سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کیتھولک چرچ آف پاکستان کے سربراہ کارڈینل جوزف کوٹس، آرچ بشپ آف سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ کراچی نے مسلم مسیحی تعلقات اور بین المذاہب روادری کے فروغ کے لیے کراچی میں بین المذاہب عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے انٹرفیتھ ریلیشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود احمد عثمانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ وفد میں آغوش کراچی کے انچارج محمد زاہد لطیف، عبدالصمد گاڈت اور زاہد علی بھی شامل تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر ویڈیو لنک پر اہم خطاب کریں گے، برسی کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی، عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر 300 سے زائد شہروں میں قرآن خوانی کی محافل منعقد ہونگی اور 16 جون بروز اتوار مرکزی قائدین شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مورخہ 30 مئی 2019 کو محفل قرآت کا اہتمام کیا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ سکول کے شعبہ حفظ کے طلبہ و طالبات نے انفرادی اور اجتماعی طور پر تلاوت کی۔ بچوں نے اردو، ڈینش اور انگلش زبانوں میں تقریریں کیں۔ اور روزہ اور رمضان کی فضیلت پر طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے مکالمہ بھی پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سیشن 1995ء کے فاضل علامہ نصیر احمد صدیقی انتقال کر گئے، انا اللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، جس میں تحریک کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی دعا کیساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی دعائیہ نشست 29 رمضان المبارک 4 جون 2019ء کو نماز مغرب کے بعد منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر رقت امیز دعا کرائی۔ اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی، قیام امن، بھائی چارہ، یکجہتی اور فروغ دین و ملت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں قائم کڈز اعتکاف میں شریک بچوں نے 4 جون 2019ء کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف، پروفیسر محمد سلیم، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی موجودگی نے بچوں نے نعت خوانی کی، جس پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بچوں کے جذبہ نعت گوئی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر مختلف مذاہب کے رہنماوں کے وفود نے شہراعتکاف آئے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی دعوت پر مسیحی رہنماء ڈاکٹر ریورنڈ مجید ایبل ماڈریٹر پریسٹیرین چرچ آف پاکستان، ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا چیئرمین گوسپل مشن، ڈاکٹر پروفیسر کلیان سنگھ اور پنڈت بھگت لال کی قیادت میں مختلف مذاہب کے وفود نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 3 جون 2019 کو 28 رمضان المبارک کی شب 9ویں نشست منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’غنیۃ الطالبین‘‘ سے درس تصوف کیا اور ’’طاعات و معاصی میں لوگوں کے احوال‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس نشست میں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیراہتمام منعقدہ کڈز اعتکاف میں شریک سینکڑوں بچوں نے شہراعتکاف میں 3 جون 2019ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درس تصوف میں خصوصی شرکت کی اور خطاب سنا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے کڈز اعتکاف میں شریک بچوں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی اور ان کے والدین کو مستقبل میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت قائم رکھنے کی تلقین بھی کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام شاہ بخاری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا، جہاں ان کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول ودیگر رہنماؤں نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثاء کو انصاف دلوانے کے لیے ہم ان کے ساتھ ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 2 جون 2019ء کو آٹھویں نشست منعقد ہوئی، جس میں آستانہ عالیہ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی مہمان خصوصی تھے جنکہ ہندو رہنماء پنڈت بھگت لعل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے ’’نیکیوں اور گناہوں کے حوالے سے لوگوں کے احوال‘‘ کے موضوع پر درس تصوف دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں شب قدر کے موقع پر منعقدہ عالمی روحانی اجتماع میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو شب بیدار عبادت گزار اور ہر وقت معافی کے طلب گار بندے پسند ہیں، شب قدر اللہ نے اپنی قابل قدر کتاب صاحب قدر رسولﷺکی معرفت نازل فرمائی، حضور نبی اکرم نے فرمایا اللہ نے ہزار مہینوں سے افضل عبادت والی رات کا تحفہ صرف میری امت کو عطاء کیا۔ روحانی اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رقت امیز خصوصی دعا بھی کرائی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 31 مئی 2019ء کو 26 ویں شب رمضان المبارک کو چھٹی نشست منعقد ہوئی، نماز تراویح کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درس تصوف دیا۔ درس تصوف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شیخ الاسلام کے خطاب کے بعد محفل نعت اور ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں جمعۃ الوداع کے عظیم الشان اجتماع میں شریک ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ جان لے نجات کا راستہ دین کا راستہ ہے، مسلمان جب سے قرآن کے راستے سے ہٹے انہیں اغیار کے خوف، دھمکیوں، سازشوں نے گھیر لیا، امت کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور برکتیں نبی اکرم ﷺ کی مبارک سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 30 مئی 2019ء کو 25 ویں شب رمضان کو پانچویں نشست منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی سٹیج پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امام غزالی کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایہ‘‘ سے درس تصوف دیتے ہوئے تقویٰ کا پانچواں معنی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت کی ابتداء تقویٰ سے ہوتی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.