سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ ایک پرامن اور اعلیٰ انسانی اقدار کا حامل ملک ہے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز دی منہاج یونیورسٹی لاہور میں بزم منہاج کے زیراہتمام سالانہ ہفتہ تقریبات میں تیسرے روز 27 فروری 2019ء کو اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ اردو تقریری مقابلہ کا عنوان ’’جنہوں نے بستی اُجار ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا‘‘ تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کے لیے ’’موبائل میڈیکل یونٹ‘‘ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 13 مارچ 2019ء کو کیا گیا۔ کیمپ کے پہلے روز مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام قائدین، ناظمین و سٹاف ممبران کے لیے فری لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں سٹاف ممبران کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔ کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔
سرگودھا کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ 10 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ کے مفہوم کیمطاق جو شخص علم کی تلاش میں دنیا سے چلا گیا تو جنت میں اس کا درجہ انبیاء سے ایک درجہ نیچے ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی مرکز گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماہانہ پروگرام 2 مارچ 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راجہ زاہد محمود، نظامت دعوت کے ناظم ملک اعجاز قادری، ناظم دعوت رانا حاجی نفیس قادری، گوشہ درود کے خادم سید مشرف علی شاہ اور گوشہ نشین اسٹیج پر موجود تھے۔
منہاج القران انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ تقریب میں سکنڈے نیویا میں موجود عرب علما، شیوخ، اسکالرز اور سفارت کاروں، سیاسی و سماجی شخصیات، رفقاء و اراکین تحریک منہاج القران اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 10 مارچ 2019ء جوہرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ پھپڑاہ شریف صاحبزادہ پیر محمد احسن مظہری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں علماء، مشائخ، اسکالرز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کی کوششوں سے مطالعہ قرآن و حدیث کے حوالے اسلاف کی علمی اقدار کو زندہ کیا جا رہا ہے اور اسکے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی یکسوئی سے قرآن کا مطالعہ کرتا ہے اور نفرت اور تنگ نظری ختم ہو جاتی ہے، اسکی جگہ محبت، ایثار اور مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ قرآن نے ذات پات، حسب نسب کی بنیاد پر تقسیم کی نفی اور جماعت کا تصور دیا۔ انسانیت کی رہنمائی کیلئے قرآن و سنت صراط مستقیم ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 اور پی پی 145 اے کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی معرکۃ الاراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 6 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدرات پیر سید محی الدین محبوب کاظمی نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور علوم القرآن کے فروغ کے حوالے سے ایک منفرد اور بے مثال خدمت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ فرحت حسین شاہ، چودھری عمران خان، چوہدری فاروق اظہر، عمر حیات، شاہد محمود، محمد اقبال، محمد ارشد اور محمد عنصر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 26 فروری 2019ء کو حسنِ نعت و انگریزی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ تقریبات کے دوسرے روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، مرکزی رہنماء تحریکِ انصاف ابرارالحق اور نعت گو شاعر زاہد فخری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مراد راس نے کالج آف شریعہ کی علمی و ادبی تقریبات کو سراہا اور اقبالیات و سیرت النبیﷺ کو نصاب میں لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پروگرام میں ابرار الحق نے اپنا خصوصی نعتیہ کلام منظر نامہ دورِ نبوی ﷺ سنایا جبکہ زاہد فخری نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے علی پور شریف، نارووال میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور ان کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔ یہ دور بد ترین فتنوں کا ہے ایمان اور عقیدے پر حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دائمی دشمنوں کی نظریاتی دہشتگردی سے نئی نسل کو بچانا علمائے کرام، سکالرز، اساتذہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل فتح جنگ کے زیراہتمام منہاج القران و جملہ فورمز کے ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں پیر قاسم علی شاہ، نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، یاسر صادق ایڈووکیٹ اور تحصیل فتح جنگ کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنڈ دادنخان جہلم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی 28 فروری 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، سہیل رضا، مرکزی ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم قادری، مقامی علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب 28 فروری 2019ء کو لاکورنیو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری، علامہ حسن میر قادری، علامہ قاسم الازھری، شیخ زاہد فیاض اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.