سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" کے زیرِ تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈیئر (ر) عمر حیات اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے مختلف تعمیراتی مراحل پر چیئرمین سپریم کونسل اور مرکزی قائدین کو تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد حضور نبی اکرم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق کو اجاگر کرنا اور خواتین کو ان کی عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے محترمہ نمرہ سفارش نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محترمہ ثوبیہ عاصم نے سرانجام دیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر اینوفیتا میں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ذیلی مرکز اینوفیتا کی انتظامیہ کو کامیاب محفل کت انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.