سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 شعبان المعظم 1431ھ کی رات "شب برات" کا روحانی اجتماع 27 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ روحانی اجتماع کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری کا اہتمام شب برات کی رات کو ہوا جس میں حسب روایت ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ پروگرام نماز عشاء کے فوراً بعد شروع ہوا اور اذان فجر تک جاری رہا۔ پروگرام کا آغاز قاری اللہ دتہ مہروی نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2010ء بروز منگل ایک پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شب برات کا روزہ رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2010ء بروز منگل کو ادارہ کے تمام مراکز (ریندی، نیکیا، کیپسلی، اسپروپیرگوس، الف سینا، نوفیتا، آرگوس، تھیوا، کورنتھوس، میگارہ، ، الونا، کروپی، برخامی، سیماتاری، منیدی، نیایونیا، خلقیدہ) میں نماز عصر کے بعد اجتماعی دعاؤں اور محافل کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام نے شب برات کے فضائل بیان کئے۔
بے گناہوں کو خود کش حملوں کے ذریعے لقمہ اجل بنانے والے نہ مسلمان ہیں نہ ہی ان کے ظلم و بربریت پر مبنی یہ اعمال دین اسلام سے کسی قسم کا تعلق رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار مورخہ 28 جولائی 2010ء بروز منگل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام محفل شب برات سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا۔
یورپ کے مشہور و معروف نعت خواں محمد صفدر فردوس نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام اور فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے عالمی کاوشو ں کا اعتراف کرتے ہوئے مورخہ 26 جون 2010ء بروز سوموار کو منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کر کے باقاعدہ رفاقت اختیار کر لی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 26 جولائی 2010ء بروز سوموارشب برات کے حوالہ سے ایک خوب صورت اور روحانی محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں "عرفان القرآن کورس" کا ٹریننگ کیمپ منعقد کیا۔ دس روزہ تربیتی کیمپ 15 جولائی سے 25 جولائی 2010ء تک ہوا۔ کیمپ میں ملک بھر سے وہ سکالرز تشریف لائے جن کی تعلیم کم از کم ایم۔ اے عربی، ایم۔ اے اسلامیات، یا الشھادۃ العالمیہ تھی۔
تحريک منہاج القرآن لودھراں کي تنظم نو کا عمل مکمل کر ليا گيا ہے۔ انتخابات ميں اسلم حماد منہاج القرآن لودھراں کے صدر اور رانا طاہر ناظم منتخب ہو گئے ہيں۔ دونوں عہديدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہيں۔ منہاج القرآن لودھراں کے انتخابات صوبائي عہديداروں چوہدري قمر عباس اور راؤ اسحاق کي موجودگي ميں مکمل ہوئے۔
تحريک منہاج القرآن لودھراں کے زيراہتمام 60 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس ميں مرکز سے رانا محمد نفيس مہمان خصوصي تھے۔ درس قرآن کي تقريب ميں منہاج القرآن لودھراں کے مقامي قائدين نے بھي موجود تھے۔ درس قرآن ميں علاقے بھر سے مرد و خواتين کي بہت بڑي تعداد نے بھي شرکت کي۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ کے گریجوایٹ خواجہ جاوید کریم ولد خواجہ عبدالکریم انتقال کر گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون۔) خواجہ جاوید کریم گزشتہ 6 ماہ سے روزگار کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم تھے جہاں گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔
سانحہ داتا دربار کی مذمت میں مورخہ 20 جولائی 2010ء بروز منگل 3 بجے سہ پہر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’انسداد دہشت گردی اور تعلیمات صوفیاء‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی اور نگرانی قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر محمد اعظم اور ان کے صاحبزادے جنید احمد نے 17 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر نظامت امور خارجہ اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔
پیر طریقت حضرت سید کبیر علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف 12 جولائی 2010ء بروز منگل کو آواز سٹوڈیو نیلسن تشریف لائے۔ نیلسن سٹوڈیو تشریف لانے پر آپ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نیلسن کی انتظامیہ کے احباب جن میں ڈائریکٹر MWF UK صغیر اختر، ڈائریکٹر سپورٹ MWF UK شاہد کلیم، پروجیکٹ مینیجر MWF UK عدنان سہیل اور محمد اجمل خان کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔
11 جولائی 2010ء کو منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام البشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد وڑائچ مینجنگ دائریکٹر منہاج مصالحتی کونسلز یورپ تھے جبکہ صدارت علامہ سہیل احمد رضا ڈائریکٹر منہاج مصالحتی کونسل پاکستان نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.