سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 5 ستمبر سے 14 ستمبر 2012ء کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تنظیمات کو مستحکم کرنے اور تحریک بیدارئ شعور کو تیز کرنے کے لئے مرکز سے مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق اور محترمہ نبیلہ یوسف تشریف لے گئیں۔ اس دس روزہ دورہ میں جو اضلاع شامل تھے ان میں چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 03 ستمبر 2012ء کو اسلامی جمہوریہ ایران کے کویت میں سفیر روح اللہ قھر مانی چابک سے ملاقات کی وفد میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدرمحمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شامل تھے۔
رانا محمد ادریس نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی محاز آرائی کا عروج کی طرف جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ مقتدر طبقات نے الیکشن کے نام پر عوام کو ذبح کرنے کا اختیار حاصل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 10 سے 20 کروڑ ایک حلقے پر ایک امیدوار خرچ کرے گا، عوام کو لالچ، دھونس، غنڈہ گردی، برادری ازم کے ڈنڈے سے ہانک کر بیلٹ باکس بھرے جائیں گے
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کی مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا دوسرا سہ ماہی اجلاس مورخہ 02 ستمبر 2012ء کوصوبہ شی زوکا کے نامازو شہر کی جامع مسجد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں منعقد ہوا جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان) نے کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قصر جمال شادی ہال لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد 02 ستمبر 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ غضنفر حسین قادری، انعام اللہ خان ، سید ابرار حسین شاہ اور مرکزی معلم نظامت تربیت علامہ احمد فاروق حیدر قادری کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ ورکاں کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن کا انعقاد مورخہ 2 ستمبر 2012 کو کیا گیا جس میں خصوصی شرکت سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آباز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
مورخہ 2 ستمبر 2012ء بروز اتوار بیداری شعور مہم کی ضلعی نگران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور اور MSM سسٹرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور MSM کی 100 سے زائد ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تجدید و احیائے دین کیلئے تحریک منہاج القرآن دنیا کے پانچوں براعظموں میں ایک باوقار اور مؤثر وجود رکھتی ہے۔ حقیقی اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کروڑوں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ بن چکی ہے۔ آج سے 32 برس قبل انہوں نے جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی وہ بلاشبہ تنظیمی نیٹ ورک کے اعتبار سے آج دنیا کی سب سے بڑی تحریک ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام مورخہ 01 ستمبر 2012ء کو عید ملن پارٹی اور محفل سماع منعقد ہوئی۔تقریب میں منہاج القرآن فرانس کے بانی راہنماء حاجی گلزار احمد اور برطانیہ بھر سے علماء مشائخ اور منہاج القرآن کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اقراء کالج نشتر ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد یکم ستمبر 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، علامہ عبدالمختار قادری معلم کورس، میاں محمد ارشد پرنسپل اقراء گرلز کالج کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ کوٹ کے زیراہتمام وارڈ نمبر 5 منہاج ہال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ کوٹ کے صدر محسن رضا نے خصوصی شرکت کی
منہاج ٹی وی کے زیر اہتمام مورخہ 30 اگست 2012ء کو لندن میں بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ گرینڈ ڈنر اور محفل سماع کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں ان تمام افراد کو مدعو کیا گیا جنہوں نے منہاج ٹی وی کو منظر عام پر لانے کے لئے خصوصی مالی تعاون کیا تھا۔
اس موقع پر احمد نواز انجم نے کہا کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ دراصل یہی نظام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پوری قوم کو اس استحصالی اور دقیانوسی نظام کو اپنانے کی بجائے اس کے ساتھ ٹکرانا ہوگا۔ یہ نظام پاکستان کے چند فیصد خاندانوں کی عیاشی اور اجارہ داری کے تحفظ کا نظام ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست 2012 کو عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی نے بھی شریک ہوئے۔ اس خوبصورت پارٹی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کے جملہ فورمز منہاج ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ کے تحصیلی و یونین کونسلز کے عہدیداران کا اہم اجلاس نائب امیر تحریک آزاد کشمیر و ضلعی کوآرڈینیٹر کوٹلی ظفر اقبال طاہر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ بیداری شعور کے حوالے سے کھوئیرٹہ میں ہونے والے اجلاس دو مقامات کھوئیرٹہ اور یونین کونسل سیری میں منعقد ہوئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.