سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین)کی صدر محترمہ سعیدہ بیگم کے شوہر اور منہاج نعت کونسل سپین کی انچارج محترمہ طیبہ سرور کے والد محترم حاجی محمد سرور طاہر 19 مارچ 2015ء کو رضائے الٰہی سے بادالونا (سپین) میں انتقال کر گئے۔ان کی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور منہاج ویمن لیگ سپین کے جملہ عہدیداران نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور 25 مارچ کو سانتا کولوما (سپین) میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مرحوم کی تدفین ضلع گجرات کے قریب واقع ان کے آبائی گاؤں شادیوال میں 29 مارچ 2015ء بروز اتوار اداء کی جائے گی۔ مرحوم کے گھر والوں کی طرف سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر حاجی عبد الرشید نے سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت میں تقریبِ یومِ پاکستان میں شرکت کی۔ وفد میں احمد حسین چوہدری، منیر احمد گوجر، محمد ارشد گجر اور حاجی عبد الرشید عباسی شامل تھے۔ اس موقع پر حاجی عبد الرشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں قیادت اور قوم دونوں تھیں تو پاکستان معرض وجود میں آیا، لیکن افسوس کہ آج مخلص قیادت تو موجود ہے لیکن قوم نہیں ہے۔ 68 سال کی نام نہاد جمہوریت اور آمریت نے اس وطن کو افراد کا ہجوم تو دیا لیکن انہیں یوں محکوم رکھا کہ آج تک قوم نہ بن سکی۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سالہ دور اور موجودہ دو سالہ دور میں جمہوریت کے دعوے کرنے والوں نے بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر جمہوریت کش اقدام کیا ہے۔ راولپنڈی کے عوام نے کبھی بھی میٹرو بس منصوبے کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ ہی عوام کو میٹرو بس کی ضرورت ہے۔ میٹرو بس منصوبہ عوام پر مسلط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام پر بلدیاتی اداروں کے دروازے بند کیے اور سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے لوٹ مار کی انتہا کی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ نیو دہلی (انڈیا) میں واقع بہائی فیتھ کی معروف عبادت گاہ کنول مندر (Lotus tample) اور سکھ مذہب کے سب سے بڑے گوردوارےگوردوارہ بنگلہ صاحب اور گوردوارہ رکاب گنج کا وزٹ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا (ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و اقلیتی امور حکومت پاکستان) کے ہمراہ راجہ زاہد محمود صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب، محمد رضوان قادری سیکرٹری جنرل تحریک منہاج القرآن نیو دہلی، جنید خان کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نیو دہلی عبدالحمید خان (شان بھائی)، سید ناد علی صدر تحریک منہاج القرآن بڑودھ (گجرات)بھی تھے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکمران ہمارے 14 بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں، جوڈیشل کمیشن نے بھی ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھہرایا، قاتل حکمرانوں اور قاتل پولیس کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی قبول نہیں۔ ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ کو ڈپٹی وزیراعلیٰ اور ڈاکٹر توقیر کو سفیر بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہداء کے خون کا قصاص لینے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے جو موقف پہلے روز تھا وہی آج ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردی اور کرپشن نے قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا، پاکستان جن مزدوروں، کسانوں، ہاریوں، کلرکوں اور دکانداروں کے لیے بنا وہ فاقوں سے تنگ آ کر احتجاج اور خود کشیاں کر رہے ہیں۔ ناانصافی نے غربت اور غربت نے دہشتگردی کو جنم دیا، 65 سالوں کی کوتاہیاں، نااہلی، کرپشن، بد انتظامی اور قومی قیادت کا مجرمانہ کردار ایک طرف مگر گزشتہ چند ماہ اور چند ہفتوں کی کہانیاں ایک طرف ہیں۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے عوامی، فلاحی مملکت پاکستان کا جو حال آج نااہل سیاستدان کر رہے ہیں، اس کا ہمارے عظیم قائد نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ دہشتگردی، کرپشن، ذاتی مفادات، لوٹ کھسوٹ اور اپنے ہی خاندان کے اندر بندر بانٹ نے قائد اعظم کے عظیم پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان کا مقصد نہ صرف ایک علیحدہ ریاست حاصل کرنا تھا، بلکہ ایک ایسا خودمختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں ہر امیر اور غریب کو اس کے بنیادی حقوق دہلیز تک میسر ہوں۔
اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک یونان نے کہا کہ اس ملک کو بنانے کے لیے ہمارے آباؤاجداد نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں، تب جاکر ہم نے وطن عزیز پاکستان حاصل کیا ہے جبکہ ہمارے نااہل حکمران وطن عزیز کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور اپنے مفاد کی خاطر وطن عزیز کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دور حاضر کی ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی تبلیغی، اخلاقی وروحانی، فکری واجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئرلینڈ میں بھی تحریک منہاج القرآن کے پیغام اور فروغ کے استحکام کے لئے باہمی غوروخوض اور مشاورت کے لئے جامع مسجد پورٹ یش میں میٹنگ رکھی۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن واہ کینٹ، راولپنڈی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 12 دلہنوں کو فی کس 175000 روپے کی مالیت کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دکھی اور سسکتی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرکرداں ہے، کہیں نادار اور مستحق مریضوں کاعلاج کروایا جاتا ہے، کہیں بیوگان میں سلائی مشینیں تقسیم کی جاتی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سکھر کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم احمد ہاشمی اور زونل کوآرڈینیٹر سیف اللہ قادری نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات اور راجہ ندیم تھے۔ اس موقع پر سکھر ڈویژن سے انقلاب مارچ میں شامل ہونے والے افراد میں مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض نے اسناد تقسیم کیں۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ پی پی 99 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن فیروز والا میں منعقد ہوا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن کے مہمان خصوصی ضلعی امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ، سید محسن علی شاہ گیلانی، رفعت اشفاق اور زونل ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم تھے، علاوہ ازیں مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے اظہار خیال بھی کیا۔
منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپنے دلوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جلا بخشنی اور قربت محبوب مقصود ہو تو درود وسلام سے بڑا وظیفہ نہیں ہوسکتا۔ آج کے اس پرفتن دور میں لوگون سے تعلق جوڑنے اور اپنی پریشانیوں کے لئے ان کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ اپنے تعلق کو گنبد خضرا کے مکین سے جوڑا جائے اور اس تعلق کی مضبوطی کا واحد ذریعہ درودوسلام کے نذرانے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی زیر صدارت بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ آل پاکستان انٹر کالجز تقریری مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی کردار نام کی کوئی چیز ہوتی تو ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان آج اقتدار میں ہوتے۔ اگلی باری الطاف حسین کی حمایت کا اعلان کرنے والے کی ہے اور آخری میاں نواز شریف کی ہو گی جنہوں نے گاجریں کھائیں، صرف ان کے پیٹ میں درد ہے تاہم فوج کے پاس درد کی پھکی بھی ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے بزم منہاج کے زیراہتمام انٹرا کالجز مقابلوں کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں، صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن کر انتہا پسندانہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے صرف امن کی تعلیم دی اور نوجوانوں کو دوسروں کیلئے جینے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 1972ء سے انقلاب کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی عملی صورت ان شاء اللہ تعالیٰ ہم بہت جلد دیکھیں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.