سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کا 39 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو پوری دنیا میں قائم تنطیمات منائیں گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنوں کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ علم امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن نے قابل تقلید کردار ادا کیا، بالخصوص اسلام کی امن اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات کو پوری دنیا تک پہنچایا، انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی کوششوں سے نوجوانوں کے دلوں میں علم اور عشق رسول کی شمعیں روشن کیں، 4 دہائیوں کے مختصر عرصہ میں اللہ نے خدمت دین کے تناظر میں منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک کو دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں پھیلا دیا۔
عراق کے معروف روحانی بزرگ سید لطیف الصولی القادری البرزنجی الحسینی منہاج القرآن کی خصوصی دعوت پر عراق سے پاکستان آئے۔ انہوں نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، ڈاکٹر شفاقت الازہری، ویمن لیگ کی سینئر رہنما ثنا وحید، حاجرہ اور اُم حبیبہ نے انکا استقبال کیا۔ سید شیخ لطیف الصولی القادری البرزنجی کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات بالخصوص فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا دورہ بھی کروایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور نے میلاد مہم 2019 ء کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے، ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کیا جائیگا، 36ویں عالمی میلاد کانفرنس 11اور 12 ربیع الاوال کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں، عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابات کی نگرانی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ منہاج القرآن لاہور کی جملہ تنظیمات علماء کونسل، یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران، منہاج القرآن لاہور کے رفقاء (ممبرز) نے انتخابی عمل میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے۔ حافظ غلام فرید منہاج القرآن لاہور کے صدر، اشتیاق حنیف مغل ناظم اور حاجی محمد حنیف ناظم مالیات منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن پر تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ مرحومہ کیلئے ایصالِ ثواب کی محفل مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مرحومہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی لاہور کے نجی ہسپتال میں عیادت کی اور انہیں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف پھول اور نیک تمناءوں کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام طلباء کے درمیان’’ عصر حاضر میں تعلیمات اولیاء کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلباء نے اپنی تقاریر میں صوفیاء کرام کی پاک زندگیوں اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ طلباء نے کہا کہ تعلیمات صوفیاء معاشرے میں پائی جانیوالی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے تریاق کی حیثیت رکھتی ہیں۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت نے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے 4اکتوبر 2019ء کو ملاقات کی۔ اس موقع پر نظامت تربیت کے جملہ سٹاف میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر شعبہ کورسز سعید رضا بغدادی کوآرڈینٹر کورسز علامہ محمود مسعود، نائب ناظم علامہ منہاج الدین، نائب ناظم علامہ سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر قاری محمد عثمان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قیادت نے بھی شرکت کی۔
منہاج کالج برائے خواتین کی بزم منہاج کے زیراہتمام فرسٹ ائیر کی طالبات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس سٹڈی وزٹ کے دوران طالبات نے گوشہ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سیل سنٹر اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس کا بھی وزٹ کیا۔
منہاج القرآن لاہور پی پی 144 کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن نظامت تربیت کے رہنما علامہ فیاض احمد بشیر نے خطاب کیا۔ علامہ فیاض بشیر نے کہا کہ ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سنت اور دین مصطفی ﷺ کی اصل تعلیمات ہیں۔ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والے یا ظالم کے اثر ورسوخ، مال و دولت سے مرعوب ہونے والے حسین علیہ السلام نہیں یزید کے راستے پر ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کی تقریب ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایس ایم کے صدر چوہدری عرفان یوسف، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، ایم ایس ایم کے سابقہ صدور و مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں، عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء بھی بڑی تعداد میں سلور جوبلی تقریب میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام 5 اکتوبر 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ کوراڈینشن انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، سید مشرف علی شاہ، امیر لاہور حافظ غلام فرید، علامہ امداد اللہ خان، راجہ زاہد محمود، علامہ محمد لطیف مدنی، گوشہ نشینان اور مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ لاہور اور گردونواح سے مردوخواتین بھی اجتماع میں شریک ہوئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی عارضی بحالی کے مرحلے کے اختتام پر مستقل بحالی کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ آزاد کشمیر ضلع میرپور کے دیہات سموال ، ڈھوک بھلی میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیرنو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 4 نئے گھر تعمیر کئے جائیں گے، جنکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ زلزلے سے تباہ ہوجانیوالے چاروں گھروں کی تعمیر نو پر لاکھوں روپے خرچ ہونگے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر نگرانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ دیہاتوں سانگھ ککری، چتر پڑی اور نئی چنگی میں 100 سے زائدمتاثرہ خاندانوں کو خیمے، بستر اور نقد مالی مدد دی گئی۔
مشہور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی نے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے کینیڈا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے علمی موضوعات پر گفتگو کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.