سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مستحق لوگوں میں رمضان فری پیکج تقسیم کیا گیا جس میں چاول، چینی، آٹا، گھی، دالیں، روح افزاء اور کھانے پینے کی اشیاء دی گئیں۔ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ ہر سال سینکڑوں گھروں میں راشن تقسیم کرتا ہے جس میں عبد الرحمن بھٹی آف ناروے بھی بھر پور تعاون کرتے ہیں۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن دھد و بسراء کے زیراہتمام رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں غریب اور نادار لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اشیاء میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، روح افزاء وغیرہ شامل تھیں۔
پتوکی (تحصیل رپورٹرر) رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن پتوکی تیسرا سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کر رہی ہے جس کا تیسرا پروگرام 13 جولائی 2013ء بروز ہفتہ بعد نماز فجر منعقد ہوا۔ درس قرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبد الجبار نے حاصل کی جبکہ ماسٹر ذوالفقار احمد نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 13 جولائی 2013ء بروز سوموار بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کونسلز سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کی۔
وہ رمضان المبارک کی ایک بابرکت ساعت تھی جس میں نہ صرف ایرک کے دل کی دنیا بدل گئی بلکہ نام بھی تبدیل ہو کر محمد اسماعیل ہو گیا۔تین رمضان المبارک بروز جمعہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کو وہ سعادت نصیب ہوئی کہ جس کی آرزو ہر مسلم کے دل کی تمناہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کمیونٹی سنٹرکراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300 مستحق خاندانوں میں روز مرہ گھریلو اشیاء پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل اسلام آباد کی رہنما سیدہ فردوس اور دیگر خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام رمضان المبارک کا دوسرا دروس عرفان القرآن 12 جو لائی 2013 کونماز فجر کے بعد بمقام شان میرج ہال سیالکوٹ روڈ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام 12 جولائی 2013ء بروز سوموار بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کونسلز سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ میں بھی افطاری کا اہتمام ہوتا ہے جس میں قرب وجوار سے روزہ دار جوق در جوق شرکت کرتے ہیں اور افطاری کا انتظام سادہ اور پرتکلف کیا جاتا۔افطاری سے پہلے تلاوت قرآن الحکیم اور نعت شریف کا مختصر پروگرام، حاضرین کی روحانی افطاری معلوم ہوتی ہے جیسے ہی افطار کا وقت قریب ہوتا ہے تو باقاعدہ ختم شریف پڑھ کراللہ عزوجل کے حضور تفصیلی دعا پیش کی جاتی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام مراکز پر حسب سابق افطاری کا باقاعدگی سے اہتمام ہو رہا ہے اورتراویح کی نماز میں قراء اور حفاظ خوبصورت آواز اور دلکش لہجے میں کلام پاک کی تلاوت سے دلوں کو شاداب کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Lyne Ashton برطانیہ کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس 3 رمضان المبارک 12 جولائی 2013ء کو مرکزی مسجد Ashton میں منعقد ہوئی جس میں حافظ محمد عبداللہ اعوان، تحریک محمدی کے شیخ وحید احمد دباغ کے علاوہ Ashton میں مقیم تمام مکاتب فکر کے 450 سے زائدمسلمانوں نے بھرپور شرکت کی،
منہاج القرآن انٹرنیشنل Lyne Ashton برطانیہ کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس مورخہ 12 جولائی 2013ء کو مرکزی مسجد Ashton میں منعقد ہوئی۔حافظ محمد عبداللہ اعوان، تحریک محمدی کے شیخ وحید احمد دباغ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔اس کے علاوہ Ashton میں مقیم تمام مکاتب فکر کے 450 سے زائدمسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی دعوتی مہم کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے بازار میں تاجران اور عوام الناس کو دعوتی کارڈ اور برشرز تقسیم کیے۔ کارکنان کو اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیوں میں تقسیم کر کے بازار کے اطراف و اکناف میں پھیلا دیا گیا اور شہر کے عمائدین، معززین تاجران، وکلاء، اساتذہ اور انتظامیہ تک دروس عرفان القرآن کی دعوت کو پہنچایا گیا۔
پتوکی (تحصیل رپورٹرر) رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن پتوکی میں تیسرا سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کر رہی ہے جس کا باقاعدہ آغاز 11 جولائی بروز جمعرات بعد نماز فجر ہوگیا ہے۔ پروگرام کا انعقاد کمیٹی گراؤنڈ میں ہوا۔ درس قرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ذیشان عطاری نے حاصل کی جبکہ ماسٹر ذوالفقار احمد نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔
علامہ غضنفر حسنین قادری نے دروس قرآن کے پہلے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : روزِ قیامت روزہ اور قرآن دونوں بندہ کے لیے شفاعت کریں گے۔ روزہ کہے گا : اے میرے ربّ! میں نے اس شخص کو دن کے وقت کھانے (پینے) اور (دوسری) نفسانی خواہشات سے روکے رکھا سو تو اس شخص کے متعلق میری شفاعت قبول فرما۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.