سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محترم الطاف حسین رندھاوا (چیف کوآرڈینیٹر منہاج ڈویلپمنٹ کونسل) کے جواں سال صاحبزادے صفی اللہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے والد سمیت دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور مستحق خاندانوں کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ویلفیئر کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ 2 لاہور اور عید فیملی فیسٹیول کے بانی محمد قاسم سرور نے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد اور انتظامات پر انہیں بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اولاد کی تربیت اور ماں باپ کی ذمہ داری کے موضوع پر جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک سیرت اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے امسال پہلی بار معتکفین و معتکفات کو اعتکاف 2025ء میں شرکت کی دعوت دی ہے اور اعلان فرمایا ہے کہ اس سال شہر اعتکاف میں خطابات کا موضوع ’’عشقِ الٰہی اور لذتِ توحید‘‘ ہو گا۔
تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل قرآن ایگزیبیشن 2025 میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی، جہاں منہاج القرآن کا خصوصی سٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قرآنیات کے موضوع پر علمی و تحقیقی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ایران میں محفل ٹی وی چینل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممتاز قاری حامد شاکر نژاد، آغائی علی راستی، اور محفل ٹی وی چینل کے سی ای او ہاشمی گل پائگانی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ”شہر اعتکاف“ کی رجسٹریشن اور تیاریاں و انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر اعتکاف میں اس سال بھی مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد معتکف ہوگی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر روزانہ نماز تراویح کے بعد خطابات کریں گے۔ ان خطابات کا موضوع ’’عشق الہیٰ اور لذت توحید‘‘ ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے۔ روزہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اللہ کے لئے اختیار کی گئی خلوت نشینی نفس کی تطہیر، محاسبہ اور تہذیب کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 6 روزہ دروس عرفان القرآن مکہ میرج ہال چکوال میں انعقاد پذیر ہوا جس سے علامہ رانا محمد ادریس کا فکر اخرت کے موضوع پر خطاب کیا۔ تقریب مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پنن وال (پنڈ دادنخان) میں دروس عرفان القرآن کی نشست کا انعقاد ہوا جس سے علامہ احسان رضوی نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کا شاندار انعقاد ہوا جس سے علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن راولپنڈی سٹی، بمقام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کری روڈ جامع مسجد امیر حسین میں منعقد ہوا جس میں علامہ میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ نے سیرت النبی اور عصر حاضر کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےعزیز بھٹی ٹاؤن منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مدد عبادت ہے، وسعت قلبی، فراخ دلی اور بے نیازی جتنی بڑھتی چلی جائے گی خیر کے کاموں کی توفیقات میں اتنا ہی اضافہ ہوتا چلا جائے گا، جس شخص کا سینہ اور ظرف جتنا کھلا ہوتا ہے اس کا چہرہ بھی اتنا ہی نکھرا اور اجلا ہوتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے علامہ صاحبزادہ احمد حسن فاروقی نے رضائے الٰہی کےموضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.