سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (انچھن) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوارکو آمنہ مسجد میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل منعقد ہوئی جس میں مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے رفیق حاجی محمد الطاف (مرحوم) کی پہلی برسی کے سلسلہ میں مورخہ 26 جون 2011 بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں مذہبی،سیاسی، سماجی، سپورٹس، تاجر برادری، صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار EKEBERG گراؤنڈ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے بچوں اور ان کے والدین نے بھر پور حصہ لیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوارکو عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کوپن ہیگن کے مختلف علاقوں سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاک ایشیا کلچر (ویانا) آسٹریا کے چیئرمین حاجی قاسم علی کی جانب سے مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ایگزیکٹو کے عہدیداروں اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے اراکین کے اعزاز میں منہاج سنٹر ویانا میں ایک پرتکلف عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان خصوصی طور پر ہالینڈ سے تشریف لائے۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے آئے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن مکی مسجد مرکز( الف سینا) یونان میں مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء پہلی محفل نعت منعقد ہوئی جس میں یونان کی مذہبی و سیاسی ، سماجی و رفاہی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم نو کا اجلاس مورخہ 24 جون 2011ء بروز جمعۃ المبارک الودود میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ اُن کے ہمراہ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی، نائب امیر تحریک پنجاب جناب وسیم ہمایوں، نائب ناظم تحریک پنجاب سید محمود الحسن شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کا ضلعی اجلاس مورخہ 24 جون 2011ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن ماڈل سکول کنجاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن نے کی۔ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی اور نائب امیر تحریک پنجاب وسیم ہمایوں نے بھی اجلاس میں شرکت فرمائی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 جون کو زاہد سکول اینڈ اکیڈمی کوٹلی آزاد کشمیر میں تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے دیرینہ ساتھی اور ممبر مجلس شوریٰ حاجی محبوب حسین جو گذشتہ چھ برسوں سے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے مورخہ 23 جون 2011ء کو انتقال کر گئے( انا للہ وانا الیہ راجعون)۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں قرآن، حدیث، فقہ اور عقائد اسلامی کے منتخب نصاب پر مشتمل دینی تعلیمات کا تین روزہ کورس "آئیں دین سیکھیں" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس تین الگ مقامات پر پاک لینڈ پبلک سکول کھوئی رٹہ، یونین کونسل سیری اور یونین کونسل کھوئی رٹہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز اسلام آباد
کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے گریجوایٹ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت اور نوجوان اسکالر علامہ وقاص علی قادری کوہ نور ٹی وی سے بطور اینکر منسلک ہو گئے ہیں۔ کوہ نور ٹی وی سے آپ مذہبی پروگرام "دین کامل" کی میزبانی کر رہے ہیں جو ہر جمعہ کی صبح 10 بجے سے 12 بجے تک براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.