سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور غیر معمولی برفباری سے بڑے پیمانے پرہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش اور متاثریں کی حفاظت فرمائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ ہم وطنوں کے ساتھ ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کی عظمت ووقار کا علمبردار ہے اور محافظ ہے، پرامن اور قانون پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلام کی تعلیمی، روحانی اقدار کا احیاء ناگزیر ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما کامران رشید کی والدہ، ماجدہ کی رسم قل منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی۔ رسم قل میں بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید مشرف حسین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، قاری ریاست، فورم کے صدور، شعبہ جات، ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور کامران رشید کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور بخشش کی دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء خواجہ کامران رشید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ نشاط کالونی لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے پڑھائی۔ دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواجہ کامران رشید کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا نفیس قادری، حفیظ الرحمن خان، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ کا لاہور ایئرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں،کارکنان اور وابستگان نے پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور میں پی پی حلقہ جات کی تنظیم سازی کا عمل جاری، 3 پی پی 144،156 اور پی پی 161 میں تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ انتخابی عمل میں منہاج القرآن لاہور کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداران، رفقاء اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رانا محمد اصغر پی پی 144 کے صدر، نعمان جاوید ناظم اور محمد شبیر مغل ناظم مالیات منتخب ہو گئے۔
سابق ڈائریکٹر ریسرچ اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق پروفیسر محمد نصر اللہ معینی کے بیٹے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ 10 جنوری صبح 9 بجے ان کے آبائی گاؤں موڑ کھنڈاں خاکی شاہ ادا کی جائے گی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 ویں سالانہ 7 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی پُروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تھے۔ تقریب میں مختلف جماعتوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام غوث الاعظم کانفرنس مؤرخہ 18 دسمبر 2019 کو منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد حسن فاروقی نے کہا کہ زمین اور آسمان کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے لہذا جو اللہ تعالیٰ کا ہو جاتا ہے وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جاتا ہے اس کے برعکس اگر بندہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کرتا ہے تو دنیا اور آخرت میں ناکام ہوتا ہے، غوث الاعظم روئے زمین پر اللہ کے بندوں میں سے ایک عظیم ہستی ہیں ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم معاشرے کو پرامن اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مؤرخہ 27 دسمبر 2019 کو حرمین شریفین حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی القادری، نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنماؤں نے بھی عمرہ ادا کیا۔
بین الاقوامی شہرت کے حامل مسجد نبوی کے خطاط استاد شفیق الزماں کے اعزاز میں منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم اسلامک آرٹس اینڈ کرافٹ سنٹر کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ خطاطی کا فن ہمارے جمالیاتی ذوق اور فن شناسی کا عملی اظہار ہے، اسلامی تہذیب کے عظیم فن کو آگے بڑھانے کیلئے اس فن سے جڑے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے تین سال کی محنت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشہادۃ الثانویہ کی تکمیل کرکے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس پرمسرت موقع پر نظامت تعلیمات کی طرف سے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازنے کے لئے عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین، رفقاء، کارکنان، اساتذہ کرام، والدین اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مدینہ منورہ میں پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے مدینہ شریف میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔ ملاقات میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مدینہ منورہ میں شیخ محمد ہشام کبانی نے ملاقات کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں سعودی عرب میں ہیں۔ شیخ محمد ہشام کبانی لبنانی نژاد امریکی صوفی اسکالر ہیں۔ وہ تصوف کے سلسلہ نقشبندیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یورپ و امریکہ میں تصوف اور تعلیماتِ صوفیاء کے فروغ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.