سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات جاری ہیں۔ مؤرخہ 18 فروری 2020 کو ’’شیخ الاسلام کوئز‘‘ کے عنوان سے طلبا اور طالبات کے درمیان مقابلہ کوئز منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ طلبا و طالبات سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور عملی، تحقیقی، تجدیدی خدمات پر سوال پوچھے گئے۔
منہاج یوتھ لیگ اٹلی کے ایگزیکٹیو ممبران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو منہاج یوتھ لیگ اٹلی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یوتھ کے نوجوانوں کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مختلف تنظیمات کے عہدیداروں اور قائدین نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی کارپی تنظیم، Macerata، نیپولی، بولزانو، ایریزو، فرینزی، سینٹو اور ویرونا تنظیم کے عہدیدار و کارکنان موجود تھے۔
منہاج کالج برائے خواتین ٹاون شپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات کا آغاز مقابلہ حسن قرات و نعت سے ہوا، مقابلہ حسن و قرات میں ملک کے معروف قاری رفیق نقشبندی، نامور ثناء خواں الحاج محمد اختر حسین قریشی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک انصاف کے وفد نے اٹلی میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد میں مرزا محمد خالد، حاجی بشیر بوسال، ملک عبدالرحمن، عاطف بسرا، راجہ انوار الحق، راجہ صدام اور مہر نوید شامل تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مسقط میں منعقدہ ’’اومان اسلامک فنانس فینٹیک فورم‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ سالانہ فورم میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’The Role of Youth in driving the New Age Islamic Finance‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ آپ نے اسلامک فنانس کے نئے رحجانات، نوجوانوں کا کردار اور اسلامک فنانس میں تجدیدی حوالوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IFSI کے مطابق دنیا بھر میں اسلامک کیپٹل مارکیٹ کا شیئر 2017ء کے 4 فیصد سے بڑھ کر 2018ء میں 27 فیصد تک ہو چکا ہے، جو اسلامک فنانس کے مقبول ہونے کا ایک بہترین ثبوت ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے زیراہتمام شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد 14 فروری 2020 کو کیا گیا، کانفرنس میں نارووال، شکرگڑھ، ظفروال اور نارروال کے علماء و مشاہخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس سے علامہ امداد اللہ قادری مرکزی صدر علماء کونسل، علامہ میر محمد آصف اکبر قادری مرکزی ناظم، علامہ ڈاکٹر ارشد نقشبندی، علامہ ڈاکٹر شفیق قادری اور دیگر علماء نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی خدمات خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ تقریب میں کارپی (ساؤتھ اٹلی) کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر محفل سماع ’’حیدریم‘‘ 15 فروری 2020ء کی شب منعقد ہوئی۔ محفل میں نوجوان قوال ذین ذوہیب اور ہنمواوں نے پرفارم کیا۔ محفل سماع ایم ایس ایم کی تین روزہ تقریبات ’’سٹوڈنٹ لیڈرز سبمٹ ‘‘ کا حصہ تھی۔ محفل سماع میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما، ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تین روزہ تقریبات ’’سٹوڈنٹ لیڈرز سمٹ‘‘ کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ مرکزی سیکرٹریٹ میں 15 فروری 2020ء کو منعقد ہوا۔ محفل مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء عباس تابش، ندیم بھابھہ، رحمان فاس، آغر ندیم سحر، احسان الحق مظہر، شہزاد قیس شاعرم، احمد فرہاد، احمد عطاء نے شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ فرید ملت سکالرشپ تقریب آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں آغوش آرفن کیئر ہوم کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالر شپ حاصل کرنے والے سکولز کے طلباء و طالبات کو سکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نوارا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے قائدین و عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے عہدیداروں و کارکنان نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے اسلامک سنٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے قائدین، مختلف شعبہ جات و فورمز کے نمائندگان شریک ہوئے۔
مصطفوی سوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا، تقریبات میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء شریک ہیں، تین روزہ تقریبات میں اساتذہ، طلباء رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اہم علمی، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.