سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی تعلیمی ادارے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے ہونہار فاضلین حافظ تحسین اعظم اور حافظ شکیل اکرم نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سبجکٹ سپیشلسٹ کے لیے 2016 میں منعقدہ امتحان میں بالترتیب پہلی اور آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ حافظ تحسین اعظم اور حافظ شکیل اکرم نے منہاج یونیورسٹی لاہور سے عربیک میں ماسٹرز ڈگری اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے الشہادۃ العالمیہ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، نا اہلی اور بیڈ گورننس نے پاکستان کو دہشتگردوں کی جنت بنایا، دنیا بھر کے مسلم سکالرز سر جوڑ کو بیٹھیں اور غور و فکر کریں کہ مسلمان دہشتگردی کا خام مال کیوں ہیں؟ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن 34 سال سے انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ضرب عضب کی 100 فی صد کامیابی کیلئے ضرب علم و امن ناگزیر ہے جس کا آغاز کر دیا۔ آبادی کے 50 فی صد خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ رکھ کر خوشحالی اور امن کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن حیدرآباد نے ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے حیدرآباد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اشیائے خوردونوش اور فروٹ کے پیکیٹس تقسیم کیے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن، سٹی کمیٹی کی جانب سے تقسیم کیے گئے پیکٹس چار مینار دواخانہ میں 200، انڈو امیریکن کینسر ہسپتال میں 150، عثمانیہ جنرل ہسپتال میں 150 اور انیس الغرباء یتیم خانہ میں 200 سے زائد افراد کو فراہم کیے گئے۔
آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں منہاج القرآن سنٹر کے زیراہتمام 16ویں سالانہ ’’میلاد کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے پہلے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ویانا میں پہلا ’’میلاد جلوس‘‘ بعنوان ’’میلاد امن جلوس‘‘ منعقد کیا گیا۔ ان دونوں پروگرامز میں آسٹرین یونیورسٹی کے سکالر پروفیسر ڈاکٹرلولکر، اقوامِ متحدہ آفیسر، افسر راٹھور، پارلیمنٹ ممبر عمرالراوی، مسلم نمائندہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر سناج اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنما، خان مشاہد، حافظ نعیم احمد، ندیم رضا قادری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کے زیراہتمام منعقدہ رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش سمیت تمام دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری امت کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی جہالت اور کم علمی کی پیدائش ہیں۔ علم کا اجالا اور شعور کی دولت عام کرنے سے دہشت گردی کاخاتمہ اور انسانی معاشرہ امن و محبت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ایک طرح کے گناہ وہ ہیں جو ہمیں نظر آتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے۔ نظر آنے والے گناہوں کا علاج نظر آنے والی عبادات ہیں اور نظر نہ آنے والے گناہوں کا علاج نظرنہ آنے والی عبادات ہیں۔ نظر آنے والی عبادات میں نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور صدقہ و خیرات ہیں جبکہ نظرنہ آنے والی عبادات میں آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی خدمت، بھوکوں کی بھوک مٹانا، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کولون، ہانگ کانگ میں اجتماع سے خطاب میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک عالمی برائی ہے، اسے صرف بندوق کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے نوجوان نسل کی فکری اصلاح اور ہر سطح پر پڑھائے جانیوالے نصاب کی ایک ایک سطر پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے پائیدار قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔
ہانگ کانگ: پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں 8 جنوری 2016 کو پاکستان ایسوسی ایشن کلب میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے فتنے جنم لے رہے ہیں اور برائی نت نئے طریقوں سے ارتقاء پذیر ہے، جس کے خاتمہ کے لیے نئے انداز کو اپنانا ہوگا۔
گوانزو: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 07 جنوری 2016 کو چین کے شہر گوانزو میں صحابئ رسول (صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدنا حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مزارِ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر محمد سکندر باچا، امجد نیاز، حافظ محمد نسیم اور تنویر حسین شاہ ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے 06 جنوری 2016ء کو رومانیہ کے سفیر ایملین آئیان (Emilian ion) سے رومانین سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف تحریر کردہ فتویٰ ’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘ کی کاپی دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 06 جنوری 2016 کو چھ روزہ تنظیمی دورہ پر ہانگ کانگ پہنچے۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیداران، رفقاء، کارکنان اور وابستگان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد نجیب، امجد نیاز، محمد نسیم نقشبندی، حافظ تنویر حسین شاہ، محمد شاہد اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران کے قونصلر شہاب الدین دارائی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہاب الدین دارائی کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے اسلام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ امت مسلمہ کی سربلندی اور عظمت رفتہ کا احیاء مسلمانوں کا ارمان ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کارکنان کی مشاورت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کو سیؤل، کھیونگی دو، تھیگو اور بوسان کی چار ذیلی تنظیمات میں تقسیم کرتے ہوئے جلد از جلد تنظیمات کو مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں ہدایت دی کہ ہر تنظیم اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لائے جس میں قرآنِ مجید کی تعلیم کا خاص طور پر اہتمام کیا جائے۔ تنظیمات خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص طور پر توجہ دیں۔
ایتوان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی جنوبی کوریا کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں بزنس کمیونٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی اللہ تعالیٰ کی صفات کا ہی مظہر ہیں۔ انسانِ کامل رسولِ اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تاجر کی حیثیت سے معاشی معاملات میں راہنمائی فرمائی ہے اور ہمارے لیے حرام و حلال کی حدود متعین کی ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے ایوان اقبال میں منعقدہ قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں، نوجوانوں کو ہمیشہ پر امن رہنے کی تعلیم دی ورنہ سانحہ کے قاتلوں کے اب تک ٹکڑے ہو چکے ہوتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو ملزمان بنا دیا گیا۔ ملک سے قانونی، سیاسی، معاشی، نظریاتی دہشتگردی کے خاتمے تک مسلح دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔ حکمرانوں نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنا دیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فوجی عدالت کے انصاف پر یقین ہے، یہ کیسا نظام ہے جس میں طاقت ور گناہ کرنے پر حج کر لیتا ہے اور قتل کر کے جج کر لیتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.