سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ عید کے پہلے روز مرکزی قربان گاہ پر سیکڑوں جانور قربان کیے گئے جن کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کامونکی، گوجرانوالہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور غریب بستوں کے باسیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ عید کے پہلے روز ہی متاثرہ بستیوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔
(ہفتہ 12 اکتوبر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز پر ماہانہ گیارہویں شریف و ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ اس ماہانہ محفل ذکر و فکر میں لوگوں کی کثیر تعداد نے ذوق شوق سے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض جناب علامہ محمد ادریس الازہری نے ادا کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کی صبح 9:00 بجے عید فیسٹیول کے نام سے آغوش کے بچوں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔
پوری دنیا کی طرح ڈنمارک کے مسلمانوں نے بھی عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر نماز عید کے چھ اجتماعات میں عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور خوشی کا یہ موقع عطا ہونے پر خدا کے حضور سجدہ ریز ہوئی۔
عید الاضحی سال 2013 کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح لیاری ٹاؤن کراچی میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر کار خیر میں حصہ لیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرنا ہو گا تا کہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔ عید الاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔ نفسانی خواہشات کے خلاف بند باندھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اس عمل سے فلاحی رویے پھوٹتے ہیں اور معاشرے سے انتہا پسندانہ منفی رجحانات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ انتشار و افتراق سے تائب ہو کر امت مسلمہ جسد واحد بن جائے تا کہ وہ کھویا ہوا عروج دوبارہ پا سکے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی قربان گاہ کی تیاری اور جانوروں کی خریداری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والی اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ مرکزی قربان گاہ پر ایک ہزار (1000) سے زائد گائیں اور سینکڑوں بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کئے جائیں گے۔
ہالینڈ میں بھی مورخہ 15 اکتوبر 2013 کو منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عید الاضحی انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی جس میں لوگوں نے جوق در جوق شرکت کی۔ عید کے اجتماع سے اما م و خطیب علامہ محمد اصغر القادری نے خطاب کیا اور اتحاد امت پر روشنی ڈالی۔ استاد تسنیم صادق القادری نے عید کے اجتماع کی امامت کرائی اور اجتماعی دعا کرائی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر شعیب طاہر نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے نوجوانوں کو حسینی کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ نے صف بندی کا آغاز کر دیا ہے، قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کے لیے جلد ہی کال دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن یوتھ لیگ، راولپنڈی، پشاور اور کشمیر کے عہدیداران کے منہاج یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام تحصیل سیالکوٹ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب یکم اکتوبر 2013ء کو مختلف مقامات پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم تربیت مجاہد حق نواز، محمد محمود احمد قادری، سرپرست منہاج القرآن بھڑتھ حافظ معراج احمد قادری (ساؤتھ افریقہ)، صدر تحریک منہاج القرآن بھڑتھ چوہدری محمد صفدر اور ناظم تحریک منہاج القرآن بھڑتھ حاجی جمیل احمد چشتی نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو سو خاندان جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر شب خون مارتے چلے آ رہے ہیں۔ 2کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے یہ خاندان دو ہزار بھی ہوئے تو عوامی سیلاب میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔ انتخابات کے ذریعے حکومتیں تو بدلتی ہیں مگر ظالمانہ، استحصالی اور خونخوار نظام جو 66سال سے قوم کو غلامی میں جکڑے ہوئے ہے نہیں بدلتا۔
مورخہ 12 اکتوبر، بروز ہفتہ کی شام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر کینیڈا کے زیر اہتمام ایک شاندار نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی کی نامور سماجی شخصیت دل محمد اور میڈیا کی معروف شخصیات جن میں ریڈیو سدا بہار کے راجہ اشرف، ریڈیو گھر آنگن کی سمینہ احمد اور اردو پوسٹ کے ایڈیٹر سید توثیف احمد شامل تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ٹورنٹو کے نامور شعراء اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سابقہ ناظم اعلیٰ اور منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر نے 11 اکتوبر 2103 کو منہاج القرآن فرانس کا دورہ کیا، جہاں فرانس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پیرس ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا شاندار استقبال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.