سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حماد اکیڈمی لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 24 مارچ 2012 کو آؤ دین سیکھیں کورس کی کلاسز منعقد ہوئیں۔ ان کلاسز کا مقصد طلبا میں اخلاقی، روحانی حوالے سے تربیت کرنا تھا اس کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کو صحیح تلفظ اور خوش الحانی سے پڑھنا، آخری دس صورتوں کو زبانی یاد کرنا اور بنیادی دینی علوم سے آگاہی حاصل کرنا اس پروگرام میں شامل تھے۔ اس نشست میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل گوئندے کے زیراہتمام 24 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے
منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر سالانہ نتائج 2012 کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیمات سکولز میرپور ڈویژن محترمہ شمیم سعید اور ناظم ویلفئیر آزاد کشمیر محمد لطیف غوث نے مہمانانِ خصوصی کو طور پر شرکت کی۔ جبکہ تقریب کی صدارت صدر تحریک میرپور محمد امتیاز نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کپسیلی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 24 مارچ 2102ء بروز ہفتہ یوم پاکستان کنونشن کا انعقاد کیاگیاجس میں محبان وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ کل پاکستان بین الجامعاتی مقابلہ جات کے تیسرے دن مورخہ 21 مارچ 2012 کو "زاغوں کےتصرف میں عقابوں کے نشیمن" کے عنوان سے اردو تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام سرگودھا پاکستان کے امیر چودھری محمد اسماعیل سندھو اورایم سی بی یورپ کے سیکرٹری نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن جاپان کے سابق صدرمحمد ابوبکرصدیق کی ٹیلی فون کے ذریعے عیادت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو یوم پاکستان منایا۔ علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان کی شب وروز محنت سے بچوں میں تقریری مقابلہ ہوا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیات اور قرارداد پاکستان کے موضوعات پر تقرریں ہوئیں۔
گوجرخان (عبدالستار نیازی) منہاج ماڈل سکول جبوکسی اعوان کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات و نتائج کا انعقاد 23 مارچ (یوم پاکستان) بروز جمعتہ المبارک صبح 10 بجے منہاج ماڈل سکول جبوکسی اعوان یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی میں کیاگیا۔ پروگرام کی صدارت پیر سید نعیم الحسن شاہ (آستانہ عالیہ جنڈ مہلو شریف) نے کی
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان راولپنڈی کے زیراہتمام 23 مارچ کو پاکستان زندہ باد کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، بعد ازاں بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور قرارداد پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی گئیں جس میں قائد ملت محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیاگیا
تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل کے امیر چوہدری محمد جمیل قادری کے برادر اصغر چوہدری محمد شکیل منہاجین کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر مورخہ 23 مارچ 2012 کو بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں بھنگالی شریف تحصیل گوجر خان میں کیا گیا۔ محفل کی صدارت الحاج پیر سید صاحبزادہ جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن دبئی ملک فخر زمان عادل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذیلی مرکز پونتوکومبوہ کی انتظامیہ نے مورخہ 26 مارچ 2102ء کو پیرس میں ترکی ریسٹورنٹ میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبران نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت میں شرکت کے لئے منہاج القرآن مرکز لاکورنیوفرانس تشریف لائے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور جملہ تنظیمات نے شیخ زاہد فیاض کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل کے امیر چوہدری محمد جمیل قادری (ساؤتھ کوریا) کے برادر اصغر چوہدری محمد شکیل (منہاجین) کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر مورخہ 23 مارچ بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں بھنگالی شریف تحصیل گوجر خان میں کیا گیا۔ محفل کی صدارت الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء کو امین بنگلہ فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب امین پور بنگلہ میں صبح 11 بجے منعقد ہوئی جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، عبدالمالک گل ناظم تحریک منہاج القرآن PP64 فیصل آباد، حسن جوئیہ نائب صدر PP64 فیصل آباد کے علاوہ دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.