سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سندھ: تحریک منہاج القرآن کے صوبائی مرکز جامعہ مسجد رحمانیہ (ٹرسٹ) طارق روڈ پر رمضان المبارک کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 22 جون 2013ء کو تجوید القرآن کلاس کا افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے سرپرست اعلیٰ شیخ راشد بن ابراہیم المریحی کے صاحبزادے شیخ ابراہیم بن راشد مہمان خصوصی تھے جو جمیعۃ امام مالک بن انس کے صدر اور مملکۃ البحرین میں شرعی عدالت کے جج بھی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آما کی جانب سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں مورخہ 22 جون 2013 کو ظہرانہ دیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال ادارہ ھذا کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے کیا
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اہل مغرب بار بار کے تجربات کے بعد جس آفاقی اصول پر متفق ہوئے ہیں، اسلام نے چودہ سو سال پہلے انہی آفاقی اور الہامی اصولوں پر اپنے نظریات اور اصولوں کی بنیاد رکھی اور اپنی ریاست میں تمام شہریوں کے حقوق اور شخصی آزادی کی ضمانت فراہم کی، جب کہ مغربی معاشرہ میں گزشتہ صدی تک بھی اس کا تصور موجود نہیں تھا۔ فرق اتنا ہے کہ مغربی معاشرہ انسانی خواہشات کی بنیاد پر قانون سازی کرتا ہے جبکہ اسلامی ریاست کے سارے قانون عقل سلیم کے مطابق اور آفاقی و الہامی ہوتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی(اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2103 کوکارپی کی تنظیم نے صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 افراد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردہ دلوں کو جلا بخشتی ہے، جس چیز کا تعلق آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہو جائے وہ بابرکت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا مسلم امہ اپنا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مضبوط کر لے تو پھر یہ امت معزز ہو سکتی ہے اور اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرسکتی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی، اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 21 جون 2103 کو محفل سماع کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اٹالین مہمانوں سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی اس پروگرام میں شریک تھی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی صدر رانا تجمل حسین نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی ورثے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی رہائش گاہ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ ملکی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ واقعہ صوبائی اور وفاقی حکومت کیلئے اہم سوالات چھوڑ گیا ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا اسلام امن کا دین ہے اور قیام امن کے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ملک شبیر احمد اعوان(صدر منہاج القرآن فرانس)، قاضی محمد ہارون( ناظم منہاج القرآن فرانس)، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی ذیلی تنظیم آریزو نے انتہائی خوبصورت مرکز خریدا اور اس کی تعمیر کی۔ مورخہ 20 جون 2013 ء بروز جمعرات کو صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے افتتاح کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بیرون ممالک تنظیمات کے مختلف تنظیمی عہدیداروں نے ماہ جون میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا جن میں جرمنی، امریکہ اور دیگر ممالک کے تنظیمی عہدیداران شامل تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ کے دوران جمعرات کو میٹروپول یونیورسٹی کوپن ہیگن، اتور کو معراج مصطفی کانفرنس اور سوموار کو ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ان پروگرامز کے علاوہ ڈاکٹر حسین محی الدین کے دورہ میں ڈنمارک کی مقامی تنظیمات سے ملاقاتیں، منہاج القرآن سویڈن کی تنطیم سے ملاقات او ر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نئےمرکز کا دورہ شامل ہیں۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے تین روزہ دعوتی وتربیتی دورہ پر اٹلی پہنچ گئے۔ جہاں کارکنان نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔ اس دورہ کے دوران وہ اٹلی میں ورکزکنونشن، محفل سماع اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران اور فورمز کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کریں گے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں دو سطحوں پر کام کر رہی ہے، پاکستان میں عوامی شعور کی بیداری اور پاکستان سے باہر اسلام کے اصل چہرہ سے پوری دنیا کو روشناس کرانا۔ بعض نا عاقبت اندیشوں کی غلط حرکات کی وجہ سے دنیا بھرمیں اسلام اور پاکستانیوں کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں
منہاج القرآن آسٹریا کے سنئیر رکن اور سیکرٹری ویلفئیر شیخ محبوب عالم وارثی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے مورخہ 16جون 2013 کو ویانا واپس پہنچنے پر منہاج القرآن آسٹریا کے اراکین نے ویانا ائیر پورٹ پر انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور نیک سفر کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.