سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں درود و سلام کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں آئرلینڈ کے قائدین، رفقاء و اراکین اور عشاقان مصطفی ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ اور تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے زیراہتمام جڑانوالہ کے رائل بینکوئیٹ ہال میں جاری 10 روزہ ڈپلومہ ان قران سٹڈیز کی اختتامی تقریب کا انعقاد 13 اگست 2024 کو ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے۔
پوری قوم کو آزادی کا یہ عظیم الشان دن مبارک ہو یہ دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تھا ’’مسلمانوں! ہمارا پروگرام قرآن مجید میں موجود ہے، ہم مسلمانوں پر لازم ہے کہ قرآن پاک کو غور سے پڑھیں‘‘ قائد کے اسی فرمان میں کامیاب زندگی اور خوش حال معاشرہ کا راز پنہاں ہے۔
پوری قوم کو 77 واں یوم آزادی مبارکباد ہو،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا تھا "ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلام کے اصولوں کو آزما سکیں،
پوری قوم کو یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان قرآن اور صاحب قرآن کے احکامات کے مطابق چلانے اور سنوارنے کے لیے حاصل کیا گیا، بانی پاکستان نے فرمایا قرآن مسلمانوں کا ضابط حیات ہے، اس میں روح کی نجات سے لے کر جسم کی صحت تک، زندگی میں سزاو جزا سے لے کر عقبیٰ کی سزا وجزا تک مکمل احکام موجود ہیں،
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 77ویں یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی،کیک کاٹا گیا، پرچم کشائی کی گئی اور ملکی خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ’’انسان دوست چیمپئنز ایوارڈ‘‘ 2024 کی مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خدمت خلق افضل ترین عبادت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملائشیا کوالالمپور میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ڈالروں کے لیے کفر کے فتوے اور گالیاں دی جا رہی ہیں، نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے اور دین فروشی اور گالم گلوچ سے نئی نسل کو اسلام سے بد ظن کیا جا رہا ہے، اسلام اخوت، رواداری اور امن و سلامتی کی اقدار کا محافظ دین ہے، مگر دین کا لبادہ اوڑھ کر دین فروشی کی جا رہی ہے اور نئی نسل کو اسلام کی اقدار سے متنفر کیا جا رہا، علمائے کرام، مشائخ وپیران کرام اس فتنہ کے خلاف اٹھیں اور خانقاہوں، منبر و محراب کے حقیقی کردار کو بحال کریں۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ نمبر510/14 میں (پولیس ایف آئی آر) میں آئندہ تاریخ پر مزید گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر 2024 تک ملتوی کر دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی دربارِ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں پیر حبیب اللہ شاہ اور پیر انور جنید شاہ سے ملاقات، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے حضرت پیر منور بادشاہ رحمتہ اللہ کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ماہ آزادی کی مناسبت سے ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پودا لگا کر کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پودا لگایا۔ گورنر پنجاب نے سیکرٹریٹ آمد پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اولمپک پارک سڈنی (آسٹریلیا) میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سماجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت اللہ کی امانت ہے، خوشحال لوگوں پر لازم ہے کہ وہ ضرورت مندوں پر خرچ کریں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریلیا سڈنی میں اسوۂ رسولؐ عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے اسوۂ رسولؐ پر عمل کیا جائے۔
نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں ”ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی“ کا کامیاب کورس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ 5 سو سے زائد خواتین و حضرات نے کورس مکمل کیا جنہیں اسناد دی گئیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.