سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مطبوعہ کتابوں کا سیٹ آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کی لائبریری کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی لائبریری میں 18 جولائی 2025 بروز جمعۃ المبارک ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" میں شرکت کرنے والے معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ میں منعقدہ 15ویں سالانہ ذکرِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے ایمان افروز اور فکری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام ایمان کی بنیاد، دین کی روح، اور امت کے اتحاد کی ضمانت ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.