئی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمداقبال اعظم نے مورخہ 17 اگست 2012ء کواسلامک سنٹر گارج لے گونس، فرانس میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کے اراکین بھی شریک تھے۔
نائب امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور ڈائریکٹر منہاج پروڈکشنز عامر یوسف نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، دوران ملاقات گورنر پنجاب کو شہراعتکاف میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف بھی بطور تحفہ پیش کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 16 اگست 2012ء کو مرکز منہاج القرآن (پیرس، فرانس) میں لیلۃ القدر اور پاکستان کے 65 ویں یوم آزادی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر قاری خالد محمود قادری نے لیلۃالقدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اس رات کو اپنے فرشتوں کے ساتھ عرش الٰہی پر سدا دیتا ہے کہ ہے کوئی جو مجھ سے فضل مانگے، میں (رب) اس کو سب کچھ عطا کردوں اور اس رات بندے اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوتے ہیں، اللہ سے اپنے گناہوں کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 16 اگست 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن ناگویا میں عظیم الشان محفل ختم قرآن منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ سارا سال اپنے اسلامک سنٹرز میں مختلف مذہبی، دینی اور قومی پروگرام منعقد کرواتی رہتی ہے، اسی سلسلہ میں مورخہ 16 اگست 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام فتح مکہ کے حوالہ سے خصوصی پروگرام کااہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) مرکز المصطفیٰ کے زیر انتظام دوسرا آؤ دین سیکھیں کورس مورخہ 16 اگست 2012ء کو مکمل ہوگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.